21/04/2024
روڈ اپڈیٹ 21اپریل2024بروز اتوار
مظفرآباد ۔
ضلع مظفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں ماسواۓ لوہار گلی کلیئر ہیں ۔مطلع صاف رہا تو لوہار گلی روڈ کو آج ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائےگا۔ روڈ بحال ہونے تک متبادل شہید گلی روڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ۔ ۔پیر چنا سی جانے کے خواہشمند آج پیرچناسی کا سفر اختیار کر سکتے ہیں۔
نیلم ۔
نیلم ویلی روڈ اٹھمقام تا کیل شیخ بیلہ کلئیر ہے۔ شیخ بیلہ میں روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جو جلد مکمل ہو رہا ہے۔
جہلم ویلی ۔
ضلع جہلم ویلی کی تمام رابطہ سڑکیں بشمول لیپہ روڈ بحال ہیں ۔
باغ ۔
ضلع باغ کو جانے ولی روڈز براستہ گجر کوہالہ دھیرکوٹ اور سدھن گلی کلئیر ہیں ۔سدھن گلی تا گنگا چوٹی روڈ بھی کلئیر ہے گنگا چوٹی کی سیر کو جانے والے سیاح بھی جا سکتے ہیں۔
راولاکوٹ:
راولاکوٹ کی تمام روڈز بشمول گوئی نالہ روڈ ، کھائیگلہ روڈ ، بنجوسہ اور تولی پیر ٹریفک کے لیے مکمل کلئیر ہیں ۔ مطلع بھی صاف ہے ۔ سیاحتی مقامات کی طرف جانے کا أج آئیڈیل دن ہے۔
حویلی ۔
ضلع حویلی کو ملانے والی روڈز براستہ لسڈنہ اور عباسپور مکمل کلئیر ہیں ۔
نوٹ ۔ کوہالہ سے مری کی طرف جانے والی دونوں روڈز براستہ پھگواڑی اور جھیکا گلی کلئیر ہیں ۔