Punjab Food Authority Narowal

Punjab Food Authority Narowal Form Farm to Fork

25/12/2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز چوہدری محمد ناصر نے کی۔
اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد دی گئی، کیک کاٹا گیا اور بین المذاہب ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

19/12/2025

𝑪𝑴 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑴𝒆𝒂𝒍 𝑷𝒓𝒐𝒈𝒓𝒂𝒎 𝒂𝒕 𝑺𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑬𝒅𝒖𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝑰𝒏𝒔𝒕𝒊𝒕𝒖𝒕𝒆𝒔

𝑰𝒏 𝒍𝒊𝒏𝒆 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝒕𝒉𝒆 𝒗𝒊𝒔𝒊𝒐𝒏 𝒐𝒇 𝑪𝒉𝒊𝒆𝒇 𝑴𝒊𝒏𝒊𝒔𝒕𝒆𝒓 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑴𝒂𝒓𝒚𝒂𝒎 𝑵𝒂𝒘𝒂𝒛 𝑺𝒉𝒂𝒓𝒊𝒇 𝒂𝒏𝒅 𝑫𝒊𝒓𝒆𝒄𝒕𝒐𝒓 𝑮𝒆𝒏𝒆𝒓𝒂𝒍 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑭𝒐𝒐𝒅 𝑨𝒖𝒕𝒉𝒐𝒓𝒊𝒕𝒚 𝑨𝒔𝒊𝒎 𝑱𝒂𝒗𝒆𝒅 𝒇𝒐𝒓 “𝑯𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉𝒚 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃, 𝑺𝒂𝒇𝒆 𝑭𝒐𝒐𝒅,” 𝒕𝒉𝒆 𝑭𝒐𝒐𝒅 𝑺𝒂𝒇𝒆𝒕𝒚 𝑻𝒆𝒂𝒎𝒔 (𝑭𝑺𝑻𝒔) 𝒐𝒇 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑭𝒐𝒐𝒅 𝑨𝒖𝒕𝒉𝒐𝒓𝒊𝒕𝒚 𝑵𝒂𝒓𝒐𝒘𝒂𝒍, 𝒖𝒏𝒅𝒆𝒓 𝒕𝒉𝒆 𝒔𝒖𝒑𝒆𝒓𝒗𝒊𝒔𝒊𝒐𝒏 𝒐𝒇 𝑫𝒆𝒑𝒖𝒕𝒚 𝑫𝒊𝒓𝒆𝒄𝒕𝒐𝒓 (𝑶𝒑𝒆𝒓𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔) 𝑪𝒉. 𝑴𝒖𝒉𝒂𝒎𝒎𝒂𝒅 𝑵𝒂𝒔𝒊𝒓, 𝒄𝒐𝒏𝒅𝒖𝒄𝒕𝒆𝒅 𝒊𝒏𝒔𝒑𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒐𝒇 𝑺𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑬𝒅𝒖𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝑰𝒏𝒔𝒕𝒊𝒕𝒖𝒕𝒆𝒔 𝒐𝒑𝒆𝒓𝒂𝒕𝒊𝒏𝒈 𝒖𝒏𝒅𝒆𝒓 𝒕𝒉𝒆 𝑪𝑴 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑴𝒆𝒂𝒍 𝑷𝒓𝒐𝒈𝒓𝒂𝒎.

𝑰𝒏𝒔𝒕𝒊𝒕𝒖𝒕𝒆𝒔 𝑰𝒏𝒔𝒑𝒆𝒄𝒕𝒆𝒅 𝒊𝒏𝒄𝒍𝒖𝒅𝒆:
𝑮𝒐𝒗𝒆𝒓𝒏𝒎𝒆𝒏𝒕 𝑺𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑬𝒅𝒖𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝑪𝒆𝒏𝒕𝒆𝒓, 𝑵𝒂𝒓𝒐𝒘𝒂𝒍 𝒂𝒏𝒅 𝑮𝒐𝒗𝒆𝒓𝒏𝒎𝒆𝒏𝒕 𝑺𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑬𝒅𝒖𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝑪𝒆𝒏𝒕𝒆𝒓, 𝒁𝒂𝒇𝒂𝒓𝒘𝒂𝒍

