22/07/2026
**خراجِ عقیدت**
حاجی ملک عزت گل کی شہادت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور گہرے رنج کا احساس ہوا۔ ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان اور علاقے بلکہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت، امن اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہید کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی تمام نیکیوں کو قبول فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب کرے، اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
**إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ**