JUI Tehsil Chitral Lower

JUI Tehsil Chitral Lower Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI Tehsil Chitral Lower, Political Party, chitral, Nowshera.

بٹ خیلہ: جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے امیر مولانا عبد الرحمن، "شیخ ادریس شہید کانفرنس چارسدہ" کی تیاریوں کے حوالے سے ...
03/06/2026

بٹ خیلہ: جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے امیر مولانا عبد الرحمن، "شیخ ادریس شہید کانفرنس چارسدہ" کی تیاریوں کے حوالے سے بٹ خیلہ میں منعقدہ مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے اراکینِ کابینہ، ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن صاحب کی قیادت میں مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ...
02/06/2026

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے اراکینِ کابینہ، ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن صاحب کی قیادت میں مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے چترال سے روانہ ہو گئے۔

وفد میں امیر جمعیت علماء اسلام اپر چترال مولانا محمد یوسف، تحصیل امیر دروش مولانا انعام الحق، جنرل سیکرٹری ارندو شیر زمین خان، تحصیل سالار سیف اخونذادہ سمیت دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*  *انتقالِ پُرمَلال*نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ک، جمعیت علماء اسلا...
26/05/2026

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*

*انتقالِ پُرمَلال*

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ک، جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے سینئر رہنما محمد شریف خان صاحب کی بھابھی اور نسیم ولی خان صاحب، کجو بالا، کی اہلیہ بقضائے الٰہی آج پشاور میں وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ ارشاد احمد صاحب کی والدہ محترمہ تھیں۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

نمازِ جنازہ آج بعد از نماز ظہر کسی بھی وقت کجو بالا میں ادا کی جاۓ گی۔

*منجانب: جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال

حج کے دوران مزدلفہ میں ایک روحانی اور حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملتا ہے، جہاں امیر ہو یا غریب، سب عازمین ایک ہی صف میں آ...
24/05/2026

حج کے دوران مزدلفہ میں ایک روحانی اور حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملتا ہے، جہاں امیر ہو یا غریب، سب عازمین ایک ہی صف میں آ کر زمین پر رات گزارتے ہیں۔
اس مقام پر دنیاوی فرق مٹ جاتا ہے اور ہر شخص سادگی، عاجزی اور یکجہتی کی مثال بن جاتا ہے۔ عازمینِ حج کھلے آسمان تلے عبادت، ذکر اور آرام کرتے ہیں، جو اسلامی مساوات اور اتحاد کی روشن علامت ہے.❤️💐💐

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال23 مئی 2024 ء کو دستوری اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں جاری نہ رہ سکا۔ ملتوی شدہ ...
24/05/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال

23 مئی 2024 ء کو دستوری اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں جاری نہ رہ سکا۔
ملتوی شدہ دستوری اجلاس آج بروز اتوار 24 مئں پیر ہاؤس چترال میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس ھذا میں بطور ایجنڈہ درج ذیل امور زیر بحث آئے۔

تحصیل جماعت کی فعالیت
وہ سیز کے دورے کے لئے لائحہ عمل
جمعیت نوجوان فارم تحصیل چترال کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت۔

شرکائے اجلاس نے جماعتی نظم و ضبط، اتحاد و اخوت اور دینی و سیاسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ جمعیت علماء اسلام کی تمام دینی، ملی اور تنظیمی خدمات کو قبول فرمائے اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و فلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترالجمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال کا دستوری اجلاس آج منعقد کیا گیا، تاہم مطلوبہ کورم ...
23/05/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال کا دستوری اجلاس آج منعقد کیا گیا، تاہم مطلوبہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کو باقاعدہ طور پر برخواست کردیا گیا۔

اجلاس میں کورم کی نشاندہی جناب عبدالواسع صاحب آیون (اٹارنی) نے کی، جس کے بعد تنظیمی اصولوں اور دستور کے مطابق اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اب یہ اجلاس کل بروز اتوار، 24 مئی 2026 کو دوپہر 2:00 بجے دوبارہ منعقد ہوگا۔
مقام: رہائش گاہ پیر سرور ندیم صاحب

تمام ذمہ داران اور اراکین سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اہم تنظیمی امور خوش اسلوبی سے مکمل کیے جا سکیں۔

جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہجمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال کے زیرِ اہتمام آج بروز 22 ...
22/05/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال

مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ

جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال کے زیرِ اہتمام آج بروز 22 مئی 2026 مقام اتالیق پل، چترال میں مہنگائی کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال مولانا عبدالرحمن سمیت دیگر مقررین
مولانا عبدالشکور، قاری جمال ناصر، قاضی نسیم، مولانا اسرار الدین الہلال، عبدالمجید صاحب و دیگر نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے
عام آدمی کے لیے بنیادی ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل تر ہوتا جا رہا ہے
عوام کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے
اگر حکومت عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہے تو اسے عوامی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے

انتظامیہ سے مطالبات:

ڈپٹی کمشنر چترال سبزی منڈی میں قیمتوں اور ناجائز منافع خوری کا فوری نوٹس لیں
اشیائے خوردونوش کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے
سبزی منڈی میں عوام کے ساتھ ہونے والے غیر مناسب رویوں کا سدباب کیا جائے

مقررین نے ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے جاری کردہ اس ہدایت نامے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جس کے تحت قربانی کی کھالیں صرف مخصوص اداروں کو جمع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ:
مدارس دینیہ کا انحصار عوامی تعاون پر ہوتا ہے
حکومت کی جانب سے مدارس کے لیے کوئی متبادل مالی سہولت فراہم نہیں کی جاتی
اس قسم کے فیصلے مدارس کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں

لہٰذا اس حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اللہ تعالیٰ سے ملک میں امن، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

@followersTeamJUIKP

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال اہم مشاورتی نشستتحصیل لوئر چترال کی کابینہ کا امیر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال مولان...
21/05/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال

اہم مشاورتی نشست

تحصیل لوئر چترال کی کابینہ کا امیر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال مولانا عبدالرحمن صاحب ضلع لوئر چترال کی نو منتخب کابینہ کے ساتھ تحصیل امیر پیر محمد سرور ندیم صاحب کی سر براہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

باہمی مشاورت اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو
کل کے ہونے والے ملک گیر مہنگائی مخالف احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ضلعی و تحصیلی کوآرڈینیٹرز کی شرکت اور اہم تجاویز پیش
جمعیت طلبہ اسلام (جے ٹی آئی) کے عہدیداران کی بھرپور شرکت
نو منتخب ضلعی اراکین کو ہار پہنائے گئے اور دلی مبارکباد پیش کی گئی

🕊اجلاس میں مفتی محمد ادریس شہید کے درجات کی بلندی کے لیے
پروفیسر نقیب اللہ رازی کی والدہ محترمہ کی مغفرت کے لیے
شیشکوہ کے شہید حاجی سیف الرحمن کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں دین کی خدمت کی توفیق دے، آمین۔

کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جے یو آئی لوئر چترال کا بھرپور احتجاجملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں م...
20/05/2026

کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جے یو آئی لوئر چترال کا بھرپور احتجاج

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف مرکزی قیادت کے اعلان پر 22 مئی بروز جمعہ بعد از نمازِ جمعہ اتالیق پل لوئر چترال میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا۔

یہ احتجاج غریب عوام پر مسلط ظالمانہ معاشی فیصلوں، بے قابو مہنگائی اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف عوامی آواز ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنان، ذمہ داران، نوجوانوں، تاجروں، مزدوروں اور تمام اہلیانِ چترال سے اپیل ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور عوامی حقوق کی اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔

نصرت الٰہی
سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام لوئر چترال

جاری کردہ: ڈیجیٹل میڈیا ٹیم جمعیت علماء اسلام لوئر چترال

عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی دینی و آئینی فریضہ ہے۔ پاکستان کے آئین، قانون اور اعلیٰ عدلیہ کو تسلیم نہ کر...
20/05/2026

عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی دینی و آئینی فریضہ ہے۔

پاکستان کے آئین، قانون اور اعلیٰ عدلیہ کو تسلیم نہ کرنے والے عناصر کو ریاستی سطح پر اعزازات سے نوازنا قومی اعزازات کے وقار اور مقصد کے منافی ہے۔

ایسے افراد کو اعلیٰ سول اعزاز دینا جو آئینی و نظریاتی معاملات پر متنازعہ موقف رکھتے ہیں نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کرتا ہے بلکہ ریاستی اعزازات کے تقدس پر بھی سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال اس فیصلے کو تشویشناک سمجھتی ہے اور حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے پر فوری نظرِ ثانی کی جائے اور نبیل منیر کو دیا گیا ستارۂ امتیاز واپس لیا جائے۔

Address

Chitral
Nowshera
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Tehsil Chitral Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share