Nushki Police

Nushki Police This is official page of Nushki Police and being operated by Nushki Police.

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی* مورخہ: 01.04.2026 *نوشکی پولیس صدر تھانے کی اہم۔کاروائی ــ بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے ملزمان رنگے ہ...
01/04/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی*
مورخہ: 01.04.2026

*نوشکی پولیس صدر تھانے کی اہم۔کاروائی ــ بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار*

ایس پی نوشکی سلیم جاوید شاہوانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر حاجی عصمت اللہ مینگل ہمراہ حوالدار عبدالرذق بلوچ پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واپڈا پول سے مین لائن کے بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے تین ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. *عامر ولد محمد لعل سکنہ قاضی آباد*
2. *عمران ولد اللہ رکھیہ سکنہ قاضی آباد*
3. *ناصر خان ولد خداے نظر سکنہ غریب آباد*

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 02/2026 بجرم دفعہ 379 تعزیرات پاکستان تھانہ صدر نوشکی میں ایس ڈی او واپڈا نوید یونس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*نوشکی پولیس میڈیا سیل*

ڈسٹرکٹ پولیس نوشکیمورخہ: 22.03.2026موٹر سائیکل ریسنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائیجناب ایس پی نوشکی کی ہدایات پر، تھ...
22/03/2026

ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی
مورخہ: 22.03.2026

موٹر سائیکل ریسنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی

جناب ایس پی نوشکی کی ہدایات پر، تھانہ سٹی نوشکی نے ایس ایچ او سٹی خیر بخش مینگل کی زیر نگرانی عید کے دوسرے دن عوام کو پریشان کرنے والے موٹر سائیکل ریسروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی۔

کارروائی کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ ضبط شدہ موٹر سائیکلیں کسی بھی صورت واپس نہیں کی جائیں گی اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:

ون ویلنگ، ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں
ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں
اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں

ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی کی جانب سے خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

نوشکی پولیس میڈیا سیل

27/02/2026

*District Police Nushki*

🚨 *اہم عوامی سیکیورٹی الرٹ* 🚨

جمعرات کے روز پاک۔افغان بارڈر پر شروع ہونے والی جھڑپوں کے تناظر میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ قابلِ اعتماد ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ، نوشکی اور گردونواح کے شہروں میں واقع سرکاری و نیم سرکاری مساجد کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کا خطرہ موجود ہے۔

ضلع پولیس نوشکی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز اور دیگر اجتماعات کے دوران درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:

1. مساجد میں داخل ہوتے وقت اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔
2. کسی بھی مشکوک شخص، لاوارث بیگ یا غیر معمولی حرکت کی فوری اطلاع مسجد انتظامیہ یا پولیس کو دیں۔
3. اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مسجد کے داخلی دروازوں کے قریب پارک نہ کریں۔
4. رش والے مقامات پر غیر ضروری ہجوم سے گریز کریں۔
5. مسجد انتظامیہ داخلی راستوں پر رضاکار تعینات کرے اور مناسب چیکنگ کا انتظام کرے۔
6. بچوں کو بغیر ضرورت مسجد نہ لائیں، خصوصاً اگر صورتحال غیر معمولی ہو۔
7. ہنگامی صورتحال کی صورت میں بھگدڑ سے گریز کریں اور پر سکون رہتے ہوئے محفوظ راستہ اختیار کریں۔

📞 کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں:
پولیس ہیلپ لائن: 15
ضلعی کنٹرول روم نوشکی: 0825872222

*ضلع پولیس نوشکی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور مساجد و حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔*

آپ کا تعاون ہی ہماری مشترکہ حفاظت کی ضمانت ہے۔

*ضلع پولیس نوشکی*

09/02/2026

🚨 *اہم اعلانیہ برائے عوام – نوشکی پولیس* 🚨

ضلع نوشکی کے تمام شہریوں کو بذریعۂ پریس مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 31 جنوری 2026 کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے دوران ضلع میں مختلف پولیس دفاتر اور تنصیبات، بشمول پولیس لائن نوشکی، ڈی آئی جی آفس، ایس پی آفس، تھانہ صدر، تھانہ سٹی اور سی ٹی ڈی آفس سے بعض افراد کی جانب سے سرکاری موٹر سائیکلیں اور دیگر سرکاری و ذاتی سامان اٹھا کر لے جایا گیا۔
ضلع پولیس نوشکی کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ متعدد افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ مختلف جدید تکنیکی ذرائع (CCTV، موبائل ڈیٹا اور دیگر سائنسی شواہد) کی مدد سے مزید افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
لہٰذا جن افراد کے پاس کسی بھی نوعیت کا سرکاری سامان موجود ہے، وہ فوری طور پر ازخود اور رضاکارانہ طور پر قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کروائیں۔
بصورتِ دیگر، ضلع بھر میں سخت سرچ اینڈ کومبنگ اور چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ دورانِ کارروائی برآمد ہونے والے سرکاری سامان کو ریاستی املاک کی چوری اور دہشت گردی میں معاونت تصور کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جن کے سنگین قانونی نتائج برآمد ہوں گے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے سرکاری املاک کو فوری طور پر واپس جمع کروا دیں۔
*یہ آخری وارننگ ہے۔قانونی کارروائی سے بچنے کا واحد راستہ رضاکارانہ اشیاء کی واپسی ہے*

