Bazam TV

Bazam TV السلام علیکم
دینی ۔ فقہی۔ مسائل ۔۔مزاح اور ادب ۔۔ اس کے

🌸 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌸بچیکی، ضلع ننکانہ صاحب کی سرزمین کے لیے یہ لمحہ باعثِ فخر ہے کہاس دھرتی کی شان، علمی و ادب...
25/12/2025

🌸 دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌸
بچیکی، ضلع ننکانہ صاحب کی سرزمین کے لیے یہ لمحہ باعثِ فخر ہے کہ
اس دھرتی کی شان، علمی و ادبی وقار کی روشن علامت،
ملنسار، نہایت مشفق و مہربان شخصیت
پروفیسر ڈاکٹر محمد نصراللہ صاحب
کو یہ عظیم علمی اعزاز حاصل ہوا۔
آپ کا میر تقی میر کی شاعری پر تحقیقی مقالہ
ہندوستان میں معروف و معتبر غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی سے
شائع ہونا نہ صرف آپ کی گہری علمی بصیرت اور ادبی ریاضت کا اعتراف ہے
بلکہ
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ
اور خصوصاً بچیکی، ضلع ننکانہ صاحب کے لیے بھی
بین الاقوامی سطح پر باعثِ عزت و افتخار ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید علم، وقار اور قبولیت عطا فرمائے
اور آپ کا قلم ہمیشہ
اردو ادب کی خدمت میں یوں ہی رواں دواں رہے۔
آمین 🤲
منجانب ۔
صاحبزادہ جمیل احمد کوکب سیالوی

19/11/2025

شمشیر بھٹی
مچھلی فروش بچیکی
کا ایک منفرد اسٹائل

السلام علیکم دوستو!آج میں آپ کو پاکستان کے اُن باصلاحیت، باہمت اور وژن رکھنے والے نوجوان بزنس مین سے متعارف کروانا چاہتا...
15/11/2025

السلام علیکم دوستو!
آج میں آپ کو پاکستان کے اُن باصلاحیت، باہمت اور وژن رکھنے والے نوجوان بزنس مین سے متعارف کروانا چاہتا ہوں جنہوں نے کم عمری میں وہ مقام حاصل کیا ہے جو بڑے بڑے کاروباری خاندانوں کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔ تصویر میں موجود یہ باوقار اور بااعتماد نوجوان کسی تعارف کے محتاج نہیں—یہ ہیں ایڈووکیٹ محمد عرفان نور۔

محمد عرفان نور نے لندن یونیورسٹی سے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور وکالت کے میدان میں نمایاں مقام بنایا۔ مگر وطن سے محبت اور اپنے خاندان کے کاروبار کو عالمی سطح تک پہنچانے کا جذبہ انہیں دوبارہ پاکستان لے آیا۔ واپس آتے ہی انہوں نے اپنے بڑے بھائی کے چاول کے کاروبار کو نہ صرف سمجھا بلکہ بھرپور جدوجہد اور جدید حکمتِ عملیوں کے ساتھ اس میں نئی جان ڈال دی۔

انہوں نے اپنے بڑوں کا دایاں بازو بن کر، انتھک محنت، ایمانداری اور اعلیٰ کاروباری سوچ کے ساتھ اس کاروبار کو بین الاقوامی منڈیوں میں پہچان دلائی۔ آج ان کے چاول کا بزنس دنیا بھر میں اپنی کوالٹی، اعتماد اور بہترین سروس کی وجہ سے نہ صرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے بلکہ پاکستان کا نام بھی فخر سے بلند کر رہا ہے۔

ایڈووکیٹ محمد عرفان نور اس بات کی عملی مثال ہیں کہ اگر نیت صاف ہو، لگن سچی ہو اور مقصد بڑا ہو تو انسان کے راستے خود بخود کھلتے جاتے ہیں۔ ان کا سفر نوجوانوں کے لیے ایک روشن پیغام ہے کہ تعلیم کہیں بھی ہو، لیکن اس تعلیم کا بہترین استعمال اپنے ملک، اپنے خاندان اور اپنی قوم کی بہتری کے لیے کرنا سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے کاروبار کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین۔

الحسین پبلک ہائی سکول بچیکی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم صاحب اور رانا ضیاء الرحمان صاحب کی زیر قیادت یوم اقبال رح کے سلس...
08/11/2025

الحسین پبلک ہائی سکول بچیکی میں
پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم صاحب اور رانا ضیاء الرحمان صاحب کی زیر قیادت
یوم اقبال رح
کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
اساتذہ کرام سمیت طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت

14/09/2025

بسم اللہ رائس ملز اینڈ سیلہ پراسیسنگ پلانٹ بچیکی
میں ایک محفل کا اہتمام کیاگیا
جس میں
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پروفیسر محبوب حسین فرید چشتی صاحب
نے خصوصی شرکت فرمائی
اس محفل پاک میں
خطاب
حضرت علامہ ابوالحسن محمد ضیاء الاسلام قمر صاحب
حضرت علامہ عطاء المصطفی معینی بیر بل شریف
حضرت علامہ محمد قیصر نواز معینی ننکانہ صاحب
نے خطاب فرمایا
اس محفل پاک میں علاقہ کے معززین اور کاروباری شخصیات نے شرکت فرمائی

