District Information Office Naushahro Feroze

District Information Office Naushahro Feroze DISTRICT INFORMATION OFFICE NAUSHAHRO FEROZE, INFORMATION DEPARTMENT, GOVERNMENT OF SINDH

Government Handout NEWS & MEDIA Work
regarding District Naushahro Feroze

05 اگست 2026 یوم استحصال کشمیر منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں منعقدہ تقریب سے مقررین خطاب کر رہے ہیں...
05/08/2026

05 اگست 2026 یوم استحصال کشمیر منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں منعقدہ تقریب سے مقررین خطاب کر رہے ہیں۔

05/08/2026
05/08/2026

05 اگست 2026 کے موقع پر یوم استحصال کشمیر ڈپٹی کمشنر آفیس نوشہرو فیروز سے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے۔

محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروزیومِ استحصالِ کشمیر: ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی قیادت میں اظہارِ یکجہتی ریلیضلعی انتظامیہ،...
05/08/2026

محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز

یومِ استحصالِ کشمیر: ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی قیادت میں اظہارِ یکجہتی ریلی

ضلعی انتظامیہ، طلبہ اور شہریوں کی بھرپور شرکت، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

نوشہرو فیروز (ہینڈ آؤٹ) 5 اگست 2026: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے اللہ والے چوک تک ایک بھرپور اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
سندھ حکومت کی ہدایات کے مطابق صبح 9 بجے ضلع بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تاکہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام سے یکجہتی، ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کے عوام ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ اس موقع پر طلباء اور طالبات نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی ہال میں منعقد تقریب سے کشمیریوں سے اظہارِ تشکر کے طور پر تقریری مقابلہ کیا اور ٹیبلو پیش کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

05 August 2026 Yom e Istahsal Kashmir celebrated in Deputy Commissioner office Naushahro Feroze.
05/08/2026

05 August 2026 Yom e Istahsal Kashmir celebrated in Deputy Commissioner office Naushahro Feroze.

03/08/2026

اطلاعات کاتو، ضلعو نوشهروفيروز

ضلعي نوشهروفيروز جي واهن، شاخن ۽ ننڍين گهٽين ۾ وهنجڻ تي مڪمل پابندي لاڳو ڪئي وئي آهي، قلم 144 لاڳو ڪئي وئي آهي.

نوشهروفيروز (پريس هينڊ آئوٽ) 03 آگسٽ 2026: ڪمشنر شهيد بينظير آباد ڊويزن شهمير خان ڀٽو ڊپٽي ڪمشنر نوشهروفيروز پاران موڪليل رپورٽ تي فوري ڪارروائي ڪندي اهي حڪم جاري ڪيا آهن.

ڊپٽي ڪمشنر نوشهروفيروز رپورٽ ڪئي هئي ته گذريل ڪجهه ڏينهن دوران ضلعي جي واهن، شاخن ۽ پاڻي جي وهڪرن ۾ ٻڏڻ جا 4 مختلف افسوسناڪ واقعا پيش آيا، جن ۾ قيمتي انساني جانيون ضايع ٿيون.

قيمتي جانين جي تحفظ کي نظر ۾ رکندي، ڊويزنل انتظاميا ضلعي نوشهروفيروز جي حدن مان گذرندڙ سڀني وڏن واهن، واهن (واهن) ۽ شاخن ۾ ترڻ، وهنجڻ ۽ تفريحي سرگرمين تي مڪمل پابندي لاڳو ڪري ڇڏي آهي، جيڪا ضابطه فوجداري (Cr.P.C) جي سيڪشن 144 (3) تحت فوري طور تي 90 ڏينهن لاءِ لاڳو ڪئي وئي آهي.

نوٽيفڪيشن ۾ سڀني لاڳاپيل پوليس اسٽيشنن جي ايس ايڇ اوز کي اختيار ڏنو ويو آهي ته اهي هن پابندي جي خلاف ورزي ڪندڙن خلاف سيڪشن 188 پي پي سي تحت ڪيس داخل ڪن.

انتظاميا سڀني شهرين ۽ خاص طور تي والدين کي اپيل ڪئي آهي ته هو پنهنجي ٻارن کي واهن ۽ شاخن ۾ وهنجڻ کان روڪين ته جيئن ڪنهن به وڌيڪ ناخوشگوار واقعي کان بچي سگهجي.

جاري ڪيل: اطلاعات کاتو نوشهروفيروز

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروزڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کی کینالز، شاخوں اور مائنرز میں نہانے پر مکمل پابندی عائد، دفعہ 144 نا...
03/08/2026

محکمہ اطلاعات ضلع نوشہرو فیروز

ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کی کینالز، شاخوں اور مائنرز میں نہانے پر مکمل پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

نوشہرو فیروز (پریس ہینڈ آؤٹ)03 اگست 2026: کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر فوری اقدام کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے رپورٹ کیا تھا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران ضلع کی نہروں، شاخوں اور واٹر کورسز میں ڈوبنے کے 4 مختلف افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر ڈویژنل انتظامیہ نے مجموعی ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 144 (3) کے تحت ضلع نوشہرو فیروز کی حدود سے گزرنے والی تمام بڑی نہروں، واہوں (Waha's) اور شاخوں میں تیرنے، نہانے اور تفریحی سرگرمیوں پر فوری طور پر 90 دنوں کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز (SHOs) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت مقدمات درج کریں۔

انتظامیہ نے تمام شہریوں اور خصوصاً والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نہروں اور شاخوں میں نہانے سے روکیں تاکہ مزید کسی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔

جاری کردہ: محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز

01/08/2026
31/07/2026

Address

Naushahro Firoz
67370

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Office Naushahro Feroze posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Information Office Naushahro Feroze:

Shortcuts

Share