*ضلع پولیس نوشکی*

08/02/2026
15/11/2025

📢 ضلع پولیس نوشکی کا اعلامیہ
🗓️ مورخہ: 14 نومبر 2025

ضلع پولیس نوشکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:

🔹 *ایس آئی محمد خالد بادینی کو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن صدر نوشکی تعینات کر دیا گیا ہے۔*
🔹 *ایس آئی منور زمان کو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن احمدوال تعینات کیا گیا ہے۔*

یہ تعیناتیاں ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور پولیسنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے پیشِ نظر کی گئی ہیں۔ دونوں افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور محنت کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں میں پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے۔

*ضلع پولیس نوشکی — میڈیا سیل*

*📢 ضلع پولیس نوشکی کا اہم اعلامیہ* 🗓️ مورخہ: 13 نومبر 2025 *انسپکٹر بہرام خان مینگل (سابق رسالدار میجر لیویز فورس) ڈی ای...
12/11/2025

*📢 ضلع پولیس نوشکی کا اہم اعلامیہ*
🗓️ مورخہ: 13 نومبر 2025

*انسپکٹر بہرام خان مینگل (سابق رسالدار میجر لیویز فورس) ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او سٹی تعینات- نوٹیفیکیشن جاری*

جناب آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سابق رسالدار میجر لیویز فورس اور موجودہ پولیس *انسپکٹر بہرام خان مینگل کو بطور ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نوشکی* کا چارج سونپا گیا ہے۔

یہ تعیناتی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، شاندار سروس ریکارڈ، اور قیادت کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف ہے۔
بہرام خان مینگل نے لیویز فورس میں خدمات کے دوران بہترین انتظامی صلاحیتوں، جرات، اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ اب بطور پولیس آفیسر وہ ضلع نوشکی میں امن و امان کی بحالی، مؤثر پولیسنگ، اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ضلع پولیس نوشکی کو یقین ہے کہ ان کی تعیناتی سے پولیس فورس کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے کا نظام مزید مستحکم ہوگا۔

*نوشکی پولیس میڈیا سیل*

09/11/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی*
🗓️ مورخہ: 09 نومبر 2025

📢 *نوشکی پولیس کی بڑی کارروائی — خطرناک پیشہ ور مجرم اور ڈاکو گرفتار*

ایس پی نوشکی عتیق الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی نوشکی سب انسپکٹر ظہیر احمد اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک پیشہ ور مجرم و ڈاکو *نور احمد عرف نورو ولد ولی محمد ساکن قادرآباد نوشکی* کو گرفتار کرلیا۔

ملزم متعدد ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور علاقے میں ایک سرگرم جرائم پیشہ شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔

🔹 *ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ:*

1️⃣ مقدمہ نمبر 12/2021 — بجرم 392، 34 تعزیراتِ پاکستان
2️⃣ مقدمہ نمبر 96/2021 — بجرم 392، 34 تعزیراتِ پاکستان
3️⃣ مقدمہ نمبر 97/2021 — بجرم 25-D ٹیلی گراف ایکٹ
4️⃣ مقدمہ نمبر 122/2021 — بجرم 392، 34 تعزیراتِ پاکستان
5️⃣ مقدمہ نمبر 7/2025 — بجرم 9-C نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ
6️⃣ مقدمہ نمبر 58/2022 — بجرم 9-C نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ
7️⃣ مقدمہ نمبر 79/2023 — بجرم 395، 365/511، 34 تعزیراتِ پاکستان

🔸 *ملزم نور احمد عرف نورو ایک خطرناک اور سرگرم پیشہ ور مجرم ہے جو مختلف سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔*
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

نوشکی پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

*نوشکی پولیس میڈیا سیل*

08/11/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی*
🗓️ مورخہ: 07 نومبر 2025

📢 *نوشکی پولیس (پولیس تھانہ مل) کی بڑی کارروائی — پیشہ ور مجرم اور ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد*

ایس پی نوشکی عتیق الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مل نوشکی محمد حسن مینگل اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور مجرم و خطرناک ڈاکو *صفی اللہ ولد حضور بخش قوم محمد حسنی سکنہ زور آباد نوشکی* کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور چار عدد زندہ راؤنڈ برآمد کیے گئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 7/2025 بجرم 15/E آرڈیننس پولیس اسٹیشن مل نوشکی میں درج کر لیا گیا۔

🔹 *ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ:*

1️⃣ مقدمہ نمبر 6/2018 — بجرم 353، 186، 147، 148 تعزیراتِ پاکستان
2️⃣ مقدمہ نمبر 56/2020 — بجرم 392، 34 تعزیراتِ پاکستان
3️⃣ مقدمہ نمبر 19/2021 — بجرم 394، 34 تعزیراتِ پاکستان
4️⃣ مقدمہ نمبر 59/2021 — بجرم 7 اے ٹی اے، 148، 145، 427، 147، 353، 186 تعزیراتِ پاکستان
5️⃣ مقدمہ نمبر 7/2025 — بجرم 15/E