𝑻𝒉𝒆 𝒊𝒏𝒔𝒑𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒇𝒐𝒄𝒖𝒔𝒆𝒅 𝒐𝒏 𝒗𝒆𝒓𝒊𝒇𝒊𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒐𝒇 𝒇𝒐𝒐𝒅 𝒔𝒕𝒐𝒄𝒌 𝒂𝒗𝒂𝒊𝒍𝒂𝒃𝒊𝒍𝒊𝒕𝒚, 𝒔𝒕𝒐𝒓𝒂𝒈𝒆 𝒄𝒐𝒏𝒅𝒊𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔, 𝒒𝒖𝒂𝒍𝒊𝒕𝒚 𝒐𝒇 𝒇𝒐𝒐𝒅 𝒊𝒕𝒆𝒎𝒔, 𝒆𝒙𝒑𝒊𝒓𝒚 𝒅𝒂𝒕𝒆𝒔, 𝒂𝒏𝒅 𝒐𝒗𝒆𝒓𝒂𝒍𝒍 𝒔𝒕𝒐𝒄𝒌 𝒎𝒂𝒏𝒂𝒈𝒆𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒑𝒓𝒂𝒄𝒕𝒊𝒄𝒆𝒔.

𝑭𝒐𝒐𝒅 𝒔𝒕𝒐𝒄𝒌 𝒘𝒂𝒔 𝒇𝒐𝒖𝒏𝒅 𝒂𝒗𝒂𝒊𝒍𝒂𝒃𝒍𝒆 𝒂𝒕 𝒕𝒉𝒆 𝒕𝒊𝒎𝒆 𝒐𝒇 𝒊𝒏𝒔𝒑𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏. 𝑻𝒉𝒆 𝒎𝒂𝒏𝒂𝒈𝒆𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒘𝒂𝒔 𝒅𝒊𝒓𝒆𝒄𝒕𝒆𝒅 𝒕𝒐 𝒆𝒏𝒔𝒖𝒓𝒆 𝒑𝒓𝒐𝒑𝒆𝒓 𝒂𝒏𝒅 𝒉𝒚𝒈𝒊𝒆𝒏𝒊𝒄 𝒔𝒕𝒐𝒓𝒂𝒈𝒆 𝒄𝒐𝒏𝒅𝒊𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔, 𝒎𝒂𝒊𝒏𝒕𝒂𝒊𝒏 𝒐𝒓𝒈𝒂𝒏𝒊𝒛𝒆𝒅 𝒔𝒕𝒐𝒄𝒌 𝒂𝒓𝒓𝒂𝒏𝒈𝒆𝒎𝒆𝒏𝒕𝒔, 𝒂𝒏𝒅 𝒔𝒕𝒓𝒊𝒄𝒕𝒍𝒚 𝒊𝒎𝒑𝒍𝒆𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒕𝒉𝒆 𝑭𝑰𝑭𝑶 (𝑭𝒊𝒓𝒔𝒕 𝑰𝒏, 𝑭𝒊𝒓𝒔𝒕 𝑶𝒖𝒕) 𝒔𝒚𝒔𝒕𝒆𝒎 𝒕𝒐 𝒑𝒓𝒆𝒗𝒆𝒏𝒕 𝒆𝒙𝒑𝒊𝒓𝒚-𝒓𝒆𝒍𝒂𝒕𝒆𝒅 𝒊𝒔𝒔𝒖𝒆𝒔. 𝑻𝒉𝒆 𝒊𝒏𝒔𝒑𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒘𝒆𝒓𝒆 𝒄𝒂𝒓𝒓𝒊𝒆𝒅 𝒐𝒖𝒕 𝒕𝒐 𝒆𝒏𝒔𝒖𝒓𝒆 𝒄𝒐𝒎𝒑𝒍𝒊𝒂𝒏𝒄𝒆 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑭𝒐𝒐𝒅 𝑨𝒖𝒕𝒉𝒐𝒓𝒊𝒕𝒚 𝒍𝒂𝒘𝒔 𝒂𝒏𝒅 𝒈𝒖𝒊𝒅𝒆𝒍𝒊𝒏𝒆𝒔 𝒖𝒏𝒅𝒆𝒓 𝒕𝒉𝒆 𝑪𝑴 𝑷𝒖𝒏𝒋𝒂𝒃 𝑴𝒆𝒂𝒍 𝑷𝒓𝒐𝒈𝒓𝒂𝒎.

