12/04/2026
بیساکھی میلہ2026
سکھ یاتریوں کے لیے انتظامات کا جائزہ، افسران کا دورہ گوردوارہ سچا سودا
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل نے گوردوارہ سچا سودا کا دورہ کیا جہاں سکھ یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سلھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ انتظامات کے حوالے سے حکام نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ ہسپتال، موبائل “کلینک آن ویلز”، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی، صفائی کے انتظامات اور سکیورٹی صورتحال کا معائنہ کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام یاتری قافلوں کو گوردوارہ سچا سودا پر خوش آمدید کہا گیا اور انہیں مکمل سکیورٹی کے ساتھ حسن ابدال روانہ کیا گیا۔
مجموعی طور پر انتظامات کو مربوط، مؤثر اور تسلی بخش قرار دیا گیا۔