PTI Narowal

PTI Narowal Justice. Humanity. Self Esteem. Official Website: http://www.insaf.pk
PTI Head Office Narowal ,Punjab ,Pakistan
Tel: Verified
(1)

01/09/2026

گزشتہ پچاس سال سے پاکستانی عوام کا واحد عظیم ہیرو عمران خان ہے۔

01/09/2026

صرف ایک صوبے کی بات نہیں، فیصلہ سازوں کے مسلط کردہ "تجربہ کاروں" کی تجربہ کاریوں نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ عوام تباہ حال ہیں اور حکمران اپنے پُر تعیش کمروں میں بیٹھ کر دعوے کرتے ہیں کہ پاکستان ترقی کی اُڑان بھر رہا ہے۔

01/09/2026

چوہدری علیم طارق حقیقی ایم پی اے PP-56
کی حلقہ کی عوام سے 27 ستمبر کے احتجاج میں شِرکت کی اپیل۔

01/09/2026

"یہ پہلی بار نہیں ہوا سپریم کورٹ کے شفا انٹرنیشنل منتقلی کا فیصلہ بھی نہیں مانا، نوے دن کے اندر انتخابات کا فیصلہ بھی نہ مانا، مخصوص نشستوں کا بھی فیصلہ نہیں مانا، اس ملک میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے یہ خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں عمران خان کی جنگ اسی نظام کے خلاف ہے اگر پاکستانی چاہتے ہیں کہ اس ملک میں آئین و قانون کی بحالی ہو وہ نکلیں اور ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ کو کامیاب کرائیں"۔ایم این اے
شاہد خٹک

01/09/2026

“ستائیس ستمبر کے حوالے سے جو اس دفعہ عوام میں جوش جزبہ ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، پوری پارٹی متحد ہے، اس لانگ مارچ میں صرف تحریک انصاف نہیں پورے پاکستان کونکلنا پڑے گا"۔ عون عباس بپی

01/09/2026

آج عمران خان کسی بہن کو ملاقات کی اجازت نہیں ملیی،
اڈیالہ جیل سے عمران خان کی بہنیں واپس روانہ

01/09/2026

انقلاب کی دستک سنائی دے رہی ہے!
شعور بیدار ہے، قوم تیار ہے۔
سرنڈر کا سوال ہی نہیں
نہ خوف، نہ پسپائی!
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے
فیصلہ اب عوام کریں گے!

01/09/2026

قیدیوں کے قانونی حقوق کی ضمانت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی سہولیات فراہم کرنے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ خوش آئند ہے، اب اس پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے، ورنہ مزید قانونی راستے اختیار کریں گے۔
خالد یوسف چوہدری

01/09/2026

‏الحمداللہ۔ عمران خان صاحب اور بشری بیگم صاحبہ کی قید تنہائی کا فیصلہ جاری۔

‏عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو اپنے بچوں سے آڈیو، ویڈیو اور واٹس ایپ کالز کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم اگر ان کالز کو سیاسی مقاصد یا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تو یہ سہولت معطل کی جا سکتی ہے۔

‏عمران خان صاحب کو فیملی اور اپنی اہلیہ سے ملاقات جیل قوانین اور فیملی میٹنگ کے قواعد کے مطابق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‏انہیں روزانہ ایک گھنٹے ایسی واک کی اجازت ہوگی، جس کے دوران باقاعدہ انسانی میل جول کا انتظام کیا جائے گا اور جن افراد سے ملاقات یا میل جول ہوگا، ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔

‏عدالت نے عمران خان کو تاریخ کی کتابوں سمیت تمام قابلِ اجازت مطالعے کا مواد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، البتہ ممنوعہ کتب اس میں شامل نہیں ہوں گی۔

‏یہی سہولیات بشریٰ عمران خان کو بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں اپنے خاندان سے ملاقات کی سہولت بھی قانون کے مطابق حاصل ہوگی۔

‏عدالت نے واضح کیا کہ جیل میں موجود تمام افراد کو آئین، قانون اور جیل قوانین کے تحت حاصل حقوق و سہولیات فراہم کی جائیں۔

‏عدالتی حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے جیل حکام کو 15 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‏فیصلے کا اہم ترین پہلو یہ ہے کہ اگر جیل حکام عمران خان کو قانون، آئین یا عدالتی حکم کے تحت حاصل کسی سہولت یا ریلیف سے محروم کرتے ہیں تو انہیں اس محرومی کی وجوہات تحریری طور پر فراہم کرنا ہوں گی۔

‏خالد یوسف چوہدری
‏لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان

01/09/2026

‏یہ حکومت غیر قانونی ہے۔ یہ نہ جیل رولز کو فالو کر رہی ہے، نہ یہ عمران خان کے ساتھ جو ٹارچر کیا جا رہا ہے اس کو ختم کر رہی ہے ۔
‏یہ عدالتی احکامات کے باوجود یہ سارا کچھ کر رہے ہیں ۔ آج دیکھتے ہیں کہ ہائی کورٹ نے بھی آرڈر دے دیا جیسے کہا کہ جو سپریم کورٹ نے دیا ۔

‏اہمارے وکیل نے رجسٹر مانگا ہوا ہے ان کا کوئی نمبر ہوتا ہے اس رجسٹر کا جس کے اندر ساری تفصیلات ہوتی ہیں ان کا جب چیک اپ ہوتا ہے اس کا روزانہ کا ریکارڈ درج ہوتا ہے
‏علیمہ خان
‏⁧‫ ‬⁩ .

Address

Narowal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Narowal:

Shortcuts

Share