Additional Deputy Commissioner, Kurram

Additional Deputy Commissioner, Kurram Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Additional Deputy Commissioner, Kurram, Government Official, District Kurram, Parachinar.

27/05/2026
ضلع کرم پاراچنار:اخباری کوریج: بشکریہ: انعام بنگش
22/05/2026

ضلع کرم پاراچنار:
اخباری کوریج:
بشکریہ: انعام بنگش

ضلع کرم، پاراچنار:صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ وفینانس کر...
22/05/2026

ضلع کرم، پاراچنار:

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ وفینانس کرم شوکت علی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری (DSD) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، پی ایم آر یو کوآرڈینیٹر، مانیٹرنگ اہلکاران اور متعلقہ لائن محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سروس ڈیلیوری کے مختلف پہلوؤں، اوپن منہول بند کرنے پر کام،بیوٹیفیکیشن،ویسٹ ڈمپنگ پوائنٹ،ویسٹ کولکشن پوائنٹ اور روڈ لائیٹس جیسے اہم امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ علاوہ ازیں، گزشتہ ڈی ایس ڈی اجلاس کے نکات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم نے تمام محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ سروس ڈیلیوری سے متعلق حکومتی ہدایات اور مقرر کردہ اہداف اورٹائم لائن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر، مؤثر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ضلع کرم، پاراچنار:ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس کرم شوکت...
21/05/2026

ضلع کرم، پاراچنار:
ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس کرم شوکت علی کی زیرِ صدارت ضلعی کانفرنس روم پاراچنار میں 35واں ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی (DSC) ایجوکیشن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرم، ڈپٹی ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DDMO)، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کے اہلکاران، مانیٹرنگ سٹاف اور محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں دستیاب سہولیات، بند سکولوں کی بحالی، اساتذہ کی غیر حاضری، پراکسی اساتذہ، کلاس فور ملازمین کی حاضری، طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ، پینے کے صاف پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ایجوکیشن مینجمنٹ اتھارٹی (EMA) کرم کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فنکشنل اور نان فنکشنل سکولوں، وہاں دستیاب سہولیات، اساتذہ کی حاضری اور پراکسی اساتذہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں حاضری کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، غیر حاضر اور غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ بند سکولوں کو جلد از جلد فعال بنایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
اجلاس میں گزشتہ ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے حوالے سے اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے تمام متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بہتری اور معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے سنجیدگی، ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ ضلع کرم میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ضلع کرم پاراچنار:ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کی ہدایات کی روشنی میں اے ڈی سی پلاننگ اینڈ فنانس شوکت علی نے ضلعی کانفرنس روم...
21/05/2026

ضلع کرم پاراچنار:
ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کی ہدایات کی روشنی میں اے ڈی سی پلاننگ اینڈ فنانس شوکت علی نے ضلعی کانفرنس روم پاراچنار میں ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی (DSC) ہیلتھ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم خالد عمران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (MS)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (DHOs)، پی ایم آر یو کوآرڈینیٹر، مانیٹرنگ اہلکاران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے نمائندگان اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر کے ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت (BHU’s) اور دیگر طبی مراکز میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ادویات کی فراہمی، بجلی کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی، حاضری کے نظام، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات جیسے اہم امور زیرِ بحث لائے گئے۔
اے ڈی سی پلاننگ اینڈ فنانس شوکت علی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبی مراکز میں عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نےسٹاف کی حاضری یقینی بنانے، ادویات کی دستیابی برقرار رکھنے اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کا مقصد محکمہ صحت کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لینا، درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل اور آئندہ اجلاس میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ضلع کرم پاراچنار:اخباری کوریج: بشکریہ: محمد خالق اورکزئی و انعام بنگش
20/05/2026

ضلع کرم پاراچنار:
اخباری کوریج:
بشکریہ: محمد خالق اورکزئی و انعام بنگش

Address

District Kurram
Parachinar
26300

Telephone

+92926313599

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional Deputy Commissioner, Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Additional Deputy Commissioner, Kurram:

Share