31/01/2024
ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز*
ريسكيو 1122 سروس میں مزید 1122 کی باقی ایمبولینس کی طرح موٹر بائیک ایمبولینس میں بھی ایمر جنسی کے دوران استعمال ہونے والے آلات یعنی فرسٹ ایڈ کٹ، پلس آکسی میٹر، بلڈ پریشر آپریٹس، سروائيكل كالر، پیشنٹ اویکویشن شیٹ، نیبولایئزر، گلوکومیٹر، پورٹیبل آکسیجن سلنڈر، بلیڈنگ کنٹرول کٹ، ڈیجیٹل تھرمامیٹر ایمبو، ایئر وے مینیجمینٹ کٹ، سکشن مشین، آپریشنل ،ٹارچ، سی پی آر ماسک اور فائر ایکسٹنگیوشر وغیرہ موجود ہیں جس کی مدد سے مریض کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا آسان ہوگا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ریسکیو1122 ڈیرہ کو دو موٹر بائیک ایمبولینسز فراہم کی گئی ہیں اور مستقبل قریب میں اس سروس کو مزید توسیع دی جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کی جانب سے ڈیرہ کی عوام کو بروقت، فوری اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
اعزاز محمود
ترجمان ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان