Miss Shahana Sikandar

Miss Shahana Sikandar LCS PUGF Officer (Administrative),
Local Government Election and Rural Development Department KP

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس**موسمی انتباہ**مورخہ: 16 اگست، 2026*پی ڈی ایم اے کا بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری، 17 سے 21 اگست تک ب...
16/08/2026

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*
*موسمی انتباہ*
*مورخہ: 16 اگست، 2026*

پی ڈی ایم اے کا بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری، 17 سے 21 اگست تک بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ پی ڈی ایم اے

صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

صوبہ کے میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بھی بارش متوقع۔ پی ڈی ایم اے

مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے

بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، شہری محتاط رہیں، پی ڈی ایم اے

تیز ہواؤں اور گرج چمک سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے، پی ڈی ایم اے کی ہدایت

دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، پی ڈی ایم اے

بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پی ڈی ایم اے

شہری بارش کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں، پی ڈی ایم اے

والدین بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جانے دیں، پی ڈی ایم اے

گرج چمک کے دوران بجلی کے کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنے کی ہدایت

ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملہ اور ضروری سامان تیار رکھا جائے، پی ڈی ایم اے

عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور موسم سے متعلق تازہ معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

پریس ریلیز  14/08/2026.79 واں جشنِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج ٹاؤن کلب پشاور میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ ...
14/08/2026

پریس ریلیز 14/08/2026.
79 واں جشنِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج ٹاؤن کلب پشاور میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل سلیم خان صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا بمعہ سٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے حصوصی دعا کی گئی اور شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

Happy 79th Independence Day to all nation🇵🇰
14/08/2026

Happy 79th Independence Day to all nation🇵🇰

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن کیپیٹل میٹروپولیٹن ویسٹ مس شاہانہ سکندر صاحبہ نے انفورسمنٹ آفیسر قی...
23/07/2026

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن کیپیٹل میٹروپولیٹن ویسٹ مس شاہانہ سکندر صاحبہ نے انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ، ڈیمالش سپرنٹنڈنٹ ساجد خان اور ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اولڈ جمرود روڈ، سرکولر روڈ اور آبدرہ روڈ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا، جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے 10 سے زائد غیر قانونی بل بورڈز بھی مسمار کر دیے گئے۔
حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور اشتہارات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل اور بلا امتیاز جاری رہے گی۔

آج بمورخہ 14/7/2026کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن عظیم اللہ محسود اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ویسٹ زون کیپٹل میٹرو پولیٹن پ...
14/07/2026

آج بمورخہ 14/7/2026کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن عظیم اللہ محسود اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ویسٹ زون کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نےکبابیانوں آفغان ریفیوجی کیمپ میں آپریشن کا انعقاد کیا۔
جہاں پر ان کے ہمراہ انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا، CMGP سٹاف، اور لوکل پولیس بھی موجود تھیں، جہاں پر انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے کیمپ کو مسمار کیا۔

آج بمورخہ 10/7/2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ویسٹ زون کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نے عوامی شکایات ...
10/07/2026

آج بمورخہ 10/7/2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ویسٹ زون کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نے عوامی شکایات کے پیش نظر ورسک روڈ، بابو گڑھی اور کبابیانوں چوک میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔
جہاں پر ان کے ہمراہ انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا، CMGP سٹاف، لوکل پولیس اور ٹریفک پولیس موجود تھیں۔
اس موقع پر میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نے غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور سامان بھی بحق سرکار ضبط کیا گیا۔

08/07/2026
چارج سمبھالتے ہوۓ آج بمورخہ 8/7/2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ویسٹ زون کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ...
08/07/2026

چارج سمبھالتے ہوۓ آج بمورخہ 8/7/2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ویسٹ زون کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز کیا۔ جہاں پر ان کے ہمراہ انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا، CMGP سٹاف، لوکل پولیس اور ٹریفک پولیس موجود تھیں۔
اس موقع پر میڈم شاہانہ سکندر نے مین یونیورسٹی روڈ سپین جماعت، خیبر ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی گیٹ اور بورڈ بازار میں غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئ جس پر جلد کاروائ کا آغاز کیا جائے گا۔

بروز پیر مورخہ  06/07/2026 کو نو تعنیات ڈپٹی ڈائریکٹر (ریگولیشن) وسٹرن زون، کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور میڈم  شاہانہ سکندر ص...
08/07/2026

بروز پیر مورخہ 06/07/2026 کو نو تعنیات ڈپٹی ڈائریکٹر (ریگولیشن) وسٹرن زون، کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور میڈم شاہانہ سکندر صاحبہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالا۔
اس موقع پر انہوں نے پشاور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور شہر کو ہر قسم انکروچمنٹ سے پاک کرنے کا عزم کیا۔

Address

TMA Nowshera
Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Miss Shahana Sikandar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Miss Shahana Sikandar:

Shortcuts

Share