06/08/2026
*مظفر گڑھ ،پولیس تھانہ کندائی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کاروائی،ڈکیتی کے مقدمے میں بوسن گینگ کے ملزمان سے 32 لاکھ 50 ہزار ریکور کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے، مدعی مقدمہ کا پولیس کو دعاؤں کے ساتھ خراج تحسین پیش*
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر اور ایس ڈی پی او علی پور اللّٰہ یار سیفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کندائی شہزاد احمد بھٹہ کی ہمراہ ٹیم جرائم پیشہ افراد کیخلاف بہترین کاروائی، کاروائی کے نتیجے میں ڈکیتی کے مقدمے میں بوسن گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 32 لاکھ 50 ہزار ریکور، ریکور شدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی، مدعی مقدمہ کا پولیس کو دعاؤں کے ساتھ خراج تحسین پیش، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کندائی شہزاد احمد بھٹا کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے افراد کے ساتھ ائینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہوں گے جرائم سے پاک معاشرہ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا مظفرگڑھ پولیس کا اولین فریضہ ہے،