𝑵𝒆𝒄𝒆𝒔𝒔𝒂𝒓𝒚 𝒊𝒏𝒔𝒕𝒓𝒖𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒘𝒆𝒓𝒆 𝒈𝒊𝒗𝒆𝒏 𝒘𝒉𝒆𝒓𝒆𝒗𝒆𝒓 𝒊𝒎𝒑𝒓𝒐𝒗𝒆𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒘𝒂𝒔 𝒓𝒆𝒒𝒖𝒊𝒓𝒆𝒅 𝒕𝒐 𝒆𝒏𝒔𝒖𝒓𝒆 𝒕𝒉𝒆 𝒑𝒓𝒐𝒗𝒊𝒔𝒊𝒐𝒏 𝒐𝒇 𝒔𝒂𝒇𝒆 𝒂𝒏𝒅 𝒒𝒖𝒂𝒍𝒊𝒕𝒚 𝒇𝒐𝒐𝒅 𝒇𝒐𝒓 𝒔𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍 𝒄𝒉𝒊𝒍𝒅𝒓𝒆𝒏.

18/12/2025

🔥 تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں "ریڈ کیٹیگری" ممنوعہ اشیاء کی فروخت — پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال کا سخت کریک ڈاؤن 🔥

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکے ویژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک" کے تحت، ڈپٹی کمشنر نارووال کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال نے ضلع بھر کے یونیورسٹی اور کالج کینٹینز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے طلبہ کی صحت کو لاحق سنگین خطرات بے نقاب کر دیے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں ریڈ کیٹیگری اشیاء
(کاربونیٹڈ مشروبات) کی کھلے عام فروخت، گندے کپڑوں کا بطور پروسیسنگ ایڈ استعمال، کیڑوں اور حشرات کی روک تھام کے اقدامات کا فقدان اور مجموعی طور پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

مزید برآں کینٹین انتظامیہ نے بار بار تنبیہ کے باوجود اپنی روش تبدیل نہ کی، جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کالج و یونیورسٹی انتظامیہ کو بھاری جرمانے عائد کیےاور واضح پیغام دیا کہ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجز کی کینٹینز زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہیں، اور آئندہ غفلت، غیر معیاری خوراک یا قانون شکنی پر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صاف خوراک، محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے

10/12/2025

🔥 نارووال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن — بدبودار مضرِ صحت گوشت برآمد، دو قصاب گرفتار 🔥

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے وژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک" کے تحت اور ڈپٹی کمشنر نارووال کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال نے تھانہ شاہ غریب کے علاقہ عیسیٰ چوک میں گوشت کی دکان پر اچانک چھاپہ مار کر منوں کے حساب سے انتہائی مضرِ صحت اور بدبودار گوشت برآمد کرلیا جو کہ فروخت کے لیے رکھا گیا تھا۔ عوامی صحت کے سنگین خدشات کے پیشِ نظر موقع پر ہی ویٹرنری ڈاکٹر کو طلب کیا گیا، جنہوں نے معائنے کے بعد گوشت کو ناقابلِ استعمال اور انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا۔ گوشت سے شدید غلیظ بدبو آ رہی تھی جس سے اس کے خراب ہونے کی واضح تصدیق ہوئی۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام بدبودار گوشت موقع پر ہی تلف کروا دیا تاکہ یہ زہریلا گوشت کسی صورت عوام کی پلیٹ تک نہ پہنچ سکے۔ مزید برآں، تھانہ شاہ غریب پولیس کو موقع پر طلب کر کے دو قصابوں کے خلاف "مقدمہ درج" کروادیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ "عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی"۔ غیر معیاری، بدبودار یا مضرِ صحت خوراک فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عزم ہر صورت عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

