14/05/2026
یار یہ نوشہرہ کے لوگوں اور جرنلسٹس کو کیا ہو گیا ہے؟
آج کل ہر طرف نوشہرہ کا وہ رخ دکھایا جا رہا ہے جو حقیقت میں نوشہرہ کی اصل پہچان نہیں۔ ہر کوئی ایک دوسرے پر الزام لگا رہا ہے، اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ لوگ قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہیں۔ اب سمجھ نہیں آ رہی کہ کون سچا ہے اور کون غلط۔
اختلاف اپنی جگہ، لیکن خدارا اپنے شہر کی عزت اور پہچان کا بھی خیال کریں۔ نوشہرہ صرف تنازعات کا نام نہیں، یہ محبت، بھائی چارے، مہمان نوازی اور باوقار لوگوں کا شہر ہے۔
آپ نے جو بھی کرنا ہے کریں، مگر کم از کم اپنے ہی شہر کی بدنامی تو نہ کریں۔