Assistant Commissioner-HQs Nowshera

Assistant Commissioner-HQs Nowshera Official page of Assistant Commissioner Nowshera

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر نے بدرشی اور اے سی کالونی میں نان کسٹم سگریٹس کے خلاف کارروائی کی۔نان کسٹم سگریٹس کو...
02/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر نے بدرشی اور اے سی کالونی میں نان کسٹم سگریٹس کے خلاف کارروائی کی۔
نان کسٹم سگریٹس کو تحویل میں لے لیا گیا۔ دکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے طلب کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے خبردار کیا کہ نان کسٹم سگریٹس کی خریدوفروخت ممنوع ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ شاپس، چکن شاپس، دودھ کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں، سرکاری نرخناموں کی نمایاں آویزاں کرنے، اشیاء کے معیار، صفائی کی صورتحال، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور مجموعی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ  محمد آفتاب منیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نوشہرہ میں Hospital Management Committee میٹنگ میں شرکت کی...
02/09/2026

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمد آفتاب منیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نوشہرہ میں Hospital Management Committee میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے جملہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ۔انہوں نے ہسپتال میں جاری نئے بلاکس کی تعمیر، گائنی...
02/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ۔

انہوں نے ہسپتال میں جاری نئے بلاکس کی تعمیر، گائنی وارڈ، او پی ڈی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر (نوشہرہ) محمد آفتاب منیرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ اسسٹنٹ ...
31/08/2026

نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر (نوشہرہ) محمد آفتاب منیرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ اسسٹنٹ کمشنر (اوگی)، اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ اور دیگر محکموں میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس**موسمی انتباہ**مورخہ:  28 اگست، 202*پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ با...
28/08/2026

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*
*موسمی انتباہ*
*مورخہ: 28 اگست، 202*

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے

29 اگست سے 5 ستمبر تک خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بارشوں کی پیش گوئی۔ پی ڈی ایم اے

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر اور مہمند میں بھی بارش اور گرج چمک کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

یکم سے 4 ستمبر تک کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی۔ پی ڈی ایم اے

شدید بارشوں کے باعث بالائی اضلاع کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ پی ڈی ایم اے

مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں 31 اگست سے 5 ستمبر تک شہری سیلاب کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے

تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اے

سیاح اور مسافر موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے

سیاحوں کو شدید بارش کے دوران ٹریکنگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ سے گریز کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

عوام ندی نالوں اور برساتی پانی سے دور رہیں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں کو عبور نہ کریں۔ پی ڈی ایم اے

گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1700 پر رابطہ کریں۔ پی ڈی ایم اے

تحصیل میونسپل انتظامیہ نوشہرہ اور پبی کی جانب سے مفاد عامہ کا پیغام/اطلاع عامتحصیل نوشہرہ کی حدود میں غیرقانونی/نان رجسٹ...
26/08/2026

تحصیل میونسپل انتظامیہ نوشہرہ اور پبی کی جانب سے مفاد عامہ کا پیغام/اطلاع عام

تحصیل نوشہرہ کی حدود میں غیرقانونی/نان رجسٹرڈ ہاٶسنگ سوساٸیٹیز, پلاٹوں کی خریدوفروخت سے گریز کریں۔
شکریہ

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے افسران نے پٹرولیم فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر پر فروخت پر...
24/08/2026

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے افسران نے پٹرولیم فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر پر فروخت پر عمل درآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا جاٸزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جنیداکبرمروت نے پٹرولیم فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر پر فروخت ...
20/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جنیداکبرمروت نے پٹرولیم فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر پر فروخت پر عمل درآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا جاٸزہ,

گیج میں کمی بیشی پرمتعدد پٹرول پمپس سیل

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا ولیج کونسل زنڈوبانڈہ میں کھلی کچہری کا انعقاد, کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں ش...
20/08/2026

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا ولیج کونسل زنڈوبانڈہ میں کھلی کچہری کا انعقاد, کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیے۔

کھلی کچہری میں شرکاء نے صحت، تعلیم، واپڈا، سوئی گیس، امن و امان، زراعت، PHED، TMA اور دیگر شعبوں سے متعلق مسائل تفصیل سے پیش کیے

Address

Office Of The Assistant Commissioner Nowshera, District Courts Nowshera
Nowshera
24500

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner-HQs Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share