05/09/2026
ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کا ضلعی پولیس کی ویلفیئر کے لیے اک اور احسن اقدام
مسلم گروپ آف کالجز انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن و ہیلتھ سائنسز شاہکوٹ کے ساتھ شہداء پولیس ننکانہ، حاضر سروس اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے معاہدے پر دستخط
اس موقع پر کالج کے سی ای او چوہدری محمود صادق دھوتر، ڈائریکٹر مس نفیسہ سلمان و دیگر بھی موجود تھے۔
دستخط شدہ معاہدے کے مطابق مسلم گروپ آف کالجز انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن و ہیلتھ سائنسز شاہکوٹ میں شہداء پولیس اور کلاس فور ملازمین کے بچوں کو 100 فیصد، حاضر سروس اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد فیس میں رعایت ہو گی جبکہ ڈی پی او دفتر کی ویلفیئر برانچ اور پولیس تحفظ مرکز کی وساطت سے آنے والے مستحق 2 بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی۔