02/01/2026
اوکاڑہ پولیس میں خدمات انجام دینے والے پولیس باربر محمد انور کو مدتِ ملازمت مکمل کرنے پر شاندار انداز میں الوداع کہا گیا۔ اس موقع پر ایک مختصر مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں عزت، احترام اور خراجِ تحسین کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد تقی عباس اختر، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے محمد انور کی محکمہ پولیس کے لیے طویل، مخلصانہ اور ذمہ دارانہ خدمات کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد تقی عباس اختر نے اس موقع پر کہا کہ محمد انور جیسے محنتی اور وفادار ملازمین محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض دیانت اور اخلاص سے سرانجام دیے۔ انہوں نے محمد انور کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا بھی کی۔
آخر میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے محمد انور کو خوش دلی سے سی آف کیا اور یادگاری لمحات کو محفوظ کیا۔