07/08/2026
(نواب شاہ رپورٹ عبدالغنی سومرو)
OC:
عوامی طاقت آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام باغِ رحمت قبرستان پراجیکٹ کا خصوصی دورہ، معروف صحافیوں نے منصوبے کو عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دے دیا,
نواب شاہ: عوامی طاقت آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین ابو عامر خان لاکھو کی دعوت پر معروف صحافی سنڌھ ڌرتي ماء کا حلالي نڊر بھادر اعلي طرف شخصيت ذوالفقار خاصخیلی نے بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر ریاض آرائیں، شہمیر شاہاٹی، سید غلام نبی شاہ، نثار آرائیں اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے،
مہمانوں نے باغِ رحمت قبرستان پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،
VO:
چیئرمین ابو عامر خان لاکھو نے انہیں پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد، جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا, انہوں نے بتایا کہ باغِ رحمت قبرستان پراجیکٹ صرف ایک قبرستان نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک فلاحی مشن ہے، جس کا مقصد شہریوں کو صاف، منظم، باوقار اور بہتر سہولیات سے آراستہ تدفین کی جگہ فراہم کرنا ہے، منصوبے میں شجرکاری، صفائی، مناسب راستوں، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ خدمات میسر آ سکیں،
تقریب میں عوامی طاقت آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی ٹیم بھی شریک رہی، جن میں مرکزی کوآرڈینیٹر مسکین جوکھیو، مرکزی آفس سیکرٹری ظفر لاکھو، مرکزی جنرل سیکرٹری احمد خان، ضلع کوآرڈینیٹر عبدالغنی سومرو، مرکزی فنانس سیکرٹری علی معاویہ ملک، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مولانا غلام حیدر منگیو، کیمرہ مین شہمیر خان، مھتاب خان سمیت دیگر عہدیداران، کارکنان اور رضاکار بڑی تعداد میں موجود تھے،
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں عوامی خدمت، سماجی فلاح، عوامی مسائل اور مستقبل کے فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، معزز مہمانوں نے باغِ رحمت قبرستان پراجیکٹ کو عوامی خدمت کی ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال قرار دیتے ہوئے عوامی طاقت آرگنائزیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے فلاحی منصوبے معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ دیں گے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے.