DIGP Shaheed Benazirabad Range

DIGP Shaheed Benazirabad Range Welcome to the Official page of D.I.G.P office Shaheed Benazirabad. A smooth public inter

25/08/2026
*DIGP SBA RANGE OFFICE**DATE.25.AUG.2026**پریس ریلیز**جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایس بی اے رینج میں سیکیورٹی ہائی ...
25/08/2026

*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.25.AUG.2026*

*پریس ریلیز*

*جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایس بی اے رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ*

: ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈی آئی جی ایس بی اے رینج نے ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تمام محافل، جلوسوں، ریلیوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے لیے جامع سیکیورٹی کو ھائ الرٹ کیا جائے۔ اہم مساجد، امام بارگاہوں، میلاد گاہوں، جلوس کے روٹس اور دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔

انہوں نے ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے دوران مکمل الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جائے شہروں کے داخلی اور خارجی رستوں کی سخت نگرانی کی جاۓ جبکہ جلوس کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ڈی آئی جی ایس بی اے رینج نے مزید کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز خود پیٹرولنگ پر موجود رھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس میکنزم کو فعال رکھا جائے۔

*PRO DIGP SBA RANGE*

*DIGP SBA RANGE OFFICE**DATE.14.AUG.2026**پریس ریلیز*​*​79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ...
14/08/2026

*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.14.AUG.2026*

*پریس ریلیز*

*​79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کا رینج کے شہریوں کے نام اہم پیغام اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے احکامات*

​79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے مبارک اور مسرت بخش موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن نے تمام ہم وطنوں بالخصوص شہید بینظیر آباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن و امان کے قیام اور فولProof سیکیورٹی کے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔
​اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا:
​"یومِ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں، پُرعزم جدوجہد اور آزاد وطن کے خواب کی تعبیر کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں بطور قوم اتحاد، تنظیم اور ایمان کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا درس دیتا ہے۔"
​ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے افواجِ پاکستان، سندھ پولیس کے اُن تمام غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
ڈی آئ جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے​
​یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رینج بھر کے ایس ایس پیز کو
​فول پروف سیکیورٹی احکامات جاری کیے ھیں ۔یومِ آزادی کی تمام عمومی و خصوصی تقریبات، قومی پرچم کشائی کی تقاریب، حساس مقامات اور اہم سرکاری عمارتوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
​ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی: ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور سائلنسر نکال کر بائیک چلانے والوں کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
​گشت اور سنیپ چیکنگ میں اضافہ: رینج کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر پولیس پیٹرولنگ، ڈولفن فورس اور خصوصی ڈیوٹی ڈپلائمنٹ بڑھا دی گئی ہے۔
​ٹریفک کی روانی کے انتظامات: شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ جشنی جلوسوں اور ریلیوں کے دوران عام نقل و حمل میں خلل نہ پڑے۔
​ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا:
​"یومِ آزادی کو شائستگی، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔ تمام شہری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی مشکوک شخص، شے یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس یا مددگار 15 پر اطلاع دیں۔"
​انہوں نے رینج کے تمام افسران اور جوانوں کو الرٹ رہنے اور عوامی خدمت کے جذبے سے فرائض انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس بی اے رینج پولیس شہریوں کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
*PRO DIGP SBA RANGE*

12/08/2026

*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE .12.AUG.2026*

*پریس ریلیز*
*شہید بینظیرآباد رینج آفس ڈی آئ جی فیصل بشیر میمن کی سربراھی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، رینج کے تینوں اضلاع. کے ایس ایس پیز کی شرکت*جرائم پر قابو پانے اور سیکیورٹی اقدامات کا جامع جائزہ*
میٹنگ میں رینج میں جرائم کی موجودہ صورتحال، سنگین جرائم کی تفتیش و سراغ رسانی، موٹر سائیکل چوری و چھیننے کے واقعات، جرائم پیشہ گروہوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، غیر قانونی غیر ملکی افغان شہروں کی وطن واپسی، اور سیکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں موٹر سائیکل سے متعلق جرائم پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں جبکہ موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث گروہوں کا خاتمہ/گرفتاری عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ قابلِ ذکر برآمدگیاں بھی کی گئیں۔
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رینج بھر میں فہرست میں شامل منشیات فروشوں، بالخصوص A+ کیٹیگری میں شامل منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور آن لائن منشیات فروشی سے متعلق مقدمات اور کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے منشیات فروشوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میٹنگ میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ۔ غیر قانونی قیام میں سہولت کاری کرنے والے افراد کی مزید تصدیق اور ان کے خلاف قانونی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کےحوالے سے اجلاس میں بتایا گیا احتیاطی اور حفاظتی اقدامات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز کیا گیا ہے۔
خصوصاً ریلوے ٹریکس اور اسٹیشنز، اہم تنصیبات، حساس مقامات، نیشنل ہائی وے کے راستوں، جبکہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور کام کی جگہوں کے اطراف سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔ باقاعدہ پٹرولنگ، QRF کی تعیناتی، سیکیورٹی آڈٹس، روٹ ریکی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کا عمل مسلسل جاری رکھا جا رہا ہے۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عوام کا تحفظ، مؤثر تفتیش، جرائم کا بروقت سراغ، جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ، منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی اور انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ شہید بینظیرآباد رینج کی اہم آپریشنل ترجیحات میں شامل ہیں۔
ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں، تاکہ بروقت حفاظتی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
*PRO DIGP SBA RANGE*

*DIGP SBA RANGE OFFICE**DATE .12.AUG.2026**پریس ریلیز**شہید بینظیرآباد رینج آفس ڈی آئ جی فیصل بشیر میمن کی سربراھی  میں ...

08/08/2026

*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.8.AUG.2026*

*پریس ریلیز*
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے رینج آفس میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی امجد اقبال اور انسپکٹر منصور میمن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں شہید بینظیر آباد رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اپنی پوری سروس کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ا مجد اقبال اور انسپکٹر منصور میمن نے اپنی ملازمت کے دوران محنت، ایمانداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ فرائض انجام دیے، جو محکمہ سندھ پولیس کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کو ان کی شاندار اور کامیاب سروس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے گئے جبکہ شرکاء نے ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
*PRO DIGP SBA RANGE*

*DIGP SBA RANGE OFFICE**DATE.8.AUG.2026**پریس ریلیز*ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے ریٹائرڈ پو...

*DIGP SBA RANGE OFFICE**DATE.7.AUG.2026**پریس ریلیز**ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آف...
07/08/2026

*DIGP SBA RANGE OFFICE*
*DATE.7.AUG.2026*

*پریس ریلیز*
*ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں بارہ ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت*
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں شہید بینظیر آباد رینج کے تینوں اضلاع کے علماء کرام، میلاد جلوسوں اور محافل کے منتظمین، متعلقہ ضلعی پولیس افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے تمام جلوسوں، محافلِ میلاد اور مذہبی اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات اور عبادت گاہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ سرچ، سویپنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیز اور دل آزاری کا باعث بننے والا مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دیں، غیر مصدقہ معلومات یا اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے کہا کہ علماء کرام، منتظمین اور پولیس کے باہمی تعاون سے بارہ ربیع الاول کے تمام پروگراموں کو پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی سے منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور پرامن ماحول میں منا سکیں۔
*PRO DIGP SBA RANGE*

Address

D.I.G.P Office SRTC Yard University Road
Nawabshah
67459

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIGP Shaheed Benazirabad Range posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share