KP corner

KP corner ⚡ Uncovering the realities of war, counter-terrorism, and military developments in Khyber Pakhtunkhwa
(10)

گزشتہ روز ڈی آئی خان کے علاقے ہتھالہ میں پولیس پر فتنہ الخـوارج  کے حملے کے بعد سامنے آنے والی اس تصویر نے پولیس کے زیرِ...
30/08/2026

گزشتہ روز ڈی آئی خان کے علاقے ہتھالہ میں پولیس پر فتنہ الخـوارج کے حملے کے بعد سامنے آنے والی اس تصویر نے پولیس کے زیرِ استعمال اسلحے کی حالت پر اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔
تصویر میں اہلکاروں کے پاس موجود بعض رائفلیں انتہائی پرانی اور خستہ حال دکھائی دیتی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کو ایسے مسلح گروہوں کا سامنا ہے جو جدید امریکن ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
ایسے خطرناک ماحول میں صرف بہادری اور پیشہ ورانہ تربیت کافی نہیں؛ پولیس اہلکاروں کو قابلِ اعتماد جدید اسلحہ، نائٹ ویژن و تھرمل آلات اور حفاظتی سامان کی فراہمی بھی ناگزیر ہے۔
فرنٹ لائن پر لڑنے والے پولیس اہلکاروں کے پاس موجود وسائل جتنے مؤثر ہوں گے، ان کی اپنی حفاظت اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کی صلاحیت بھی اتنی ہی بہتر ہوگی۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کالعدم تنظیم سے وابس...
30/08/2026

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشتگرد سید انور عرف مخلص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد افغان طالبان کے ایک گروپ کے ہمراہ دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید انور عرف مخلص کی تدفین افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے مرغا چینہ میں کی گئی۔

مہمند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر مولوی ضرار انباری مہمند ہلاک ہوگیا۔ کالعدم تنظیم ن...
30/08/2026

مہمند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر مولوی ضرار انباری مہمند ہلاک ہوگیا۔ کالعدم تنظیم نے ہلاکت کی تصدیق کی ہے،

30/08/2026

پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا، جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت ادائیگی ہے،

اسلام آباد سے اغواء ہونے والے تھانہ وزیر میں تعینات ایل ایچ سی نعمت اللہ کو بنوں پولیس نے 6 گھنٹوں کے اندر باحفاظت بازیا...
29/08/2026

اسلام آباد سے اغواء ہونے والے تھانہ وزیر میں تعینات ایل ایچ سی نعمت اللہ کو بنوں پولیس نے 6 گھنٹوں کے اندر باحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ڈی پی او بنوں محمد فرقان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو بازیاب کرا کے بحفاظت بنوں پہنچا دیا

29/08/2026

باجوڑ کے سرکاری ہسپتال میں شہری کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ڈاکٹرز اور طبی عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
طبی مراکز میں ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد کے واقعات نہ صرف طبی خدمات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ مریضوں کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

29/08/2026

پشاور BRT کے بیڑے میں توسیع کے لیے 25 نئی بسیں پشاور پہنچ گئی ہیں۔ یہ بسیں 52 نئی بسوں کے منصوبے کی پہلی کھیپ ہیں، جبکہ باقی 27 بسیں بھی مرحلہ وار پہنچیں گی۔
نئی 52 بسوں کی مکمل شمولیت کے بعد پشاور BRT کے بسوں کا موجودہ فلیٹ 244 سے بڑھ کر 296 ہوجائے گا۔ نئی بسوں سے مختلف روٹس پر سروس کی استعداد بڑھے گی، انتظار کا وقت کم کرنے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
پشاور BRT کا مین کوریڈور تقریباً 27 کلومیٹر طویل ہے اور اس وقت 13 روٹس پر 244 بسیں چل رہی ہیں۔

29/08/2026

اسلام آباد: پمز اسپتال کے نیونٹل نرسری وارڈ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی، جس سے واقعے کے ابتدائی لمحات اور ریسکیو کی کوششوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں تقریباً 6 بج کر 38 منٹ پر نرس کو نرسری سے باہر نکل کر مدد طلب کرتے دیکھا گیا۔ چند سیکنڈ بعد نرس اور سیکیورٹی گارڈ دوبارہ اندر داخل ہوئے، جبکہ ایک اسٹاف نرس نے تقریباً 6:39 بجے ایک نومولود کو باہر نکال کر بچایا۔
سی سی ٹی وی کے مطابق تقریباً دو منٹ کے اندر دھواں تیزی سے پھیل گیا اور نرسری کا ماحول انتہائی خطرناک ہوگیا۔

29/08/2026

لکی مروت: لکی امن پولیس کمیٹی کے لاپتہ پولیس اہلکار سمیع اللہ بازیابی کے بعد اپنے علاقے پہنچ گئے اور شیر افضل خان مروت سے ملاقات کی۔ شیر افضل خان مروت نے سمیع اللہ کا بھرپور استقبال کیا۔

29/08/2026

باجوڑ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان برہان ولد ڈاکٹر غلام فاروق کی تدفین کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
جوان بیٹے کی موت پر والد ڈاکٹر غلام فاروق غم سے نڈھال دکھائی دیے، جبکہ تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ غم میں ڈوبے رہے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share