Soon Valley Development Program-SVDP

Soon Valley Development Program-SVDP SVDP is a Non Bank Micro Finance Company Setup u/s 42 of the Companies Act, 2017

18/08/2026
**سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام — 30 سالہ سفر مبارک! 🌿🎉**آج **14 اگست 2026** کو سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP) اپنے قیام ک...
14/08/2026

**سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام — 30 سالہ سفر مبارک! 🌿🎉**

آج **14 اگست 2026** کو سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP) اپنے قیام کے **30 سال** مکمل کر رہا ہے۔ یہ صرف ایک ادارے کی سالگرہ نہیں بلکہ خدمت، جدوجہد، اعتماد، قربانی اور عوامی ترقی کے تین عشروں کی ایک شاندار داستان ہے۔

گزشتہ 30 برسوں کے دوران SVDP نے سون ویلی اور گردونواح کے لوگوں کی فلاح و بہبود، معاشی خودمختاری، تربیت اور پائیدار ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اس طویل سفر میں جن بانیان، رہنماؤں، ملازمین، شراکت داروں اور عوام نے اپنی محنت، خلوص اور اعتماد سے SVDP کا ساتھ دیا، ہم سب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ❤️

مشکلات اس سفر کا حصہ رہیں، مگر **حوصلہ، عزم اور مسلسل محنت نے SVDP کو دوبارہ مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا۔** یقین ہے کہ آنے والا وقت مزید کامیابیوں، ترقی اور خدمت کا وقت ہوگا، ان شاء اللہ۔

**30 سال — خدمت، اعتماد، ترقی اور امید کا سفر 🌱**

اللہ تعالیٰ SVDP کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اسے سون ویلی کے عوام کی خدمت کا ایک مضبوط اور مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

**سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP)**
**1996 — 2026 | 30 سالہ سفرِ خدمت**

جو بھی کام اخلاصِ نیت اور پوری لگن سے کیا جائے اللہ تعالیٰ اس میں کامیابی عطا فرماتا ہے۔میری گزشتہ پوسٹ کے جواب میں جابہ...
22/07/2026

جو بھی کام اخلاصِ نیت اور پوری لگن سے کیا جائے اللہ تعالیٰ اس میں کامیابی عطا فرماتا ہے۔
میری گزشتہ پوسٹ کے جواب میں جابہ سے تعلق رکھنے والے محترم ڈاکٹر امیر سلطان اعوان انچارج سنٹر فار لینگویج ٹیچنگ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اس تعلیمی کاوش میں اپنی خدمات پیش کیں اس سلسلے میں ہماری ملاقات طے ہوئی
ڈاکٹر امیر سلطان اعوان نے اپنی ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ سے بھی درخواست کی کہ تحصیل نوشہرہ کے سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کے لیے ایک جامع تربیتی منصوبہ تیار کرنے میں رہنمائی اور مفید تجاویز فراہم کریں
چنانچہ 20 جولائی کو پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ کے دفتر میں ایک نہایت مفصل بامقصد اور تعمیری نشست منعقد ہوئی اس موقع پر دونوں معزز اساتذہ نے مشورہ دیا کہ مجوزہ تربیتی منصوبے میں بالخصوص ریاضی اور فزکس کے مضمون کے اساتذہ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ تدریسی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ڈاکٹر امیر سلطان اعوان جیسے مخلص بے لوث اور دردِ دل رکھنے والے ساتھیوں کے تعاون سے ہم وادیِ سون کے سرکاری اسکولوں میں تدریس اور تعلم کے معیار کو بہتر بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

