26/09/2026
دره آدم خیل: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختونخوا کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شہاب عالم کا فاٹا یونیورسٹی دره آدم خیل کا دوره. انہوں نے پی ایس ایف کے اراکین سے ملاقات کی اور پی ایس ایف کیطرف سے منعقد کئے گئے فٹبال ٹورنمنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم نو، ممبرسازی اور تنظیم سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ممبرسازی اور تنظیم سازی کے عمل کو شفاف اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن تعلیمی اداروں میں طلبہ کی فلاح اور حقوق کے لیے ہمیشہ میدان میں موجود رہے گی۔
|