04/12/2025

🔥 نارووال کے علاقے قلعہ احمد آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی شہد فروخت کرنے والے کریانہ سٹور کے خلاف بڑی کارروائی 🔥

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے ویژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک" کے تحت، ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نارروال نے مین بازار قلعہ احمد آباد میں واقع کریانہ سٹور کے خلاف اہم ایکشن لیا۔

متعلقہ کریانہ سٹور سے نان ٹریسبل کھلے شہد کا سیمپل برائے تجزیہ لیبارٹری لیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق شہد میں چینی کی اچھی خاصی مقدار ملاوٹ کی غرض سے شامل کی گئی تھی جس کی بنیاد پر شہد کو ملاوٹی اور ناقص قرار دیا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر جعلی شہد تلف کر دیا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کریانہ سٹور کے مالک کے خلاف FIR
تھانہ احمد آباد میں درج کروا دی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا، اور شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

28/11/2025

نارووال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری– قلعہ احمد آباد میں کریانہ سٹورز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن🔥

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے ویژن ’’صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک‘‘ کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیمیوں نے ریلوے روڈ قلعہ احمدآباد نارووال میں مختلف کریانہ سٹورز کا معائنہ کیا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال کی زیر نگرانی سرانجام دی گئی۔
کی SOPs دورانِ کاروائی
واضح خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں۔

اسٹور انتظامیہ سابقہ احکامات پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام رہی ۔ کریانہ اسٹورز پر ممنوعہ اشیاء (چائنہ نمک اور چورن) کی بڑی مقدار فروخت کیلئے موجود تھی۔ مزید برآں ایکسپائر اشیاء بھی فروخت کے لیے رکھی گئی تھی ۔

اسٹوریج ایریا میں چوہوں کے فضلے کی موجودگی نے صفائی کے ناقص معیار اور خوراک کے تحفظ میں سنجیدہ غفلت کو واضح کیا۔ خوراک کے ذخیرہ کرنے کا طریقہ کار بھی غیر معیاری، غیر منظم اور صارفین کی صحت کے لیے نقصان دہ پائے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیمیوں نے سیکشن 13 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا اور ممنوعہ اشیاء تلف کروادی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ناقص اور مضر صحت خوراک کی تیاری اور فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ عوام کی صحت اولین ترجیح ہے — اور اس مقصد کے حصول کے لیے سخت اور موثر قانونی کارروائیاں اور مستقل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی اقدام — PFA نارووال کا واٹر پلانٹس مالکان کے لیے اہم تربیتی سیشننارووال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم ن...
27/11/2025

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی اقدام — PFA نارووال کا واٹر پلانٹس مالکان کے لیے اہم تربیتی سیشن

نارووال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدام اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال کی جانب سے منرل واٹر پلانٹس مالکان کے ساتھ ایک اہم تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نارووال نے کی، جبکہ تکنیکی تربیت محمد قیصر منیر نے فراہم کی۔

ٹریننگ میں پلانٹ مالکان کو بتایا گیا کہ عوام کو معیاری پینے کا پانی فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اسی مقصد کے لیے واٹر پلانٹس کے لیے ماہانہ تقاضوں پر سختی سے عمل ضروری ہے۔ ٹرینر نے درج ذیل نکات پر خصوصی زور دیا:

ہر مہینے واٹر فلٹرز کی لازمی تبدیلی معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

فلٹر تبدیلی کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے اسے ماہانہ بنیادوں پر PFA پورٹل پر اپ لوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا۔

