Police School of Explosive Handling Nowshera

Police School of Explosive Handling Nowshera We strive to promote a Society free from the fear of Crime and Injustice.

پریس ریلیزموضوع: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختون خواہ جناب  غلام مبشر میکن صاحب  کا پولیس اسکول آف ایکسپلوس...
17/10/2025

پریس ریلیز

موضوع: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختون خواہ جناب غلام مبشر میکن صاحب کا پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ کا اچانک تفصیلی دورہ

نوشہرہ، مورخہ: [17-10-2025]

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ٹریننگ)خیبر پختون خواہ جناب غلام مبشر میکن صاحب نے آج پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر،ایس پی جناب صلاح الدین کنڈی صاحب انسٹرکٹرز، اور دیگر سکول عملہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور جنرل سلامی پیش کی گئی۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریننگ کو اسکول میں جاری مختلف پروفیشنل کورسز، پریکٹیکل ٹریننگ سیشنز، اور سیکیورٹی و حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ نے ادارے کے قیام، مقاصد، اور تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریننگ جناب غلام مبشر میکن صاحب نے اسکول کے مختلف ٹریننگ بلاکس، ڈیمنسٹریشن ایریاز، بم ڈسپوزل تربیتی مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ جناب غلام مبشر میکن صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ ایک منفرد ادارہ ہے جو پولیس فورس کو بارودی مواد، دھماکہ خیز آلات، اور دہشت گردی سے متعلقہ خطرات کے حوالے سے جدید اور عملی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ایسے ادارے ہماری فورس کے لیے اثاثہ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ریسرچ، اور انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کے مطابق کورسز متعارف کرائے جائیں تاکہ پولیس فورس بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹ سکے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ صاحب نے اسکول کے اسٹاف کی محنت اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھے گا۔اس کے بعد جناب غلام مبشر میکن صاحب نے سکول ھذٰا میں شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے ماحول دوست سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ہیں بلکہ ایک صحت مند اور سرسبز پاکستان کی ضمانت بھی ہیں۔ اسکول کے افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

دورے کے اختتام پر ڈائریکٹرپولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ جناب صلاح الدین کنڈی صاحب نے معزز مہمان کو شیلڈ پیش کی اور ان کے دورے کو ادارے کے لیے اعزاز قرار دیا۔

14/08/2025

جشن آزادی مبارک

*پریس ریلز مورخہ 14 اگست 2025 بروز جمرات پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ:*                                      ...
14/08/2025

*پریس ریلز مورخہ 14 اگست 2025 بروز جمرات پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ:*

*14 اگست جشن آزادی پاکستان*
*ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم یہ پرچموں میں عظیم پرچم عطاۓ ربِ کریم پرچم*

*آج مورخہ 14 اگست 2025 کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب اول خان PSP صاحب کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ SP صلاح الدین کنڈی صاحب کی ہدایات پر 14 اگست کے حوالے سے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرپولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ ڈی۔ایس۔پی ایڈمن جناب فرہاد علی خان اورکورس شرکاء سمیت تمام سکول سٹاف ممبرز نے وظن عزیز سے بھر پور محبت کا اظہار کرتے ہوئے 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی پاکستان بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سب سے پہلے 14 اگست جشن آزدی کے موقع پر وطن عزیز کے عظیم پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔ اور قومی ترانہ بجا کر ملک وقوم سے وفاداری اپنے تمام اداروں اور عوام سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ جناب صلاح الدین کنڈی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ پاکستان ہمارے بزرگوں اور فورسز کی قربانیوں کا صلہ ہے۔ اور اس سے محبت اور حفاظت کرنا ہمارے لئے فرض عین ہے۔ جس کے بقاء اور حفاظت کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئیندہ بھی قربانیاں دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ اس موقع پر کورس شرکاء نے تقاریر اور ملٰی نغموں سے ماحول کو پر جوش بنایا ۔
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے سکول ہذا میں سکول ڈائریکٹر صاحب نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس سلسلے میں DSPایڈمن صاحب، RIصاحب،لائن آفیسر صاحب،اکاؤنٹنٹ صاحب اور دیگر تمام سٹاف اور کورس شرکاء نے سکول کےاحاطے میں 50مختلف پھلدار پودے لگائے۔
آخر میں ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کو ہمیشہ شاد اور آباد رکھیں ۔پاکستان زندہ باد ۔خیبر پختونخواہ پولیس پائندہ باد۔

