Assistant Commissioner Narowal

Assistant Commissioner Narowal Govt Organization

01/09/2026
**عوامی آگاہی اور سخت کارروائی**🚨پیٹرول پمپ سیل🚨عوام الناس کو معیاری اور پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے ک...
29/08/2026

**عوامی آگاہی اور سخت کارروائی**
🚨پیٹرول پمپ سیل🚨
عوام الناس کو معیاری اور پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع نارووال انتظامیہ متحرک!
اسسٹنٹ کمشنر نارووال **جناب سید وسیم عباس** نے کرتار پور فلنگ اسٹیشن بمقام نارووال روڈ نارووال کا سرپرائز معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران پیمانے میں کمی (کم پیٹرول فروخت کرنے) کی شدید خلاف ورزی ثابت ہونے پر موقع پر ہی کرتار پور فلنگ اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نارووال عوام کے حقوق کے تحفظ اور گرانفروشی و ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف بلامتیاز کارروائی کا عزم رکھتی ہے۔
* عوام کو پوری مقدار اور صحیح قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی
* ناپ تول میں کمی کرنے والے عناصر کا مکمل خاتمہ
اگر آپ کو اپنے اردگرد کسی بھی پمپ پر پیمانے میں کمی یا دیگر بے ضابطگی نظر آئے تو فوراً ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔



Maryam Nawaz Sharif Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Narowal

آج مورخہ 29 آگست 2026 بروز ہفتہ اسسٹنٹ کمشنر نارووال جناب سید وسیم عباس کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری (زرعی انکم ٹیکس، آبی...
29/08/2026

آج مورخہ 29 آگست 2026 بروز ہفتہ اسسٹنٹ کمشنر نارووال جناب سید وسیم عباس کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری (زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ، ایف بی آر) وغیرہ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ، ریونیو KPIs کی بابت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محمد آشر اسحاق تحصیلدار نارووال، تمام نائب تحصیلداران، گرداوران اور پٹواریان تحصیل نارووال اور محمد راشد ندیم واصلباقی نویس نے شرکت کی۔

زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ کی سو فیصد اور بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فیلڈ عملے کو سخت ہدایات جاری کی گئیں نیز ایف بی آر کے واجبات کی تیز ترین وصولی اور ریونیو ریکوری کے ہدف کو مقررہ وقت میں پورا کرنے پر زور دیا گیا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء میں شفافیت، بلا تاخیر کارروائی اور سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لیے فیلڈ افسران کو متحرک رہنے کا حکم دیا گیا۔
تمام پٹواریان اور گرداوران کو ہدایت کی گئی کہ تمام امور میں عوامی شفافیت کو اولیت دی جائے اور عام شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے واضح کیا کہ کارسرکار کی بابت کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام آفیشلز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔



Maryam Nawaz Sharif Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Narowal Board of Revenue, Punjab Govt of Punjab

جناب سید وسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر نارووال کی بڑی کارروائی: گڑھا کھاد  کی سرکاری زمین واگزارضلع نارووال کی انتظامیہ نے تجاو...
28/08/2026

جناب سید وسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر نارووال کی بڑی کارروائی: گڑھا کھاد کی سرکاری زمین واگزار

ضلع نارووال کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اور کامیاب اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نارووال سید وسیم عباس نے "پیرا" (PERA) فورس اور ریونیو فیلڈ سٹاف کی معاونت کے ساتھ موضع رسول پور بھنڈراں میں بھرپور آپریشن کیا۔ اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 02 کنال کی قیمتی سرکاری زمین(گڑھا کھاد) کو قبضہ مافیا سے مکمل طور پر واگزار کروا کر باشندگان دیہہ کے حوالے کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم عباس کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی اور عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں تمام غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے بلاامتیاز خاتمے تک یہ زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔


Maryam Nawaz Sharif Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Narowal

🌧️ مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل، الرٹ جاریپی ڈی ایم اے پنجاب نے 29 اگست سے 5 ستمبر تک مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل ک...
28/08/2026

