Water and Power Division Nagar

Water and Power Division Nagar Energy sector

28/08/2026

اشتہار
تمام معزز صارفین بجلی 1.5 میگاواٹ نگر ہوپر پاور ہاؤس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 500 کلوواٹ فیذ - III یونٹ کو ضروری مرمتی کام کی غرض سے مورخہ 28 اگست 2026ء کو گلگت ورک شاپ منتقل کیا جا رہا ہے۔

• متبادل نظام:

مرمتی عمل کے دوران باقی دو یونٹس فیذ - I اور فیذ - II سے بجلی کی ترسیل عارضی طور پر لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے تحت جاری رکھی جائے گی۔

• تعاون کی اپیل:

تمام صارفین سے التماس ہے کہ اس عارضی زحمت اور مرمتی عمل کے دوران انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں۔

آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔

Shedding Schedule from Skinderabad to Hakuchar
27/08/2026

Shedding Schedule from Skinderabad to Hakuchar

26/08/2026

اطلاع
2 میگاواٹ پاور اسٹیشن پسن، مناپن کے ایکسپینشن جوائنٹ کی مرمت اور پاور ہاؤس کی ضروری مرمت کے پیش نظر کل بروز جُمرات صبح 5:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
ضروری مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
پیش آنے والی زحمت اور تکلیف کے لیے محکمہ معذرت خواہ ہے۔
آپ کے تعاون کا بہت شکریہ۔

14/08/2026

تمام معزز صارفینِ پسن مناپن کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 2 میگاواٹ پسن مناپن پاور ہاؤس میں ایکسپینشن جوائنٹس کی ضروری مرمت اور پاور ہاؤس کی دیگر اہم مینٹیننس کے باعث 15 اگست 2026ء بروز ہفتہ، صبح 6:00 بجے سے شام تک بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی۔
تمام صارفین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مرمتی کام کے دوران محکمہ واٹر اینڈ پاور کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون فرمائیں، تاکہ کام بروقت مکمل کرکے بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔
تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔

وضاحتی اعلامیہسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے یہ من گھڑت تاثر دیا جا رہا ہے کہ واٹر اینڈ پاور نگر کی...
28/07/2026

وضاحتی اعلامیہ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے یہ من گھڑت تاثر دیا جا رہا ہے کہ واٹر اینڈ پاور نگر کی گاڑی میں سرکاری پائپ فروخت کرنے کے لیے منتقل کیے جا رہے ہیں۔ یہ خبر سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ GBHEWگاڑی ورکشاپ کی خراب "ڈراپ ٹیوب" کو مرمت کرواکے ورکشاپ سے نگر خاص منتقل کر رہی تھی، تاکہ اسے جلد از جلد درست کرکے بجلی کی فراہمی کا نظام بحال رکھا جا سکے۔
عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا ویڈیو کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا کرتی ہیں بلکہ سرکاری اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

25/07/2026
21/07/2026

ضروری اطلاع

1 میگا واٹ ہائیڈل اسٹیشن چلت اور 500 کلو واٹ چلت کے معزز صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ چھپروت نالے میں سیلابی صورتحال اور شدید طغیانی کے باعث دونوں پاور ہاؤسز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

جونہی نالے میں سیلاب کی صورتحال معمول پر آئے گی، بجلی کی فراہمی سابقہ شیڈول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

اس عارضی تعطل پر محکمہ واٹر اینڈ پاور معذرت خواہ ہے اور عوام الناس سے تعاون کی اپیل کرتا ہے۔

شکریہ

20/07/2026

1.5 میگا واٹ نگر ہوپر کے تمام صارفین بجلی کو اطلاع دی جاتی ہے
کہ 500 کلو واٹ فیز ون کو ضروری مرمت کے لیے گلگت ورکشاپ منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران موجودہ دونوں یوٹس سے لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی ترسیل جاریرہے گی۔

تمام صارفین بجلی سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل ہے۔

شکریہ

20/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
فدا حسین ولد غلام رضا ساکن چھلت پروجیکٹ پے اسٹاف واٹر اینڈ پاور نگر بہت محنتی اور تابعدار ورکر تھا۔ دیہتر پائپ کا محافظ۔
آ ج شام ایک المناک حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
منجانب واٹر اینڈ پاور ڈیویژن نگر ۔

17/07/2026

مطلع کیا جاتا ہے کہ 2 میگاواٹ Dahinter پاور ہاؤس کی کولنگ والو میں لیکیج کے باعث ہنگامی مرمت کے لیے اسے تبدیل کیا جائے گا۔

اس دوران کل صبح 4:00 بجے سے 10:00 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تمام صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔ زحمت پر معذرت۔

شکریہ

Address

Office Of Executive Engineer W&P, Heraspo
Nagar
15110

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923554276767

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water and Power Division Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Water and Power Division Nagar:

Shortcuts

Share