آج مورخہ08.08.2025 کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ میں پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن اینڈ ایویڈینس کلکیشن کورس نمب...
08/08/2025

آج مورخہ08.08.2025 کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ میں پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن اینڈ ایویڈینس کلکیشن کورس نمبر76مکمل کرنےپر پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے 24پولیس آفسران و جوانان نے حصہ لے کرکامیابی سے مکمل کیا۔ اس کورس میں تمام شرکاء کو ایکسپلوسیو، IED's،فوجی گولہ بارود، دھماکے کے بعد شواہد اکٹھاکرنا، کرائم سین بنانا اور کارڈن آف کے متعلق تمام تر آگاہی حاصل ہوئی۔ مزید برآں کورس کے شرکاءکو فرسٹ ڈیفنڈر، فیڈو اور ایکسرے میشین کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء کو بم سوٹ اور واٹر چارج بنانے کی مکمل مشق کرائی گئ۔
تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جس کے بعد ڈائر یکٹر،ایس۔پی صلاح الدین کنڈی صاحب نےمہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ جناب احمد شاہ صاحب کا شکریہ ادا کیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خصوصی ٹریننگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔ موجودہ حالات کےپیش نظر پولیس کے لیے ضروری ہے، کہ جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تربیت حاصل کی جائے ۔ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے صوبے کے اندر ہی سپیشلائزڈ ٹریننگ کے لیے جدید آلات سے مزین سکول موجود ہیں۔ جس کی مدد سے خیبر پختونخواہ پولیس پروفیشنلزم کے طرف رواں دواں ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب اول خان صاحب کے وژن کے مطابق پولیس ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور آج مکمل ھونے والا یہ کورس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پولیس سکول آف ایکسپلوسیوہینڈلنگ نوشہرہ میں ٹریننگ کے لیے جدید سہولیات موجود ہیں۔ اپنے صوبے کے علاوہ یہ سکول دوسرے صوبوں کی پولیس کو بھی ٹریننگ دینے میں مددگار ثابت ہو رھا ھے۔آپ افسران یہاں سے جو کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں۔ اس کو روزمرہ ڈیوٹی میں بروئے کار لائیں۔اس کے بعد مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب احمد شاہ صاحب نے شرکاء کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن کورس پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے دہشت گردی کے واقعات کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات میں مدد ملتی ہے۔
اس کے بعدسکول ڈائریکٹر ، ایس ۔پی صلاح الدین کنڈی صاحب مہمان خصوصی ڈی -پی- او نوشہرہ جناب احمد شاہ صاحب اور ڈی۔ایس۔پی ایڈمن فرہاد علی خان نے تمام شرکاء کو کورس پاس کرنے پر مبارک باد دی اور اسناد تقسیم کیے۔مہمان خصوصی کو سکول کا تفصیلاً دورہ کرایا گیا اور سکول کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیا آخر میں سکول ڈائریکٹر ، ایس ۔پی صلاح الدین کنڈی صاحب نے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Practical session during PBI Course
27/06/2025

Practical session during PBI Course

Evidence collection during PBI Course
27/06/2025

Evidence collection during PBI Course

27/06/2025
آج مورخہ27.06.2025 کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ میں پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن اینڈ ایویڈینس کلکیشن کورس نمب...
27/06/2025

