Da Nokhar khukla

Da Nokhar khukla Da Nokhar khukla

17/03/2026

ورثاء کی تلاش

یہ بچی اس وقت طائیزی نمبر 2 میں موجود ہے۔
اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات ہوں یا یہ بچی کسی کی ہو تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

📞 0317-1451145

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچی اپنے گھر والوں تک پہنچ سکے۔

عید شاپنگ کے دوران اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔SDPO Pabbi Circle Nowshera Nowshera Police
17/03/2026

عید شاپنگ کے دوران اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

Mukadam khan..❤️SDPO Pabbi Circle Nowshera Nowshera Police
17/03/2026

Mukadam khan..❤️
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

نوشہرہ(پی اراو)*تھانہ جلوزئی پولیس نے 01 ڈرگ ڈیلر کو حراست میں لیکر 3785گرام چرس،  برآمد کرلی،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔*تفصی...
17/03/2026

نوشہرہ(پی اراو)
*تھانہ جلوزئی پولیس نے 01 ڈرگ ڈیلر کو حراست میں لیکر 3785گرام چرس، برآمد کرلی،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔*

تفصیلات کے مطابق:.ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کا یہ عزم کہ
( منشیات سے پاک نوشہرہ)
کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے،مقدم خان SDPO پبی سرکل کی براہ راست نگرانی میں،عنایت علی امجد ایس ایچ او تھانہ جلوزئی و ٹیم نے.

🔹ملزم سلیمان ولد فضل محمود ساکن گل بہار سے 3785گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

⚠️ عوامی آگاہی پیغام*سوشل میڈیا آج کے دور میں معلومات اور رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے، لیکن اس کا غلط استعمال معاشرے میں ن...
16/03/2026

⚠️ عوامی آگاہی پیغام
*سوشل میڈیا آج کے دور میں معلومات اور رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے، لیکن اس کا غلط استعمال معاشرے میں نفرت، انتشار اور غلط فہمیوں کو جنم دے سکتا ہے۔ خاص طور پر گستاخانہ یا توہین آمیز مواد اور وطن عزیز کے خلاف شر انگیز مواد کی تشہیر اور شیئرنگ نہ صرف مذہبی و قومی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ یہ قانوناً بھی ایک سنگین جرم ہے۔
📢 تمام عوام سے گزارش ہے کہ:
• سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر، تصویر یا ویڈیو کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کریں۔
• گستاخانہ یا توہین آمیز مواد کو ہرگز شیئر نہ کریں اور نہ ہی اس کی تشہیر کریں۔
• اگر سوشل میڈیا پر کوئی قابل اعتراض یا گستاخانہ مواد نظر آئے تو اسے فوراً متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں۔
• مذہبی جذبات اور معاشرتی اقدار کا احترام کریں اور امن و بھائی چارے کو فروغ دیں۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

نوشہرہ (پی آر او)*تھانہ پبی پولیس نے بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے واپڈا ت...
16/03/2026

نوشہرہ (پی آر او)
*تھانہ پبی پولیس نے بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے واپڈا تنصیبات سے چوری شدہ سامان اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔*

تفصیلات کے مطابق:.SDO سب ڈویژن آفیسر پبی نے تھانہ پبی پولیس کو درخواست دی کہ ملزم وقار ولد جامداد ساکن امان کوٹ واپڈا کے ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث ہے۔ اس اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر مقدم خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی براہ راست نگرانی میں اشفاق احمد ایس ایچ او تھانہ پبی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا۔

پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے واپڈا تنصیبات سے چوری شدہ ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر اوزار برآمد کرلیے گئے۔ مزید برآں ملزم کے قبضہ سے منشیات چرس چار کلوگرام جبکہ آئس 710 گرام بھی برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

نوشہرہ (پی اراو)*تھانہ پبی پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی.**دوران کارروائی بنگش فلور ملز سے لاکھوں روپوں چوری میں ملوث م...
15/03/2026

