ISF Narowal

ISF Narowal پاکستان تحریک انصاف نارووال
عمران خان زندہ باد
پاکستان زندہ باد پاکستان تحریک انصاف نارووال

حالات جیسے بھی ہوں مزاکرات جاری رکھنے چائیے۔
04/09/2024

حالات جیسے بھی ہوں مزاکرات جاری رکھنے چائیے۔

04/09/2024

سب نے ہم سے ریال مانگے
صرف ایک شخص نے قیدی مانگے 😥😊
سعودی عرب 🇸🇦

03/09/2024

جب گاؤں کے چوہدری سے لوگ ڈرنا چھوڑ دیں تو وہ اپنے ہی کسی ملازم کو چوک میں چھتر پھیرنا شروع کر دیتا ھے
تاکہ گاؤں والوں پر اس کا ڈر خوف برقرار رہے۔۔
باقی اپ سمجھ دار ہوں

03/09/2024

قیدی نمبر 804 الیکشن جیتے یہ ہارے مگر سچا اور کٹر مسلمان اور عاشق رسول ہے یہ تو ثابت ہو گیا--♥️✌️

🇵🇰🇵🇰🇵🇰

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:۱- خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ آج ت...
02/09/2024

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:

۱-
خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ آج تک فوج کے خلاف جتنی بھی تقاریر کی گئیں ان میں خواجہ آصف کی تقریر پہلے نمبر پر ہے۔ پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا احسن اقبال نے بتایا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان میانمار بننے جارہا ہے

۲-

نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔ نو مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائینگی۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ نو مئی کا شور مچانے لگتے ہیں۔ قوم کو ایک مرتبہ پھر بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اغواء کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی، نو مئی کی سازش اسی نے کی۔ نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اسکے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے-

۳-

ہم مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات انکے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ فارم ۴۷ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ محمود خان اچکزئی کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے ۔

۴-

ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلوانی ہے اورتیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ کا قیام ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دلانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے-

۵-
آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے ۔اگر چانسلر نہ بھی بن سکا تو کوئی بات نہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھ کر نکلنے والے alumni میں سے آج تک کبھی کسی کو وہ مقام نہیں ملا جو مقام کرکٹ کی تاریخ میں مجھے ملا ہے۔ میں پاکستان میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے بڑے فلاحی ادارے چلانے والا انسان ہوں۔ ہم نے دو کینسر ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی ہیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔ پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کو صفر سے شروع کر کے اس مقام تک لانے والا میں پہلا سیاستدان ہوں-

۶-

چوبیس گھنٹوں میں ، میں دو مرتبہ کھانا کھانے کے لیے اپنے سیل سے باہر آتا ہوں جو تقریبا دو گھنٹے بنتا ہے۔ یہ سب بار بار یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے میں کسی فائیو سٹار ہوٹل میں رہتا ہوں ۔ نواز شریف، زرداری اور شہباز شریف جب جیل میں تھے تو ان کو جیل کا سیل نہیں بلکہ ایک محل نما کمرے میں رکھا گیا تھا جس میں اٹیچ باتھ روم اور اے سی جیسی سہولیات میسر تھیں۔ مجھے تو ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے جس کے ساتھ جڑی ہوئی دیوار اس چکی کی ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ مجھے جیل کی اس چکی میں ایک پنکھا ملا ہوا ہے ۔ جب شدید گرمی ہوتی ہے تو یہ سیل اوون بن جاتا ہے ۔میں شکایت نہیں کر رہا لیکن چاہتا ہوں کہ میری قوم کو پتہ چلے کہ میں کس حال میں یہاں رہ رہا ہوں۔

میری جیل کے سیل کے باہر سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں کو ڈرا کر میرے سیل سے دور کر دیتے ہیں ۔ان کو یہ لگتا ہے کہ میں سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں سے بات کر کے اپنا وقت گزارتا ہوں ۔ میرے پاس تو پڑھنے کو اتنا کچھ ہوتا ہے کہ مجھے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ میں نے یونیورسٹی میں پھر سے داخلہ لے لیا ہے۔ زندگی میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں جو مطالعہ نہیں کر سکا ، اللہ نے مجھے اب موقع دیا ہے کہ میں اب اس کو پورا کر سکوں۔ جیل میں مطالعہ کر کے اللہ نے میرے علم میں جو اضافہ کیا ہے مجھے تو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ لیکن ان کو یہ لگتا ہے کہ اس طرح کے حربے استعمال کر کے یہ مجھے جیل میں تنہا کر دیں گے۔

۷-
اللہ پر ایمان انسان کا خوف ختم کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ جب تم ایمان لاؤ گے تو میں تمہارے خوف ختم کر دوں گا۔ میرا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اسی ایمان کے ساتھ آخر تک مافیا کے خلاف ڈٹا رہوں گا۔

۸-
گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی- نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے اور فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے اور پھر اسی فوج سے ڈیل کر کے ووٹ کے تقدس کی پامالی کی پرانی روایت کو برقرار رکھا۔ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائرمطلب چاروں چیف ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا۔ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے ہیں۔ نواز شریف کے بارے میں پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کیلئے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے

عمران خان قید میں بیٹھ کر بھی سب کے حواس پر سوار ہیں، اور ان کے مخالفین منافقت کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں!
02/09/2024

عمران خان قید میں بیٹھ کر بھی سب کے حواس پر سوار ہیں، اور ان کے مخالفین منافقت کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں!

اگلا اتوار ان شا الله ✌🏻
02/09/2024

اگلا اتوار ان شا الله ✌🏻

اللّٰہ الحق ہے شچ کا خدا ہے
02/09/2024

اللّٰہ الحق ہے شچ کا خدا ہے

یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلےیہ بڑے نصیب کی بات ہے ❤️
02/09/2024

یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے
یہ بڑے نصیب کی بات ہے ❤️

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس پر انڈین میڈیا کو مہم چلانی چاہیے تھی بھارتیوں کو ای میلز...
01/09/2024

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس پر انڈین میڈیا کو مہم چلانی چاہیے تھی بھارتیوں کو ای میلز بھیجنی چاہیے تھیں۔

لیکن یہاں تو وہی کام پاکستانی میڈیا اور سیاسی پارٹیاں کررہی ہیں۔

عمران خان کے چانسلر بننے سے پاکستان کا نام ہوگا۔ نقصان تو کوئی نہیں۔

ہمیں بتاتے ہیں کہ یہودی ایجنٹ ہےاور آکسفورڈ والوں کو بتا رہے ہیں کہ پکا مسلمان ہے۔🤣😂🤣
01/09/2024

ہمیں بتاتے ہیں کہ یہودی ایجنٹ ہے
اور آکسفورڈ والوں کو بتا رہے ہیں کہ پکا مسلمان ہے۔
🤣😂🤣

اگرجوتی لٹکانے سے آپکی گاڑی نقصان یا حادثے سے بچ سکتی ہے تو آپکی زندگی گاڑی سے زیادہ قیمتی ہے ایک جوتی گلے میں بھی لٹکا ...
01/09/2024

اگرجوتی لٹکانے سے آپکی گاڑی نقصان یا حادثے سے بچ سکتی ہے تو آپکی زندگی گاڑی سے زیادہ قیمتی ہے ایک جوتی گلے میں بھی لٹکا لیا کریں .. آہو ۔۔ 😂😂
مسلمانوں کا ایمان 😜

Address

Narowal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share