DIGP Naseerabad

DIGP Naseerabad Welcome to the official page of DIGP Naseerabad Range. Your cooperation and feedback are valuable to us.

Updates regarding police operations, appointments, transfers, public awareness, and important announcements are shared here.

ریجنل کمپلینٹ سیل آفیسر نصیر آباد شوکت علی جمالی کی زیر صدارت ماہانہ کمپلینٹ سیل اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریجن کے تمام...
27/08/2026

ریجنل کمپلینٹ سیل آفیسر نصیر آباد شوکت علی جمالی کی زیر صدارت ماہانہ کمپلینٹ سیل اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریجن کے تمام اضلاع کے کمپلینٹ سیل آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیزن پورٹل، آئی جی آفس کوئٹہ اور لوکل لیول پر موصول ہونے والی شکایات و درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران عوامی شکایات کے بروقت ازالے، درخواستوں پر پیش رفت اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ریجنل کمپلینٹ سیل آفیسر شوکت علی جمالی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ عوامی مسائل کے حل میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر درخواست کو مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی شکایات کے حل اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پریس ریلیزڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کا اردلی روم، پولیس ملازمین کے مسائل اور محکمانہ معاملات پر ...
27/08/2026

پریس ریلیز
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کا اردلی روم، پولیس ملازمین کے مسائل اور محکمانہ معاملات پر اہم فیصلے
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا کی جانب سے اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و ملازمین نے شرکت کی اور اپنے درپیش محکمانہ و ذاتی مسائل پیش کیے۔
دورانِ اردلی روم مختلف پولیس ملازمین کے خلاف زیرِ التواء محکمانہ کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان میں فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزامات پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز شامل تھے۔ ڈی آئی جی نصیرآباد رینج نے متعلقہ ریکارڈ اور ملازمین کے مؤقف کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہر کیس کا فیصلہ محکمانہ قواعد کے مطابق کیا۔
محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں 3 ملازمین کو ایک سالانہ انکریمنٹ ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی، جبکہ 5 دیگر ملازمین کے شوکاز نوٹسز ان کی تسلی بخش کارکردگی اور وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فائل کر دیے گئے۔
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط، فرائض کی انجام دہی اور محکمانہ قواعد کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔

27/08/2026

Report by Ali Jan Mangi

ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا کا ضلع جھل مگسی کا دورہڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا نے ایس پی رحمت اللہ...
23/08/2026

ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا کا ضلع جھل مگسی کا دورہ

ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا نے ایس پی رحمت اللہ اور ایس ڈی پی اوجھل مگسی شمن خان سولنگی کے ہمراہ ضلع کا دورہ کیا۔ دورہ میں جھل مگسی سرکل کے مختلف تھانوں اور چوکیوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی آفس جھل مگسی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، تھانوں اور چوکیوں کی سکیورٹی اور پولیس کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا نے ایس پی جھل مگسی کے ہمراہ پولیس تھانہ جھل مگسی، مختلف پولیس چوکیاں، پولیس تھانہ باریجہ، ایم-8 روڈ اور پولیس تھانہ کوٹ مگسی کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

*ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کے ریڈر سب انسپکٹر مانجھی خان برڑو کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کردی گئی*ڈ...
19/08/2026

*ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کے ریڈر سب انسپکٹر مانجھی خان برڑو کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کردی گئی*

ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کے ریڈر سب انسپکٹر مانجھی خان برڑو کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کردی گئی، جس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا، ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر، ایس پی ہائی وے خاوند بخش کھوسہ، ایس پی ٹریفک میاں داد خان عمرانی، اے ڈی آئی جی نصیرآباد علی حسن عمرانی، پی ڈی ایس پی عبدالعزیز بھنگر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نثار احمد بلو، ڈی ایس پی سرکل تمبو حاجی امیر جان مگسی، ڈی ایس پی سرکل سٹی غلام سرور مینگل سمیت پولیس کے سینئر افسران و جوانوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم سب انسپکٹر مانجھی خان برڑو کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔

افسوسناک خبرڈی آئی جی آفس نصیرآباد کے ریڈر مانجھی خان برڑو انتقال کر گئےڈی آئی جی آفس نصیرآباد کے ریڈر مانجھی خان برڑو ک...
18/08/2026

افسوسناک خبر

ڈی آئی جی آفس نصیرآباد کے ریڈر مانجھی خان برڑو انتقال کر گئے

ڈی آئی جی آفس نصیرآباد کے ریڈر مانجھی خان برڑو کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔

مرحوم مانجھی خان ایک فرض شناس، مخلص اور محنتی پولیس ملازم تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے نصیرآباد پولیس میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے مانجھی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

16/08/2026

Report By Ali Jan Mangi

Address

DIGP OFFICE NASEERABAD
Nasirabad
80700

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 15:00

Telephone

+92838711240

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIGP Naseerabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DIGP Naseerabad:

Shortcuts

Share