05/08/2026
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا رات گئے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کے جائزہ کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ ایوانِ حسین ایف بلاک کا دورہ۔ متعلقہ اداروں کوعزادارانِ حسین اور شرکا کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا۔ میونسپل کمیٹی حکام کو صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات۔ واپڈا حکام کو بجلی کی تاروں کی درستگی اور جلوس کے آغاز سے اختتام تک ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات۔