27/08/2026
ڈسٹرکٹ سروسز ڈلیوری — گڈ گورننس
خصوصی معاون وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے لائیوسٹاک جناب خورشید خٹک، سیکرٹری محکمہ لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو جناب ظریف المانی اور ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر اصل خان کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نوشہرہ ڈاکٹر محمد اسماعیل کی نگرانی میں ضلع نوشہرہ میں پی پی آر بیماری سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ویٹرنری اسسٹنٹ حق نواز، سی وی سی کیمپ کورونا کی جانب سے اپنے زیرِ نگرانی علاقے میں بھیڑ بکریوں کی پی پی آر حفاظتی ویکسینیشن کی گئی۔
اس موقع پر مال مویشی پال حضرات کو بروقت ویکسینیشن، بیماری سے بچاؤ اور جانوروں کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