13/07/2026

وادیٔ سون کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو اور سینئر مینجمنٹ کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ملک فتح خان صاحب نے وادیٔ سون کے لیے 55 ہزار پودے مفت فراہم کیے۔ یہ ایک قابلِ تحسین اور ماحول دوست اقدام تھا
اسی سلسلے میں فروری 2026ء میں سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کے دفتر کے دائیں اور بائیں جانب مین روڈ پر 100 پودے لگائے گئے۔ ان پودوں کی شجرکاری پر جہاں مالی وسائل خرچ ہوئے وہیں پر انسانی وسائل اور بے پناہ محنت بھی کی گئی، تین مہینے تک ہر تیسرے دن پانی دیا گیا، اللہ کے فضل سے یہ پودے خوب پروان چڑھے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے انہیں جھکا کر بکریوں کو کھلا دیا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پودوں کو توڑ کر پھینک دیا گیا حالانکہ وہ کسی کا کوئی نقصان نہیں کر رہے تھے۔
وادیٔ سون کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے باقی پودوں کی موجودہ حالت کیا ہے یہ میرا رب بہتر جانتا ہے۔
یہی ہمارے معاشرتی اور سماجی رویے ہیں اور پھر ہم کلائمیٹ چینج اور گلوبل وارمنگ پر شکوہ بھی کرتے ہیں اگر ہم خود اپنے ماحول درختوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت نہیں کریں گے تو صرف تقاریر اور تحریروں سے کچھ نہیں بدلے گا
خدارا عقل کے ناخن لیں وادیٔ سون آہستہ آہستہ اجڑ رہی ہے اور اس کے سب سے بڑے ذمہ دار ہم خود ہمارے اعمال اور ہمارے رویے ہیں۔
آئیے آج ہی عہد کریں کہ ایک بھی پودا ضائع نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہر لگائے گئے درخت کی حفاظت کریں گے یاد رکھیں قدرت بہت مہربان ہے مگر جب انتقام لیتی ہے تو اکثر اس وقت سنبھلنے کا موقع نہیں رہتا۔

مرحوم ملک گل باز خان آفاقی کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئیبانی سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP)، ملک گل باز ...
04/06/2026

مرحوم ملک گل باز خان آفاقی کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
بانی سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP)، ملک گل باز خان آفاقی کی پانچویں برسی سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کے دفتر میں نہایت عقیدت، احترام اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی فیملی، سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کے سٹاف، سماجی شخصیات، دوست احباب اور وادیٔ سون کی مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد ختمِ شریف کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب میں مرحوم ملک گل باز خان آفاقی کی زندگی، شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی وادیٔ سون کی ترقی، تعلیم کے فروغ، سماجی ہم آہنگی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی انتھک کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ملک گل باز خان آفاقی ایک دور اندیش، مخلص اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کی بنیاد رکھ کر علاقے کی ترقی اور کمیونٹی کی فلاح کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا۔ ان کا وژن صرف منصوبوں تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ ایک خوشحال، تعلیم یافتہ اور خودمختار معاشرے کے خواہاں تھے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مرحوم کی خدمات اور نظریات آج بھی لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہی ان کے ساتھ حقیقی عقیدت کا اظہار ہے۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان کی سوچ، فلسفے اور خدمتِ انسانیت کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم ملک گل باز خان آفاقی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

26/05/2026

چیف ایگزیکٹو سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام (SVDP) کا عید الضحیٰ کے خوبصورت موقع پر کمیونٹی اور سٹاف کیلئے خوبصورت پیغام۔

🚀 We’re Hiring Credit Officers!If you’re looking for a career that blends professional growth with social impact, this i...
20/04/2026

🚀 We’re Hiring Credit Officers!
If you’re looking for a career that blends professional growth with social impact, this is your chance!
At Soon Valley Development Program (SVDP), we believe in empowering individuals and small businesses to achieve financial independence through ethical and responsible lending.

As a Credit Officer, you’ll:
✔ Assess loan applications and evaluate client creditworthiness.
✔ Conduct field visits and monitor loan repayments.
✔ Build strong, trust-based relationships with clients.
✔ Maintain accurate and transparent financial records.

Requirements:

Bachelor’s degree in a relevant field

1+ year of experience (Freshers encouraged to apply)

Age 23–40 years

Excellent communication skills and willingness to work in branch areas

We offer: Competitive salary + permanent job status after successful probation!

📩 Apply today: [email protected]

📱 WhatsApp: 0301-5696075

Be part of a mission that uplifts communities and builds brighter futures with SVDP!

Address

Khushab Road, District Khushab
Naushera
41100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 13:30

Telephone

+92 454 610899

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soon Valley Development Program-SVDP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share