آج مورخہ27.06.2025 کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ میں پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن اینڈ ایویڈینس کلکیشن کورس نمبر75مکمل کرنےپر پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے 23 پولیس آفسران و جوانان نے حصہ لے کرکامیابی سے مکمل کیا۔ اس کورس میں تمام شرکاء کو ایکسپلوسیو، IED's،فوجی گولہ بارود، دھماکے کے بعد شواہد اکٹھاکرنا، کرائم سین بنانا اور کارڈن آف کے متعلق تمام تر آگاہی حاصل ہوئی۔ مزید برآں کورس کے شرکاءکو فرسٹ ڈیفنڈر، فیڈو اور ایکسرے میشین کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء کو بم سوٹ اور واٹر چارج بنانے کی مکمل مشق کرائی گئ۔
تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جس کے بعد ڈائر یکٹر،ایس۔پی صلاح الدین کنڈی صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خصوصی ٹریننگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔ موجودہ حالات کےپیش نظر پولیس کے لیے ضروری ہے، کہ جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تربیت حاصل کی جائے ۔ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے صوبے کے اندر ہی سپیشلائزڈ ٹریننگ کے لیے جدید آلات سے مزین سکول موجود ہیں۔ جس کی مدد سے خیبر پختونخواہ پولیس پروفیشنلزم کے طرف رواں دواں ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب محمداخترعباس اور ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ جناب عبدالغفور آفریدی کے وژن کے مطابق پولیس ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور آج مکمل ھونے والا یہ کورس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پولیس سکول آف ایکسپلوسیوہینڈلنگ نوشہرہ میں ٹریننگ کے لیے جدید سہولیات موجود ہیں۔ اپنے صوبے کے علاوہ یہ سکول دوسرے صوبوں کی پولیس کو بھی ٹریننگ دینے میں مددگار ثابت ہو رھا ھے۔آپ افسران یہاں سے جو کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں۔ اس کو روزمرہ ڈیوٹی میں بروئے کار لائیں۔
آخر میں سکول ڈائریکٹر ، ایس ۔پی صلاح الدین کنڈی صاحب اور ڈی۔ایس۔پی ایڈمن فرہاد علی خان نے تمام شرکاء کو کورس پاس کرنے پر مبارک باد دی اور اسناد تقسیم کیے۔

16/05/2025

Visit of Worthy Addl IGP Training KP

آج مورخہ16مئی2025 کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ میں بیسک۔ای۔او۔ڈی کورس نمبر97مکمل کرنےپر پُروقار تقریب کا ...
16/05/2025

آج مورخہ16مئی2025 کو پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ میں بیسک۔ای۔او۔ڈی کورس نمبر97مکمل کرنےپر پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں خیبر پختونخوا پولیس کے27آفسران و جوانان نے حصہ لیا۔اور کامیابی سے مکمل کیا۔
تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جس کے بعدڈائریکٹر ایس پی جناب صلاح الدین کنڈی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخواہ جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس کا شکریہ ادا کیا اور کورس میں شریک پولیس افسران و جوانان سےکہا کہ موجودہ دور میں خصوصی ٹریننگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔ موجودہ حالات کےپیش نظر پولیس کے لیے ضروری ہے، کہ جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تربیت حاصل کی جائے ۔ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے صوبے کے اندر ہی سپیشلائزڈ ٹریننگ کے لیے جدید آلات سے مزین سکول موجود ہیں۔ جس کی مدد سے خیبر پختونخواہ پولیس پروفیشنلزم کے طرف رواں دواں ہے۔انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب محمداخترعباس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ جناب عبدالغفورآفریدی کے وژن کے مطابق پولیس ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور آج مکمل ھونے والا یہ کورس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پولیس سکول آف ایکسپلوسیوہینڈلنگ نوشہرہ میں ٹریننگ کے لیے جدید سہولیات موجود ہیں۔ اپنے صوبے کے علاوہ یہ سکول دوسرے صوبوں کی پولیس کو بھی ٹریننگ دینے میں مددگار ثابت ہو رھا ھے۔آپ افسران یہاں سے جو کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں۔ اس کو روزمرہ ڈیوٹی میں بروئے کار لائیں۔اس کے بعد مہمان خصوصی یڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب محمداخترعباس نے کورس شرکاء کو کورس میں بہترین کارکردگی پر داد دی اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی ۔
آخر میں مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخواہ جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس صاحب ،ڈائریکٹر ایس پی صلاح الدین کنڈی اور ڈی ایس پی ایڈمن فرہاد علی نے تمام شرکاء کو کورس پاس کرنے پر مبارک باد دی اور اسناد تقسیم کیے۔

Visit of Worthy DIG TRAINING KP
02/04/2025

Visit of Worthy DIG TRAINING KP

Address

Police School Of Explosive Handling Nowshera
Nowshera
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police School of Explosive Handling Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Police School of Explosive Handling Nowshera:

Share