ASAD Explorer

ASAD Explorer Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ASAD Explorer, Nature Preserve, Okara.

معزز سیاح توجہ فرمائیں ۔۔۔۔۔۔سکردو بلتستان آنے والے تمام سیاحوں سے ملتمس ہوں کہ آپ لوگ خوبانی کی پھلی ضرور کھائیں مگر اخ...
23/07/2024

معزز سیاح توجہ فرمائیں ۔۔۔۔۔۔
سکردو بلتستان آنے والے تمام سیاحوں سے ملتمس ہوں کہ آپ لوگ خوبانی کی پھلی ضرور کھائیں مگر اخلاقیات کی دائرے میں رہتے ہوئے پھلدار درخت کے شاخیں ٹورنے سے گریز کیجئے گا ۔ شکریہ

18/07/2024
23/06/2024
23/06/2024

گلگت بلتستان کو دنیا بھر کے بیس بہترین اور مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہو چکاہے,
گلگت بلتستان دو خطوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصہ ''بلتستان'' جب کہ دوسرا ''گلگت'' کہلاتا ہے۔ سحر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی جغرافیائی حیثیت بھی خوب اہمیت کی حامل ہے۔ کوہِ قراقرم، کوہِ ہمالیہ اور کوہ ِ ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کے سنگلاخ و دل فریب قدرتی حصار میں کسی انمول ہیرے کی طرح جگمگاتا گلگت بلتستان قدرت کی انمول تحفہ ہے۔

11/05/2024
11/05/2024
اہم پیغام سیاحوں کے نام ۔۔۔۔گلگت یا پاکستان کی کسی بھی جگہ میں سیر و۔تفریح کی غرض سے آنے والی خواتین اور انکے ساتھ آنے و...
26/04/2024

اہم پیغام
سیاحوں کے نام ۔۔۔۔

گلگت یا پاکستان کی کسی بھی جگہ میں سیر و۔تفریح کی غرض سے آنے والی خواتین اور انکے ساتھ آنے والے انکے بھائیوں بزرگوں سے درخواست ہے. کہ گلگت بلتستان میں سیر وتفریح کے لیے ضرور آئیں.
مگر خواتین کے لباس کا خاص خیال رکھیں یہ گلگت بلتستان کا کلچر نہیں اور یہ پاکستان کا بھی کلچر نہیں یہ یورپ کا۔کلچر ہے. جو ایک اسلامی ملک میں اچھا نہیں لگتا.
اس لیے گلگت بلتستان کے تفریح مقامات پر آنے والے جملہ۔سیاحوں سے گذارش ہے کہ اس خطہ کی ثقافت اور کلچر کو۔مدنظر رکھیں.
براۓ مہربانی اپنا یہ ننگا جسم اور کھلے بال دکھا کر عذاب الہی کو دعوت نہ دیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے خدا را کچھ سوچو ہمیشہ زندہ کسی نے نہیں رہنا اللہ کے حضور پیش ہونا ہے-

25/04/2024

TRAVEL GUIDE
SCEN'Z ..m
سیاحتی سال کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ تو سوچا دوستوں سے کچھ باتیں شیئر کرتا چلوں۔۔
1۔ اگر آپ لوگوں کا پلان ہے سکردو آنے کا تو خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی باتوں میں آئے بغیر اپنا ٹرپ آرام سے انجواۓ کریں ۔ سکردو بہت بڑا علاقہ ہے ۔ ایک ٹرپ میں پورا سکردو دکھانے کا کہنے والے آپکو لوٹنا چاہتے ہیں۔
2۔ سکردو میں جب بھی آئیں ایک آدھ روز مکمل stay کے ساتھ صرف کچورا اور سوق وادی کو دیں ۔۔
3۔ اگر آپ فیملی کے ساتھ ہیں اور آپ کے پاس اپنی جیب نہیں تو میر مشورہ ہوگا لوکل جیپ پر باشو وادی نہ جائیں بہت پچتانییں گے۔۔ بہت خراب راست ہے ۔۔
4۔ بلکل اسی طرح اگر آپ فیملی کے ساتھ ہیں تو khaltaro اور ہراموش نہ جائیں۔
5۔ سکردو میں سرفرنگاہ اور katpna صحرا کو enjoy krai ۔
6۔ شگر جاتے ہوے blind lake لازمی جائیں سوئمنگ کا بہت مزا۔ آتا ہے وہاں۔
7۔ شگر میں hashupay باغ ضرور جائیں۔ بہت خوبصورت ہے۔
8۔ سکردو کی طرف سے دیو سائی بلکل مت جائیں۔ آپکو یقین سے کہتا ہوں آپ کو دیو سائے نہیں پسند آئیگا کیوں کہ راستہ بہت خراب ہے اور جیپ والے اتنا تیز۔ لے کر جاتے۔ ہیں۔ سر درد۔ کے مارے پھٹ جاتا ہے ۔
9۔ دیوسائی کا اصل مزا استور والی سائڈ سے ہے ۔۔ اصل مناظر اسی استور والی طرف ہے۔
10۔ باقی کھرمنگ پورا خاموش واٹر فال تک دیکھنے جائیں اور خپلو گھانچے اتنا بڑا ہے وہ تو نا ممکن ہے آپ ایک ٹرپ میں دیکھ سکیں
سفر کو انجواۓ کرین نہ کے عذاب بنائیں ۔

21/04/2024
سیاح بھائیوں سے گزارش ہے کہ سیاحتی مقامات کی صفائی کا خیال رکھیں۔ یہاں کوئی ادارہ کچرا اٹھانے نہیں آتا۔۔
17/04/2024

سیاح بھائیوں سے گزارش ہے کہ سیاحتی مقامات کی صفائی کا خیال رکھیں۔ یہاں کوئی ادارہ کچرا اٹھانے نہیں آتا۔۔

 #سکردو:- غیر مقامی بھکاریوں کی ایک ٹیم کے سکردو شہر میں پہنچنے کی اطلاع ملنے پر  پولیس نے ان کی کڑی نگرانی کی اور عید ک...
15/04/2024

#سکردو:- غیر مقامی بھکاریوں کی ایک ٹیم کے سکردو شہر میں پہنچنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ان کی کڑی نگرانی کی اور عید کے دنوں میں عید کی چھٹیوں کے سبب ٹرانسپورٹ کی بندش سے واپس نہیں بھیجا جاسکا۔ عید کی چھٹیوں کے خاتمے کے فورا بعد تھانہ سٹی سکردو کے عملے نے جنرل بس اسٹینڈ سے غیر مقامی بھکاریوں/ بھکارنوں کو سکردو سے واپس بھیج دیا ۔ غیر مقامی بھکاریوں کی آمد سے بلتستان کے مہذب معاشرے میں کئی اقسام کے مسائل سامنے آگئے اور بھیک جیسے نا پسندیدہ فعل کو مقامی سطح پر بھی پروان مل رہا تھا ساتھ میں سیکیورٹی کے مسائل بھی سامنے آ رہے تھے۔ عوامی سطح پر غیر مقامی بھکاریوں کو علاقہ بدر کرنے کے مطالبات سامنے آ رہے تھے ۔ سکردو پولیس نے انہی وجوہات کی بناء پر غیر مقامی بھکاریوں کو سکردو سے واپس بھیج دیا ۔
یہ بہت بہترین اقدام اٹھایا ہے ہر سیاحتی مقام پر ایسا ہی ہونا چائیے یہ سعودیہ بھی ٹیم بنا کر جاتیں ہیں آسان کام ہے بس ۔۔۔

Address

Okara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASAD Explorer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share