پانی کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ ہر ماہ کروانا اور رپورٹ کو پورٹل پر جمع کروانا قانونی تقاضا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر پلانٹس کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔ معیار کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اجلاس کے اختتام پر پلانٹ مالکان نے PFA کی رہنمائی کو سراہا اور یقین دلایا کہ تمام قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

23/11/2025

🔥 مٹھائی ہو یا کیک… بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں، مگر یہ بنتی کہاں اور کیسے ہے؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نارووال کا بڑا ایکشن سب کچھ سامنے لے آیا! 🔥

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے ویژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک" کے مطابق، ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے شکر گڑھ میں مٹھائیوں کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارکر حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کر دیں۔

پروسیسنگ ایریا میں صفائی کا فقدان، کھانے کی تیاری میں پرنٹڈ پیپر کا استعمال،
زنگ آلود سانچے اور گندے لکڑی/آئرن کے میز، ڈش واشنگ ایریا میں دیواروں پر کائی کی تہہ، بیکنگ پاؤڈر میں سنڈیوں کی بھرمار اور پروسیسنگ ایریا میں چوہوں کے فضلے کی موجودگی پائی گئی۔

ان سنگین خلاف ورزیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے سیکشن 13 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا اور واضح کیا کہ شہریوں کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

🔴 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح عوام کی صحت ہے۔

21/11/2025

🔥ظفروال میں گٹکا مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور کریک ڈاؤن 🔥

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے وژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک" کے تحت ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ظفروال میں گٹکا مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 85 کلو سے زائد مضرِ صحت گٹکا برآمد کر لیا۔

کارروائی کے دوران موقع پر موجود افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا، جبکہ گٹکا فروخت کرنے والے نیٹ ورک کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی—گٹکا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ 🚫💥

19/11/2025

🔥نارووال میں غیر قانونی مذبح خانے اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور اور تابڑ توڑ ایکشن! 🔥

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے وژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک" کے تحت، ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز چوہدری محمد ناصر کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر نارووال کے نواحی گاؤں غوطہ فتح گڑھ میں چھپے ہوئے غیر قانونی مذبح خانے اور آلائشوں سے تیل بنانے والے یونٹ پر ہنگامی چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران غیر معیاری، لاغر اور انسانی صحت کے لیے غیر موزوں گوشت کی بڑی مقدار پکڑی گئی، اور خفیہ طور پر گندی چربی سے تیل بنانے کا مکروہ دھندہ بھی پوری طرح بے نقاب ہوگیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے تقریباً 150 کلوگرام رینڈرڈ فیٹ، غیر معیاری, مضرِ صحت گوشت اور دیگر مواد موقع پر ہی ضبط کر لیا، جسے بعد ازاں ضابطے کے مطابق تلف کر دیا گیا۔

ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ⚠️🚫👊

16/11/2025

🔥نارووال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی
رس بنانے والی فیکٹری سیل، ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر نافذ 🔥

وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن "صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک“ کے تحت، ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے تلونڈی میں رس تیار کرنے والی فیکٹری کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوری طور پر ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر نافذ کرتے ہوئے فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

فیکٹری میں جگہ جگہ جالوں کی بھر مار، رس کے ٹرے ڈھانپنے کے لیے گندے و بدبودار کپڑوں کا استعمال، پروسیسنگ ایریا میں عملے کے ذاتی استعمال کی اشیاء، جبکہ استعمال شدہ برتن، اوزار اور آٹا گوندھنے والا ٹب شدید زنگ آلود پائے گئے۔ خوراک زمینی سطح پر رکھ کر تیار کی جا رہی تھی جو صحت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ فیکٹری کی مجموعی حالت انتہائی خراب، آلودہ اور ناقابل قبول پائی گئی۔

عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوری طور پر فیکٹری کو بند کردیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی واضح کرتی ہے کہ خوراک کی تیاری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Address

House Number 27, Old DC Office Road Narowal
Narowal
51600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92542414301

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Food Authority Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Punjab Food Authority Narowal:

Share