Director LPRI Bahadurnagar

Director LPRI Bahadurnagar Mission Statement “Enhance livestock Production through Improved breeding,
Feeding & management and disease control"

17/08/2026

14th, August 2026لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر اوکاڑہ میں 79ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پرپروقار تقریب کا...
14/08/2026

14th, August 2026
لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر اوکاڑہ میں 79ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پرپروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا ہے۔
جسمیں ڈاکٹرمحمد عاصم جنجوعہ، ڈائریکٹر ادارہ ہذا، دیگر افسران، اہلکاران اور مقامی گاؤں کی عموام نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پرڈائریکٹرادارہ ہذا، ڈاکٹرمحمد عاصم جنجوعہ نے پرچم کشائی کی جبکہ جشن ِآزادی کی خوشی اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیااور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تقریب کے دوران پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اورقومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ نے کہا یوم آزادی ہمیں اپنے عظیم وطن کے حصول کیلئے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور خلوص نیت سے ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح ؒکی بے مثال سیاسی بصیرت، اصول پسندی، دیانتداری، افکارو نظریات اور انتھک جدوجہد کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
تقریب کے دوران بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ، ملی نغموں سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت، محنت اور جذبے کے ساتھ ادا کریں گے اور قائداعظم ؒ کے سنہری اصولوں کو عملی زندگی میں اپنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
پاکستان زندہ باد!
Livestock and Dairy Development Department Punjab
Deputy Commissioner Okara

    Livestock and Dairy Development Department Punjab
14/08/2026


Livestock and Dairy Development Department Punjab

Animals Auction Bahadurnagar Farm OkaraLivestock and Dairy Development Department Punjab
07/06/2026

Animals Auction
Bahadurnagar Farm Okara
Livestock and Dairy Development Department Punjab

07.05.2026لائیو اسٹاک ایکسپیریمنٹ اسٹیشن (LES) قادرآباد، ساہیوال میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار ال...
07/05/2026

07.05.2026
لائیو اسٹاک ایکسپیریمنٹ اسٹیشن (LES) قادرآباد، ساہیوال میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام فارم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض احمد کی زیر نگرانی کیا گیا، جس میں ادارے کے افسران، ملازمین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادرنگر اوکاڑہ نے اپنے خطاب میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ملازمین نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیا، جو ادارے کے لیے قابلِ فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی میں سینئر اور تجربہ کار ملازمین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔
ڈاکٹر فیاض احمد نے اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کے اعتراف اور ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے تاکہ ان کی محنت اور ادارے سے وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Auction Notice Livestock and Dairy Development Department Punjab Deputy Commissioner Okara
06/05/2026

Auction Notice
Livestock and Dairy Development Department Punjab
Deputy Commissioner Okara

اوکاڑہ: محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کے ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ کے تحت لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LPRI) بہادرنگر،...
27/04/2026

اوکاڑہ: محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کے ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ کے تحت لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LPRI) بہادرنگر، اوکاڑہ میں ایک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد RCCIB جھنگ کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں اور لائیوسٹاک بریڈرز کو مویشیوں کی بہتری، جدید طریقہ ہائے افزائش نسل، اور حکومتی اقدامات کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ ،صوبہ پنجاب کے 19 اضلاع میں نافذ العمل ہے، جس کے تحت اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش، پیداوار میں اضافہ، اور لائیوسٹاک کے شعبہ کی مجموعی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اور اس منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ بریڈرز کو مفت سیکسڈ سیمن (Sexed Semen) فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے مادہ بچھڑیوں کی پیدائش کے امکانات بڑھا کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔
سیمینار میں کسانوں، بریڈرز اور فیلڈ سے وابستہ سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمنان ریسرچ آفیسر، ڈاکٹر محمد رشید ریسرچ آفیسر، اور ڈاکٹر مظفر اکمل اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر LPRI نے سیمینار کے حوالے سے پریزنٹیشنز/ معلومات دیں، جن میں پروگرام کے مقاصد، دائرہ کار اور فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔
ماہرین نے مویشیوں کی جینیاتی بہتری، مؤثر بریڈنگ حکمت عملی، اور جدید مینجمنٹ طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پیداوار میں اضافہ اور لائیوسٹاک سیکٹر کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، سیمینار میں IVF لیب (In Vitro Fertilization Laboratory) کے کردار کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ IVF ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے، جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ اس جدید طریقہ کار کے ذریعے معیاری جینیاتی خصوصیات کو محفوظ رکھتے ہوئے مویشیوں کی تعداد اور معیار دونوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہرڈ ٹرانسفارمیشن منصوبہ کے مؤثر نفاذ کے ذریعے پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

مورخہ 09 اپریل 2026 رکن صوبائی اسمبلی جناب چوہدری فاروق احمد خان مانیکا کا لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LPRI) بہاد...
09/04/2026

مورخہ 09 اپریل 2026
رکن صوبائی اسمبلی جناب چوہدری فاروق احمد خان مانیکا کا لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LPRI) بہادرنگر، اوکاڑہ کا دورہ ۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ, ڈائریکٹر ادارہ ہذا نے معزز مہمان کو ادارے کے اغراض و مقاصد، تحقیقی سرگرمیوں اور جاری منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محمد عاصم جنجوعہ نے بتایا کہ LPRI بہادرنگر صوبہ میں مویشیوں کی پیداوار میں بہتری، جدید تحقیق، جانوروں کی صحت و افزائش، اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے دورے کے دوران ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں مویشیوں کی مختلف نسلیں، شعبہ زراعت، فیڈ مل٫ ملکنگ پارلر اور بائیو گیس پلانٹ شامل ہیں ۔
انہوں نے فیڈ مل میں تیار کیے جانے والے سات اقسام کے معیاری راشن کے عمل، اور جانوروں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چوہدری فاروق احمد خان مانیکا نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ LPRI بہادرنگر صوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اس شعبے کی مزید بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Address

36-37 GD Bahadurnagar Farm
Okara
56300

Opening Hours

Monday 10:00 - 15:00
Tuesday 10:00 - 15:00
Wednesday 10:00 - 15:00
Thursday 10:00 - 15:00
Friday 10:00 - 12:00
Saturday 11:00 - 15:00

Telephone

+92442661181

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Director LPRI Bahadurnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Director LPRI Bahadurnagar:

Shortcuts

Share