Nowshera Pukhtoon Police KPK Pakistan

Nowshera Pukhtoon Police  KPK Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nowshera Pukhtoon Police KPK Pakistan, Government Organization, Nowshera Cantonment.

*نوشہرہ۔ دفتر تعلقاتِ عامہ ضلعی پولیس**بتاریخ: 25 اگست 2026پریس ریلیز**"مہذب قوم، منظم ٹریفک"نوشہرہ ٹریفک پولیس کی جانب ...
25/08/2026

*نوشہرہ۔ دفتر تعلقاتِ عامہ ضلعی پولیس*
*بتاریخ: 25 اگست 2026
پریس ریلیز*

*"مہذب قوم، منظم ٹریفک"نوشہرہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز*

نوشہرہ: ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے نوشہرہ ٹریفک وارڈنز پولیس نے "مہذب قوم، منظم ٹریفک" کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
مہم کے دوران شہر کے مختلف اڈوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہی پینافلیکس بھی نمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں۔
ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سکولوں اور کالجوں میں سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تاکہ نوجوان نسل کو ابتدائی عمر سے ہی محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔
اسی سلسلے میں نوشہرہ کینٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمانِ خصوصی *ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان* تھیں۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس کے ساتھ ہیلمٹس بھی تقسیم کیے اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد نسیم خان اور انچارج ٹریفک مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا:
"ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام بالخصوص نوجوان نسل میں ٹریفک شعور کو فروغ دے کر حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جائے۔ محفوظ سفر اور منظم ٹریفک ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔"
نوشہرہ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
ترجمان
ضلعی پولیس نوشہرہ

*نوشہرہ دفتر تعلقاتِ عامہ - ضلعی پولیس*  *بتاریخ:14 اگست 2026*  *پریس ریلیز**ملک بھر کی طرح جشن آزادی نوشہرہ میں بھی شای...
14/08/2026

*نوشہرہ دفتر تعلقاتِ عامہ - ضلعی پولیس*
*بتاریخ:14 اگست 2026*
*پریس ریلیز*
*ملک بھر کی طرح جشن آزادی نوشہرہ میں بھی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا*
*ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد*
*ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور آزادی واک میں شرکت کی*

*نوشہرہ:* ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی 78واں یوم آزادی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔

*تفصیلات:*
ڈی سی ہاؤس میں منعقدہ پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، مشیر برائے زراعت میاں عمر کاکاخیل* اور دیگر ضلعی حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں *ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان* نے پرچم کشائی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس کے بعد کیک کاٹا گیا اور آزادی واک میں بھی شرکت کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ اس دن یہ عہد بھی کیا گیا کہ *پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا*۔

ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ آزادی کی قدر کرتے ہوئے ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ نوشہرہ پولیس ہمہ وقت عوام کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

*ترجمان: ضلعی پولیس نوشہرہ*

*دفتر تعلقاتِ عامہ*  *ضلعی پولیس نوشہرہ*  *پریس ریلیز*  *بتاریخ04 اگست 2026**شہداء پولیس ہمارا فخر*  *ایس پی انوسٹی گیشن...
04/08/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*
*پریس ریلیز*
*بتاریخ04 اگست 2026*

*شہداء پولیس ہمارا فخر*
*ایس پی انوسٹی گیشن شاہ اسد خان کی شہید سپاہی روایت خان کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات*

*نوشہرہ:* صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی *"ہفتہ شہداء پولیس"* پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہداء کے لواحقین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں آج *ایس ایس پی انوسٹی گیشن شاہ اسد خان* معہ *ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز قیصر خان* نے شہید سپاہی روایت خان کے آبائی گاؤں *میرہ کلنجر* میں ان کے گھر کا دورہ کیا۔

انہوں نے شہید کے والد اور بھائیوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور شہید کی درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے *ایس پی انوسٹی گیشن شاہ اسد خان* نے کہا:
*"شہداء پولیس صوبہ خیبرپختونخوا کا فخر ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کو تاریخ میں سنہری الفاظوں میں لکھا جائے گا۔ خیبرپختونخوا پولیس ہر مشکل گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔"*