نوشہرہ (پی اراو)
*تھانہ پبی پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی.*

*دوران کارروائی بنگش فلور ملز سے لاکھوں روپوں چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے نشاندھی پر رقم برآمد کرلی گئی،مذید تفتیش جاری ہے.*

تفصیلات کے مطابق:۔مسمی عالمگیر ولد عجب خان ساکن مینگورہ ضلع سوات نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں بنگش فلور ملز میں بطور چوکیدار ڈیوٹی دے رہا ہوں میں اپنی ذاتی رقم اپنے کپڑوں کے بیگ میں رکھی،شام کو واپس آکر دیکھا تو رقم غائب تھی،مدعی نے برخلاف ملزم عبد الولی ولد حسن گل ساکن بارہ حال جلوزئی دعویداری کی،مقدمہ درج کیاگیا،
مقدم خان SDPOپبی سرکل نے اشفاق خان SHOتھانہ پبی اور یوسف خان ASI/IOکو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا،ٹیم نے ملزم کو حراست میں لیکر نشاندھی پر چوری کردہ رقم برآمد کرلی گئی،مذید تفتیش جاری ہے۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

نوشہرہ (پی اراو)*تھانہ پبی پولیس نے  علاقہ میں سرگرم تالہ توڑ چور کو حراست میں لیکر چوری کردہ سامان برآمد کرلیا،مذید تفت...
11/03/2026

نوشہرہ (پی اراو)
*تھانہ پبی پولیس نے علاقہ میں سرگرم تالہ توڑ چور کو حراست میں لیکر چوری کردہ سامان برآمد کرلیا،مذید تفتیش جاری ہے۔*

تفصیلات کے مطابق:۔مسمی شاہد اقبال ولد گل بھادر ساکن اضاخیل پایان نے اسلحہ کی دکان سے جبکہ مسمی محمد حسنین ولد عجب خان ساکن خدریزی نے اپنی مکان سے چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی جس پر مقدمات درج کیے گئے تھے.

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے مقدم خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی براہ راست نگرانی میں اشفاق احمد ایس ایچ او تھانہ پبی وٹیم کو ٹاسک حوالہ کیا۔

ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا جال بچھا کر ملزم داؤد ولد نعمت شیر ساکن خدریزی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے نشاندھی پر چوری کردہ سامان برآمد کرلیا گیا۔مذید تفتیش جاری ہے۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

نوشہرہ (پی آر او)*نادرہ آفس پبی کے باہر سے موٹر کار چوری کرنے والے کار لفٹر گروہ کے خلاف تھانہ پبی پولیس کی اہم کارروائی...
09/03/2026

نوشہرہ (پی آر او)
*نادرہ آفس پبی کے باہر سے موٹر کار چوری کرنے والے کار لفٹر گروہ کے خلاف تھانہ پبی پولیس کی اہم کارروائی، دو رکنی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے فروختگی رقم برآمد کرلی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔*

تفصیلات کے مطابق:. مسمی امیر نواز ولد عثمان گل ساکن زاؤ کلے جلوزئی نے تھانہ پبی میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ نادرہ آفس پبی آیا تھا اور اپنی موٹر کار نمبری 7440 دفتر کے باہر کھڑی کی۔ کچھ دیر بعد واپس آیا تو گاڑی موقع سے غائب تھی جسے نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے تھے۔ رپورٹ کی بنیاد پر تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقدم خان SDPO پبی سرکل کی سربراہی میں اشفاق احمد SHO تھانہ پبی اور دیگر پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے اور مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کار لفٹر گروہ کے سرغنہ واجد امین ولد امین خان ساکن ورسک روڈ پشاور تک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے شریک جرم ساتھی کی گرفتاری جلد متوقع ہے مذید انکشافات متوقع ہیں۔
SDPO Pabbi Circle Nowshera
Nowshera Police

Address

Nowshera Cantonment
25000

Telephone

+923159193592

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Nokhar khukla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Da Nokhar khukla:

Share