03/09/2026
📻 ریڈیو پاکستان پشاور پر جنگلی حیات، حیاتیاتی تنوع اور کمیونٹی کی مؤثر شمولیت کے موضوع پر خصوصی ریڈیو ٹاک
ریڈیو پاکستان پشاور سے آج “ضم شدہ اضلاع میں جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے وسائل کے تحفظ، نگہداشت اور پائیدار انتظام میں مقامی کمیونٹی کی مؤثر شمولیت” کے موضوع پر ایک خصوصی پینل ڈسکشن نشر کی گئی۔ یہ پروگرام مرجڈ ایریاز انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ—فارسٹری سیکٹر وائلڈ لائف کمپوننٹ پروجیکٹ (MAIP)، محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے تحت منعقد کیا گیا۔
پینل میں عبدالحلیم (MAIP پروجیکٹ)، محمد فیاض، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وائلڈ لائف، خیبر وائلڈ لائف ڈویژن، اور محمد رفیق، سوشل آرگنائزر (MAIP پروجیکٹ) نے شرکت کی۔
ماہرین نے خیبر وائلڈ لائف ڈویژن کی جغرافیائی، تاریخی اور ماحولیاتی اہمیت، بالخصوص خطے میں موجود قیمتی جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے وسائل کو اجاگر کیا۔
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے مؤثر تحفظ کے لیے مقامی آبادی کی بامعنی شمولیت، ماحولیاتی آگاہی، قدرتی وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال اور پائیدار روزگار کے مواقع ناگزیر ہیں۔
پروگرام میں کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن، قدرتی وسائل پر دباؤ میں کمی، مقامی سطح پر تحفظِ فطرت کی ذمہ داری کو فروغ دینے اور جنگلی حیات کے وسائل کے پائیدار استعمال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، تاکہ مقامی آبادی کے معاشی مفادات کو تحفظِ فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔
قدرت کا تحفظ — ہماری ذمہ داری
🤝 کمیونٹی کی شمولیت — کامیاب تحفظ کی ضمان جنگلی حیات کا تحفظ — ہماری آنے والی نسلوں کا تحفظ
محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا
کمیونٹیز کے ساتھ مل کر جنگلی حیات، حیاتیاتی تنوع اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پُرعزم۔