🌧️ مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل، الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 29 اگست سے 5 ستمبر تک مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

⚠️ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں۔

🚨 ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

GovtOfPunjab GovtOfPakistan ChiefMinisterPunjab CMOffice PublicSafety

🌧️ مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل، الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 29 اگست سے 5 ستمبر تک مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

⚠️ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں۔

🚨 ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

Govt of Punjab
Chief Minister Punjab's Updates
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab

آج مورخہ 28 آگست 2026 بروز جمعہ محترم ڈپٹی کمشنر صاحب کی ہدایات پر جناب سید وسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے ہمراہ پیرا...
28/08/2026

آج مورخہ 28 آگست 2026 بروز جمعہ محترم ڈپٹی کمشنر صاحب کی ہدایات پر جناب سید وسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے ہمراہ پیرا فورس و عملہ فیلڈ موضع ملوک پور کا دورہ کیا اورملوک پور کا سیوریج اور نکاسی آب کا دیرینہ و دیرپا مسئلہ باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا ہے۔
اس عوامی مسئلے کے پائیدار حل سے ناصرف اہل علاقہ کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا بلکہ علاقے میں صفائی ستھرائی اور عوامی صحت کے معیار میں بھی واضح بہتری آئے گی۔



Maryam Nawaz Sharif Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala

اپنی زرعی امدنی کی ریٹرن 30 ستمبر 2026 تک ait.punjab.gov.pk پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد آن لائن فائل کریں۔
28/08/2026

اپنی زرعی امدنی کی ریٹرن 30 ستمبر 2026 تک ait.punjab.gov.pk پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد آن لائن فائل کریں۔

تحصیل نارووال میں سموگ کی روک تھام اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کنونشن نمبرداران بابت آگاہی مہم انسدادِ سموگ کا ...
28/08/2026

تحصیل نارووال میں سموگ کی روک تھام اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کنونشن نمبرداران بابت آگاہی مہم انسدادِ سموگ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر نارووال جناب سید وسیم عباس نے کی。
اس اہم میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی।
* فصلوں کی باقیات کی جلائی پر پابندی: دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے پیدا ہونے والے سموگ اور اس کے ماحولیاتی و طبی نقصانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
تمام نمبرداران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں کسانوں اور عوامی سطح پر سموگ کے خلاف آگاہی پھیلانے میں فعال کردار ادا کریں۔
قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فصلوں یا کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی۔
آئیے مل کر ماحول کو صاف ستھرا اور سموگ سے پاک بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں!

Maryam Nawaz Sharif Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Narowal Govt of Punjab

**🚨 ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال میں ایمرجنسی موک ڈرل کا کامیاب انعقاد 🚨**کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ایمرجنسی سے نمٹ...
28/08/2026

**🚨 ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال میں ایمرجنسی موک ڈرل کا کامیاب انعقاد 🚨**

کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ایمرجنسی سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنے کے لیے **ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال نارووال** میں ایک جامع "ایمرجنسی موک ایکسرسائز" (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔

اس اہم ایکسرسائز میں جناب محمد طیب خاں ڈپٹی کمشنر نارووال اور جناب سید وسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر نارووال کی خصوصی شرکت کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام انتظامی و متعلقہ آفیسرز نے بھرپور حصہ لیا۔

ایکسرسائز کا بنیادی مقصد ہسپتال کے عملے اور ریسکیو اداروں کی بروقت ردعمل کی صلاحیتوں کو پرکھنا تھا۔ مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور نپٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، اور پولیس سمیت تمام ضلاعی آفیسرز کی موجودگی نے باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی اور تیاریوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ عوامی تحفظ کے لیے ایسی مشقیں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں۔



Maryam Nawaz Sharif Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Deputy Commissioner Narowal

Address

Narowal

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92542920022

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Narowal:

Shortcuts

Share