23/08/2026
ڈی ایچ کیو سٹی اوکاڑہ کے ڈائیلاسز یونٹ سے متعلق وضاحت
ڈی ایچ کیو سٹی اوکاڑہ میں ڈائیلاسز کی سہولت معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے اور مریضوں کے ڈائیلاسز کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا کوئی بھی گمراہ کن یا بے بنیاد پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض افراد سوشل میڈیا کو بلیک میلنگ اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے بلکہ مریضوں اور عوام میں بلاوجہ تشویش پیدا کرتا ہے۔
انتظامیہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ تنقید اور شکایت کا حق ہر شہری کو حاصل ہے، تاہم جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، کسی فرد یا ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ کرنا قابلِ قبول نہیں۔
متعلقہ ادارے قانون کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ PECA کی متعلقہ دفعات کے تحت بعض صورتوں میں جھوٹی معلومات کے ذریعے ساکھ کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانے کی سزائیں بھی موجود ہیں۔
لہٰذا تمام سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے بڑھانے سے گریز کریں۔ کسی بھی واقعے یا شکایت کی صورت میں پہلے متعلقہ انتظامیہ سے حقائق معلوم کیے جائیں، تاکہ مریضوں اور ادارے دونوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ہسپتال انتظامیہ