ان شاللہ تیسری عظیم الشان محفل استقبال ربیع الاوّل شریف
30/07/2025

ان شاللہ تیسری عظیم الشان
محفل
استقبال ربیع الاوّل شریف

گلستان طاہر ۔۔ علم و عرفان کا سر چشمہ قصبہ بچیکی، ضلع ننکانہ صاحب میں واقع جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم ایک ایسا علمی و روح...
25/07/2025

گلستان طاہر ۔۔ علم و عرفان کا سر چشمہ

قصبہ بچیکی، ضلع ننکانہ صاحب میں واقع جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم ایک ایسا علمی و روحانی مرکز ہے جو حضرت پیر سید طاہر حسین شاہ المعروف بابا جی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے فیضانِ نظر سے قائم ہوا۔ اس ادارے کا افتتاح محبوب المشائخ حضرت پیر پروفیسر محبوب حسین چشتی (بیربل شریف، سرگودھا) نے فرمایا، جبکہ اس کی علمی قیادت اور نگرانی معروف اسکالر علامہ ابوالحسن محمد ضیاء الاسلام قمر صاحب کے ہاتھوں میں ہے۔

یہ ادارہ دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے جہاں قرآن پاک کا حفظ و ناظرہ، درسِ نظامی (نظام المدارس پاکستان کے تحت)، اور جدید عصری تعلیم (میٹرک سے ایم اے تک) نہایت عمدہ نظم و نسق کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔ ہر سال یہاں کے طلبہ شاندار امتحانی نتائج کے ساتھ کامیاب ہوتے ہیں، اور قابلِ فخر بات یہ ہے کہ یہ تمام تعلیم مکمل طور پر مفت دی جاتی ہے۔

جامعہ میں مقیم طلبہ کو تین وقت کا معیاری کھانا، رہائش (ہاسٹل)، طبی سہولیات (ڈسپنسری)، اور تعلیمی دوروں سمیت تمام سہولتیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک تقریباً 150 حفاظ کرام اس ادارے سے فارغ ہو کر بچیکی اور گرد و نواح کی مساجد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

شعبہ تحفیظ القرآن کے صدر مدرس حضرت حافظ و قاری غلام علی عابد صاحب اور ان کے معاون قاری محمد نعیم معینی کی محنت، جبکہ انتظامی شعبے میں علامہ محمد حسین چشتی اور حافظ ضیاء المرتضیٰ چشتی صاحب کی قیادت، اس ادارے کی کامیابیوں کی بنیاد ہے۔

ادارہ صرف درس و تدریس تک محدود نہیں بلکہ روحانی مجالس و تقریبات کا بھی مرکز ہے۔ ہر سال 10 ربیع الاول کو ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس اور میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منعقد کی جاتی ہے، جس میں ملک بھر سے جید علما و مشائخ شریک ہوتے ہیں۔ اسی طرح رمضان المبارک میں افطار پروگرام کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ادارے میں قائم گوشہ درود کی عمارت ہر ماہ درود و سلام کی محفل "صلوٰۃ علی النبی ﷺ" سے گونجتی ہے، جو محبتِ رسول ﷺ کے فروغ کا عملی نمونہ ہے۔

جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم آج کے دور میں ایک ایسی روشن مثال ہے جہاں دینی علوم، جدید تعلیم، روحانیت اور تربیت کا امتزاج موجود ہے۔ یہ ادارہ اپنی خدمات سے نہ صرف بچیکی بلکہ پورے خطے میں علم و اخلاق کا نور پھیلا رہا ہے۔ بلاشبہ یہ "گلستانِ طاہر" ایک ایسا چمن ہے جس میں علم کی روشنی، ادب کی مہک، اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا رنگ ہر سو بکھراہے

ایک مردِ حق، ایک عاشقِ صادق — پیر محمد کرم شاہ الازہریؒاز قلمسید عازب علی شیرازی آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف وہ شخصی...
25/07/2025

ایک مردِ حق، ایک عاشقِ صادق — پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ

از قلم
سید عازب علی شیرازی
آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف

