22/05/2026
وہ آنکھ ہی کیا جو ستم دیکھ کے خاموش رہے
آنکھ تو وہ ہے جو بغاوت کا علم بن جائے
تمام دوست احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ افواہوں اور بے بنیاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔ بعض سیاسی مخالفین کی جانب سے غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ہم نہ کسی کے حق میں بیٹھنے آئے ہیں اور نہ کسی کو ہرانے یا جتوانے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت اور اپنے نگر کی ترقی و خوشحالی ہے۔
عوام کی خدمت کا جو مشن ہم نے شروع کیا ہے، وہ ان شاء اللہ آخری سانس تک جاری رہے گا۔ آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہے۔