31/05/2026
لچھراٹ کی سیاست میں بڑی ہلچل، یونین کونسل نوسدہ، نوسیری، وارڈ اپر نمل اور رچھولہ میں پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، سیکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل
اتحاد گروپ کے سربراہ سید اکرم حسین شاہ کی سرپرستی میں وراڑ نمل میں منعقدہ شمولیتی پروگرام نے حلقہ لچھراٹ کی سیاسی فضا کو نئی سمت دے دی۔ سید، مغل اور راجہ برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں معززین، نوجوانوں اور کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے اور انجینئر افتخار حسین میر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تقریب کے دوران عوام نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے تبدیلی، میرٹ اور حقیقی عوامی نمائندگی کے بیانیے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ مقامی عمائدین اور کارکنان نے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ان شاء اللہ عوامی اعتماد، کارکنان کی محنت اور مضبوط تنظیمی جدوجہد کے ساتھ لچھراٹ میں مثبت تبدیلی کا یہ سفر مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھے گا۔