وہ شخصیت جس نے امت کو ضیاء القرآن جیسی شہرۂ آفاق تفسیر عطا کی ہو، وہی شخصیت جس نے ضیاء النبی جیسی سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مبنی بےمثال کتاب امت کو دی ہو، جس نے سنت خیرالانام جیسی فقہی و روحانی رہنمائی سے لبریز کتاب امت کو عطا کی ہو، اس شخصیت کا نام پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہے ❤️ جنہوں نے ہزاروں لاکھوں علمائے کرام صرف اس نیت سے تیار کیے کہ وہ گلی گلی، کوچہ کوچہ، بستی بستی جا کر لوگوں کے دلوں میں عشقِ رسول اور محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جام بھر کر پلائیں، اور امت کے دلوں کو معطر کریں 💫 جنہوں نے ادارے محض تعلیمی ڈھانچوں کے طور پر نہیں، بلکہ عقیدہ اہلِ سنت کی ترجمانی اور امت کی اصلاح و فلاح کے لیے خالص خلوص، للٰہیت اور سچی نیت سے قائم کیے، تاکہ ہر طرف علم، اخلاص اور عشقِ مصطفیٰ کی روشنی پھیلے 🌹 وہ ہستی کہ جنہوں نے فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر، شخصیت پرستی سے بلند ہو کر، ہر تعصب، نفرت، دنیاوی لالچ اور خالص ذاتی مفاد سے ماورا ہو کر صرف اور صرف دینِ مصطفیٰ کی خدمت کو اپنا مشن بنایا، وہ ہستی پیر محمد کرم شاہ الازہری ہیں 🌟 پیر محمد کرم شاہ الازہری صرف ایک عالم، مفسر، محدث یا مصنف نہیں بلکہ ایک حکمت و بصیرت سے بھرپور رہنما، ایک عاشقِ صادق، ایک محبِ رسول، ایک مردِ ربانی اور ایک عظیم قدر روحانی سرمایہ ہیں ❤️ جنہوں نے جس کام کو بھی ہاتھ میں لیا، اس میں صرف اللہ اور اس کے رسول کی رضا کو پیشِ نظر رکھا، اور اپنی زندگی کو "قلم، علم، حلم اور عشقِ رسول" کے رنگ میں رنگ دیا 🌷 میرے محسن و مربی، صوفی باصفا، شارعِ علم و حکم، حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر محمد غلام بشیر نقشبندی (زیب سجادہ، آستانہ عالیہ باولی شریف) فرمایا کرتے ہیں کہ حضرت ضیاء الامت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات وہ عظیم ہستی ہے کہ جب بھی ان کے سامنے حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسمِ گرامی آتا، تو ان کی آنکھوں سے اشکوں کی برسات چھم چھم برسنے لگتی 🌧️ یہ کیفیت کسی مصنوعی جذباتیت کا اظہار نہیں بلکہ ایک سچے غلامِ رسول کے دل کی وہ تڑپ ہے جو دنیا کی ہر چاہت، ہر مرتبہ اور ہر لالچ سے کہیں بالاتر ہے 💖 ایسی شخصیات تاریخ میں کم ہی پیدا ہوتی ہیں، جو علم و عرفان کی روشن مشعل تھامے، امت کے لیے راہبر اور مشعلِ راہ بن جاتی ہیں، اور پیر محمد کرم شاہ الازہری انہی ہستیوں میں سے ایک ہیں 🌺

25/07/2025
عزیزم۔ محمد کاشف ناز صاحب کو دلی مبارکباد
22/07/2025

عزیزم۔ محمد کاشف ناز صاحب کو دلی مبارکباد

جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم بچیکی میں درسِ مثنوی: پروفیسر نورالزمان نوری کا روحانی خطابجامعہ اسلامیہ طاہر العلوم بچیکی میں...
03/05/2025

جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم بچیکی میں درسِ مثنوی: پروفیسر نورالزمان نوری کا روحانی خطاب

جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم بچیکی میں ایک باوقار علمی و روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف اسلامی اسکالر پروفیسر نورالزمان نوری صاحب (منہاج یونیورسٹی لاہور) نے مثنوی مولانا روم سے "صحبتِ صلحا کے باطنی اثرات" کے موضوع پر پُراثر درس دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیک لوگوں کی صحبت انسان کے دل و دماغ پر مثبت روحانی اثرات مرتب کرتی ہے اور اُسے اللہ کی قربت سے ہمکنار کرتی ہے۔ انہوں نے مثنوی کے اشعار کی روشنی میں بتایا کہ صلحا کی صحبت انسان کے باطن کو جِلا بخشتی ہے۔

اس روح پرور مجلس میں علاقہ بھر کی معروف کاروباری شخصیات، علمائے کرام، معززینِ علاقہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پروفیسر نوری کی علمی گہرائی اور روحانی اندازِ بیان کو بے حد سراہا۔ آخر میں دعائے خیر ہوئی اورناظم ادارہ علامہ ابوالحسن محمد ضیاء السلام قمر صاحب نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیاااور اس سلسلۂ درس کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اظہار محبت ہم اپنے مخلص اور محبت کرنے والے شاگرد رشید دوست جناب محترم محمد فاروق ذاکر صاحب کو الشہادۃ العالمیہ میں نمایا...
27/02/2025

اظہار محبت
ہم اپنے مخلص اور محبت کرنے والے شاگرد رشید دوست
جناب محترم محمد فاروق ذاکر صاحب کو
الشہادۃ العالمیہ
میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر
دلی مبارکباد
پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
اللہ پاک ان کے ایمان ، علم وعمل ، صحت اور عمر میں بے حساب برکتوں کو نزول فرمائے ۔
آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

Address

Nankana Sahib

Telephone

+923014262792

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazam TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bazam TV:

Share

Category