*یاد رہے کہ* شہید سپاہی روایت خان چوکی کاکا صاحب کی حدود میں *12 سالہ معصوم بچے* کو اغواء کار کے چنگل سے چھڑانے کے دوران آپریشن میں اغواء کار کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر کے اعلی رتبہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔

شہداء ہمارا فخرڈی پی او سونیا شمروز خان کی شہید سپاہی روایت عمرزئی خیشکی کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقاتنوشہرہ: ضلعی پولیس...
29/07/2026

شہداء ہمارا فخر

ڈی پی او سونیا شمروز خان کی شہید سپاہی روایت عمرزئی خیشکی کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات

نوشہرہ: ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے شہید سپاہی روایت عمرزئی خیشکی کے آبائی گاؤں خویشگی پایان میں ان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

ڈی پی او نے شہید کے بچوں اور دیگر اہلِ خانہ سے شفقت کا اظہار کیا، انہیں گلے لگایا، حوصلہ دیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:

"شہید روایت عمرزئی خیشکی کی بہادری، جرات اور فرض شناسی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس اپنے شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔"

واضح رہے کہ سپاہی روایت عمرزئی خیشکی مورخہ 20 جون 2026 کو چوکی زیارت کاکا صاحب میں تعینات تھے۔ اسی دوران علاقہ سپین کانڑے سے 12 سالہ بچے کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی شہید سپاہی روایت عمرزئی خیشکی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء کاروں کا تعاقب کیا۔ آپریشن کے دوران اغواء کاروں کی فائرنگ سے وہ جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک اغواء کار ہلاک ہوگیا۔ شہید کی بے مثال قربانی اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں اغواء ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

بعد ازاں ڈی پی او نے شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت اور پولیس فورس ان کی ہر ممکن معاونت اور سرپرستی جاری رکھے گی۔

"شہید روایت عمرزئی خیشکی! آپ کی بہادری، جرات اور عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ سلام پیش کرتی رہے گی۔"

28/07/2026
*نوشہرہ:دفتر تعلقات عامہ، ضلعی پولیس*  *بتاریخ22 جولائی 2026*  *پریس ریلیز**"ہم نے باہمی اتفاق و اتحاد سے بین المذاہب ہم...
23/07/2026

*نوشہرہ:دفتر تعلقات عامہ، ضلعی پولیس*
*بتاریخ22 جولائی 2026*
*پریس ریلیز*

*"ہم نے باہمی اتفاق و اتحاد سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے"*
*ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروزخان کا چہلم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں خطاب*

نوشہرہ: چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں مورخہ *26 جولائی 2026 بروز اتوار* نیو ڈی پی او کانفرنس ہال میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی او کینٹ سرکل *حفیظ یوسفزئی*، انجمن تاجران کے نمائندگان، علماء کرام اور اہل تشیع کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ *سونیا شمروز خان* نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ *"ہم نے باہمی اتفاق و اتحاد سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے"*۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہلم کےموقع پر ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں قربانی، صبر اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی تلقین کرتا ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ نوشہرہ امن کا گہوارہ ہے اور یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگ محبت اور احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔ پولیس کا فرض ہے کہ وہ ہر شہری کو مذہبی آزادی اور تحفظ فراہم کرے۔ چہلم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

*ترجمان: ضلعی پولیس نوشہرہ*

نوشہرہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر محرر و مدد محرر کی تعیناتی کا آغازضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی ہدایت پر تھانہ ...
10/07/2026

نوشہرہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر محرر و مدد محرر کی تعیناتی کا آغاز

ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی ہدایت پر تھانہ جات اور چوکیات میں محرر و مدد محرر کی تعیناتی کے لیے پولیس لائن نوشہرہ میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے 70 پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

ٹیسٹ ASP/UT مریم یوسف اور DSP ہیڈکوارٹرز قیصر خان کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز جلد لیے جائیں گے، جس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر حتمی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

ضلعی پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد تھانوں اور چوکیات میں خوش اخلاق، تعلیم یافتہ اور قابل اہلکار تعینات کرنا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام تعیناتیاں شفافیت اور خالص میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

Nowshera Police

Address

Nowshera Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Pukhtoon Police KPK Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share