🔸 یاد رہے کہ صفی اللہ ولد حاجی حضور بخش ایک خطرناک اور سرگرم عادی مجرم ہے جو ماضی میں متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

*نوشکی پولیس نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔*

*نوشکی پولیس میڈیا سیل*

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی* 🗓️ مورخہ: 05 نومبر 2025📢 *ضلع پولیس نوشکی(سٹی تھانہ ) کی دبنگ کارروائیاں — اشتہاری ملزم گرفتار، 8 چ...
05/11/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی*
🗓️ مورخہ: 05 نومبر 2025

📢 *ضلع پولیس نوشکی(سٹی تھانہ ) کی دبنگ کارروائیاں — اشتہاری ملزم گرفتار، 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد*

ایس پی نوشکی عتیق الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی نوشکی ایس آئی ظہیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منظم کارروائیاں کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کارروائیوں میں ایک خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری اور مختلف اضلاع سے *چوری شدہ 8 موٹر سائیکلوں* کی برآمدگی شامل ہے۔

🔹 1️⃣ *اشتہاری ملزم گرفتار:*
سٹی تھانہ نوشکی کی ٹیم نے کامیاب سرچ و کومبنگ آپریشن کے دوران *ملزم لعل محمد ولد محمد عارف* کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 76/2025 بجرم 324 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا۔
ملزم نے گزشتہ شب فائرنگ کر کے جاوید احمد نامی شہری کو شدید زخمی کیا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

🔹 2️⃣ *چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد:*
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے ایک بس کو روک کر تلاشی لی، جس میں مختلف اضلاع سے *چوری شدہ 8 موٹر سائیکلیں* بغیر کسی دستاویز یا ثبوت کے دیگر علاقوں کی طرف منتقل کی جا رہی تھیں۔
تمام موٹر سائیکلیں دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت ضبط کر لی گئیں۔

*برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی تفصیل:*

1. Honda 125cc – Model 2025
2. CD 70cc – Model 2025
3. Honda 70cc – Model 2026
4. Shine Star 70cc – Model 2026
5. Civic 70cc – Model 2026
6. Honda 70cc – Model 2025
7. Honda 70cc – Model 2025
8. Unique 70cc – Model 2025

🔸 *نوشکی پولیس نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔*

*نوشکی پولیس میڈیا سیل*

05/11/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی*

📢 *اطلاع برائے عوام الناس*

ضلعی پولیس نوشکی کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے درج ذیل ہدایات و پابندیاں جاری کی گئی ہیں 👇

1️⃣ چہرہ ڈھانپنے (چادر/رومال/ماسک وغیرہ) پر پابندی ہے — کسی بھی شخص کو بغیر جائز وجہ یا طبی/مذہبی ضرورت کے چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خاص طور پر موٹر سائیکل چلانے کے دوران چہرہ ڈھانپنا ممنوع ہے؛ ایسے افراد کے خلاف بیرونی شناختی اور سیکیورٹی چیکنگ کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
2️⃣ گاڑیوں میں گہرے ٹِنٹڈ (ڈارک) شیشے سختی سے ممنوع ہیں۔ ٹِنٹ شدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

3️⃣ اپنی گاڑی بازار میں ہمیشہ کسی محفوظ پارکنگ ایریا/پارکنگ لاٹ میں کھڑی کریں۔ غیر محفوظ، ویران، یا اندھیری جگہوں پر گاڑی کھڑی نہ کریں۔
4️⃣ پارک کرتے وقت گاڑی یا موٹر سائیکل کا تالا لگا کر یقینی بنائیں۔ غیر مقفل گاڑیوں/موٹر سائیکلوں کو ضبط یا قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
5️⃣ پلازہ، ہوٹل، دکانوں، آمدورفت والی جگہوں یا بازار میں غلط یا غیر معیاری پارکنگ منع ہے — ایسی گاڑیاں/موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لی جائیں گی۔
6️⃣ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن چیک لازمی ہے — موٹر سائیکل مالکان اپنے کاغذات ساتھ رکھیں۔ غیر رجسٹرڈ یا بغیر کاغذات والے موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جائیگا۔
7️⃣ کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی سرگرمی کی فوری اطلاع کریں۔ پولیس کو بروقت اطلاع سے کئی ناخوشگوار واقعات روکے جا سکتے ہیں۔
8️⃣ خالی پلازہ، زیرِ تعمیر عمارت یا غیر معمولی پارکنگ مقامات کی نگرانی جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جگہوں یا مشکوک افراد کی اطلاع دیں۔

📞 شکایات/رپورٹ کی صورت میں 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن فوری رابطہ کریں۔

🙏 *پولیس کے ساتھ آپ کی تعاون سے ہی ہمارا شہر محفوظ رہے گا* ۔

جاری کردہ: *نوشکی پولیس میڈیا سیل*

Address

Nushki
95200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nushki Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nushki Police:

Share