14/09/2024
پورے پاکستان میں PTCL نے Flash Fiber متعارف کروا دیا ہے، جو کہ تیز ترین اور جدید ترین internet ٹیکنالوجی ہے، یہاں تک کہ چترال جیسے دور دراز علاقوں میں بھی دستیاب ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دیر میں ہم ابھی تک 90 کی دہائی کی پرانی براڈبینڈ ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی سست رفتار فراہم کرتی ہے اور جدید ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔ اس کے باوجود، PTCL ہم سے Flash Fiber کے چارجز وصول کر رہا ہے، حالانکہ یہ سہولت ہمیں فراہم نہیں کی جا رہی۔
ہم نے اس مسئلے پر PTCL کے حکام سے اور ڈی سی سے بھی بات کی ہے، لیکن آج تک اس کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