Arazi Record Center Tehsil Naushera

Arazi Record Center Tehsil Naushera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arazi Record Center Tehsil Naushera, Public & Government Service, Tehsil Naushera , District Khushab, Naushehra.

Arazi Record Center Naushera, District Khushab is committed to improving service delivery for the general public and enhancing the quality and transparency of land tenure services.

29/08/2026
📢 پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے عوام کے لیے ایک اور آسان سہولت!اب اپنے آن لائن لینڈ ریکارڈ سے متعلق واجبا...
05/08/2026

📢 پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے عوام کے لیے ایک اور آسان سہولت!
اب اپنے آن لائن لینڈ ریکارڈ سے متعلق واجبات محفوظ، تیز اور آسان طریقے سے گھر بیٹھے ادا کریں۔

✅ شفاف نظام✅ محفوظ آن لائن ادائیگی ✅ وقت اور محنت کی بچت

pg.punjab-zameen.gov.pk/pay

11/07/2026

گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ (GPC) حاصل کرنے کا طریقہ کار
اگر آپ پنجاب میں اپنی زمین یا جائیداد کا گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ (Green Property Certificate - GPC) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
1۔ درخواست جمع کروائیں
اپنے قریبی اراضی ریکارڈ سنٹر (ARC) پر تشریف لائیں، درخواست جمع کروائیں اور ٹوکن حاصل کریں۔
2۔ معلومات اور فیس
زمین کی مکمل تفصیلات فراہم کریں اور مقررہ سرکاری فیس جمع کروائیں۔
3۔ بائیومیٹرک تصدیق
اصل شناختی کارڈ (CNIC)، رجسٹرڈ موبائل نمبر اور NADRA بائیومیٹرک کے ذریعے مالک کی تصدیق کی جاتی ہے۔
4۔ ریکارڈ کی جانچ
ملکیت، انتقالات، رہن (Mortgage)، ٹیکس اور کسی بھی عدالتی تنازعے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
5۔ فیلڈ سروے
PLRA کا سروئیر موقع پر جا کر زمین کی پیمائش، حدود اور قبضے کی تصدیق کرتا ہے، جبکہ GPS کے ذریعے نقشہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔
6۔ تصدیق
ضرورت کے مطابق پڑوسی مالکان یا متعلقہ گواہوں سے ملکیت اور قبضے کی تصدیق حاصل کی جاتی ہے۔
7۔ عوامی نوٹس
تقریباً 15 دن کے لیے آن لائن پبلک نوٹس جاری کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی اعتراض کی صورت میں درخواست جمع کروائی جا سکے۔
8۔ حتمی منظوری
اعتراض نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹی درخواست کی جانچ مکمل کرکے منظوری دیتی ہے۔
9۔ سرٹیفیکیٹ کا اجرا
منظوری کے بعد QR کوڈ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے ساتھ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ (GPC) جاری کر دیا جاتا ہے۔
ضروری دستاویزات
اصل شناختی کارڈ (CNIC)
رجسٹرڈ موبائل نمبر
زمین کی تفصیلات (خسرہ نمبر، کھاتہ نمبر وغیرہ)
ضرورت پڑنے پر ملکیت سے متعلق سابقہ دستاویزات

11/07/2026

السلام علیکم
تحصیل نوشہرہ میں ایسے سکنی رقبہ جات جو پلاٹ یا مکان کی شکل میں ہیں اور بذریعہ انتقال یا رجسٹری خرید کیے ہوئے ہیں، گرین سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس لیے آج ہی اراضی ریکارڈ سنٹر نوشہرہ تشریف لائیں۔

09/07/2026

گرین سرٹیفیکیٹ عوام کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں؟

میری رائے میں گرین سرٹیفیکیٹ عوام کے لیے ایک بہت اچھا اقدام ہے، کیونکہ اس سے زمین کے ریکارڈ میں شفافیت آتی ہے اور ملکیت کے بارے میں خریدار کا اعتماد بڑھتا ہے ۔ اس کے ذریعے زمین کی معلومات ایک باقاعدہ اور منظم شکل میں دستیاب ہوتی ہیں، جس سے دھوکہ دہی ، فراڈ ، جعل سازی اور غیر ضروری تنازعات میں کمی آ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، گرین سرٹیفیکیٹ زمین کی خرید و فروخت کے عمل کو آسان بنا دیتا ہے ، بینکوں سے قرض حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے -

آپ اپنی رایے کا اظہار کمنٹ باکس میں ضرور کریں

08/07/2026

آپ کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات میں سے ایک اہم سوال کا جواب ہماری عمومی سوالات (FAQ) پوسٹ میں حاضر ہے۔ برائے مہربانی پوسٹ کو ملاحظہ فرمائیں۔

🌐 www.punjab-zameen.gov.pk⁠
🌐 www.pulse.gop.pk⁠

05/07/2026

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ (Green Property Certificate - GPC) پنجاب حکومت اور Punjab Land Records Authority کی طرف سے متعارف کرایا گیا ایک نیا ڈیجیٹل ملکیتی سرٹیفکیٹ ہے، جس کا مقصد زمین کی ملکیت، حدود (Boundaries) اور قبضے کی تصدیق کرنا ہے تاکہ جعلسازی اور تنازعات کم ہوں۔
Punjab Land Records Authority
GPC حاصل کرنے کا طریقہ
قریبی اراضی ریکارڈ سینٹر (ARC) میں درخواست جمع کروائیں۔
بائیومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے۔
سروے ٹیم موقع پر جا کر زمین کی پیمائش اور تصدیق کرتی ہے۔
اگر ضروری ہو تو اعتراضات کے لیے نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
اعتراض نہ ہونے پر گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔
درکار دستاویزات
اصل شناختی کارڈ
ملکیت سے متعلق ریکارڈ (فرد/رجسٹری وغیرہ)
موبائل نمبر
دیگر دستاویزات (اگر ضرورت ہو)
فوائد
ملکیت کی سرکاری اور ڈیجیٹل تصدیق
خرید و فروخت میں آسانی
جعلی دستاویزات اور فراڈ میں کمی
زمین کی حدود کا درست ریکارڈ
مستقبل کے تنازعات میں کمی

Address

Tehsil Naushera , District Khushab
Naushehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arazi Record Center Tehsil Naushera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share