11/08/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" ویژن کے تحت مظفرگڑھ شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے ضلعی انتظامیہ کے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے پرانی چونگی چوک پر نجی ادارے کے تعاون سے تعمیر کی گئی خوبصورت آبشار کا افتتاح ایک "ستھرا پنجاب" ورکر سے کروا کر محنت کش طبقے کی عزت افزائی کی منفرد روایت قائم کردی۔
ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ ستھرا پنجاب صرف صفائی کا پروگرام نہیں بلکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کا جامع ویژن ہے۔ صفائی کے محنت کش شہر کی خوبصورتی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی عزت و حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کے تعاون سے شہر کے مختلف چوکوں، شاہراہوں اور اہم مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ خوبصورت چوک، گرین بیلٹس اور دیگر تزئینی اقدامات سے مظفرگڑھ کے مثبت اور خوبصورت تشخص کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