Punjab Emergency Services Department 1122 Pakpattan

Punjab Emergency Services Department 1122 Pakpattan Representing a model of integrated emergency services in the world.

04/08/2026

Drowning cause of 5 year's old child fall in canal and recover dead body today

03/08/2026
03/08/2026

ریسکیو 1122 الرٹ

تاریخ: 03 اگست 2026

پاکپتن: چک نمبر 15/SP، کمہاری والا روڈ کے قریب نہر میں 5 سالہ بچہ ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری۔

پاکپتن کے علاقے چک نمبر 15/SP، کمہاری والا روڈ کے قریب ایک 5 سالہ بچہ نہر کنارے کھیلتے ہوئے پانی میں گر کر ڈوب گیا۔ والدین کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

سیفٹی میسیج:
والدین اپنے بچوں کو نہروں، دریاؤں، نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب اکیلا نہ جانے دیں۔ بچوں پر مسلسل نظر رکھیں، کیونکہ چند لمحوں کی غفلت بھی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔

Disclaimer:
Rescue 1122 shares emergency incident information solely for public awareness and safety education. The purpose is to help the public learn from the causes of emergencies and adopt preventive measures to reduce future accidents and save lives.

ریسکیو 1122 کا اس ایمرجنسی کو شئیر کرنے مقصد آگاہی ہے تاکہ حادثات کی وجوہات سے سیکھ کے ہم سب حادثات میں کمی کر سکیں۔

#ریسکیو1122 #پاکپتن #ڈراؤننگ

مورخہ: 11 جولائی 2026ء *پاکپتن: ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے ریسکیو 1122 اسٹیشن پاکپتن کا دورہ کیا اور دریائے ستلج میں م...
11/07/2026

مورخہ: 11 جولائی 2026ء

*پاکپتن: ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے ریسکیو 1122 اسٹیشن پاکپتن کا دورہ کیا اور دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال، مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی پیشگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔*

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر احمد رضا نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کے فلڈ ایمرجنسی رسپانس پلان، دستیاب ریسکیو وسائل، کشتیوں، ایمرجنسی گاڑیوں، خصوصی ریسکیو آلات، مشینری اور تربیت یافتہ ریسکیورز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ریسکیو آلات، واٹر ریسکیو ایکوپمنٹ، ایمبولینسز اور دیگر آپریشنل وسائل کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ہدایت کی کہ تمام ریسکیو مشینری، کشتیاں، ایمبولینسز، ریسکیو آلات اور عملہ ہر وقت مکمل طور پر فعال اور الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ کے پیش نظر ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور باہمی رابطے کے ذریعے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) آبگینے خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر احمد رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Join the emergency services department.
11/07/2026

Join the emergency services department.

🎖️ الوداعی خراجِ تحسین​"فرض شناسی، مخلصی اور بے لوث خدمت کا ایک شاندار اور سنہری باب اپنے اختتام کو پہنچا۔"​ریسکیو 1122 ...
07/07/2026

🎖️ الوداعی خراجِ تحسین
​"فرض شناسی، مخلصی اور بے لوث خدمت کا ایک شاندار اور سنہری باب اپنے اختتام کو پہنچا۔"
​ریسکیو 1122 پاکپتن کے انتہائی محترم، مخلص اور قابلِ فخر ساتھی جناب محمد یوسف صاحب (LTV) کو ان کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے اور باوقار ریٹائرمنٹ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
​آپ نے محکمے میں رہتے ہوئے بطور LTV ڈرائیور جس لگن، دلیری اور ذمہ داری کے ساتھ ہنگامی حالات میں ریسکیو گاڑیوں کو منزلِ مقصود تک پہنچایا اور انسانیت کی خدمت کی، وہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ مشکل سے مشکل وقت اور حادثات کے دوران بروقت پہنچنے میں آپ کا کردار ریسکیو 1122 پاکپتن کا ایک ایسا اثاثہ رہا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
​🤲 نیک تمنائیں اور دعائیں
​اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ آپ کی محکمے اور مخلوقِ خدا کے لیے کی جانے والی تمام تر خدمات کو قبول فرمائے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کا یہ نیا سفر آپ کے لیے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے صحت، تندرستی، طویل عمر اور بے شمار خوشیاں اور برکتیں لے کر آئے۔
​یوسف صاحب! آپ محکمے کی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ضرور ہو رہے ہیں، لیکن ریسکیو 1122 پاکپتن کی تاریخ اور ہماری ریسکیو فیملی کے دلوں میں آپ کا احترام اور محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔
​مستقبل کے لیے ہماری ڈھیروں نیک تمنائیں اور سلام!

*تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز*11 جون 2026 پاکپتن ( ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف رضا ...
11/06/2026

*تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز*
11 جون 2026
پاکپتن ( ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام پاکپتن کینال میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
مشق کے دوران ریسکیو انخلاء، امدادی کارروائیوں اور ہنگامی صورتحال میں اداروں کے باہمی رابطہ کاری کے عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منتہیٰ اظہر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے موک ایکسرسائز کے مختلف مراحل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری، بروقت اقدامات اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جامع فلڈ پلان مرتب کیا ہے، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے وسائل، مشینری، افرادی قوت اور ریسکیو آلات کو مکمل فعال حالت میں رکھیں جبکہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور دریائی و نہری صورتحال سے متعلق بروقت آگاہی کا نظام مؤثر بنایا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آبگینے خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمانہ تیاریوں، فلڈ پلان، ریسکیو و ریلیف انتظامات اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آبگینے خان نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو بروقت مکمل کریں اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری رسپانس اور مؤثر امدادی کارروائیوں کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Punjab Emergency Service Department Deputy Commissioner Pakpattan Safety with Deeba Muhammad Iqbal

11/06/2026
*شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ریسکیو 1122 پاکپتن کے ریلیف کیمپس قائم* پاکپتن: شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پی...
10/06/2026

*شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ریسکیو 1122 پاکپتن کے ریلیف کیمپس قائم*

پاکپتن: شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 ضلع پاکپتن کی جانب سے شہریوں کو فوری طبی امداد اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کے اہم مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

ان کیمپس پر ریسکیو اہلکار ہمہ وقت موجود ہیں جو شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ کیمپس میں آنے والے افراد کے لیے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ گرمی کی شدت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور ہیٹ سٹروک کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

ریسکیو 1122 پاکپتن عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ اور خدمت کے لیے تیار ہے۔
Punjab Emergency Service Department Safety with Deeba Deputy Commissioner Pakpattan

Address

Pakpattan
57400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Emergency Services Department 1122 Pakpattan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share