Rescue 1122 Updates

Rescue 1122 Updates Islamic Poetry

ریسکیو1122 لوئرکوہستان*شولگرہ لوئرکوہستان  کے مقام پر نیٹکو بس ایکسیڈنٹ، کی اطلاع*لوئرکوہستان: کنٹرول روم کو اطلاع موصول...
11/09/2023

ریسکیو1122 لوئرکوہستان

*شولگرہ لوئرکوہستان کے مقام پر نیٹکو بس ایکسیڈنٹ، کی اطلاع*

لوئرکوہستان: کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو1122

لوئرکوہستان: زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث بشام سے بھی ریسکیو1122 ایمبولینسز طلب کی گئیں، ریسکیو1122

*لوئرکوہستان* اس حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق س 40سے 43افرادکے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں، ریسکیو1122

لوئر کوہستان: ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بشام ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو1122

لوئر کوہستان: شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ریسکیو1122 شانگلہ اور لوئر کوہستان کی ایمبولینسز میں ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے، ریسکیو1122

لوئر کوہستان: حادثے کا شکار ہونے والی بس گلگت سے اسلام آباد جارہی تھی، ریسکیو1122

ساجد علی یوسفزئی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر کوہستان

ریسکیو1122 پشاور / بم دهماکہ  اپڈیٹسپشاور: ورسک روڈ پرائم ہسپتال کے قریب گاڑی پر دھماکہ، ریسکیو1122پشاور: بم دھماکے میں ...
11/09/2023

ریسکیو1122 پشاور
/ بم دهماکہ اپڈیٹس

پشاور: ورسک روڈ پرائم ہسپتال کے قریب گاڑی پر دھماکہ، ریسکیو1122

پشاور: بم دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو1122

پشاور: زخمیوں میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے، ریسکیو1122

پشاور: زخمیوں میں 7 ایف سی اہلکار جبکہ 3 سویلین شامل ہیں، ریسکیو1122

پشاور: زخمیوں کو پرائم ہسپتال سے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو1122

پشاور: ریسکیو1122 کی 8 ایمبولینسز آپریشنل کاروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو1122

سابق ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر شمس الحق بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ آج شام 7 بجے ریگی ماڈل ٹاؤن (سنٹرل پا...
11/09/2023

سابق ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر شمس الحق بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ آج شام 7 بجے ریگی ماڈل ٹاؤن (سنٹرل پارک) میں ادا کی جائیگی۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔

ریسکیو1122 لکی مروتلکی مروت: رات گئے پہاڑ خیل تھل سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔لکی مروت: فائرنگ کے نتیجے میں علی زیب سا...
11/09/2023

ریسکیو1122 لکی مروت

لکی مروت: رات گئے پہاڑ خیل تھل سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

لکی مروت: فائرنگ کے نتیجے میں علی زیب ساکن پہاڑ خیل تھل شدید زخمی ہوا۔

لکی مروت: کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو سٹی ہسپتال لکی سٹی منتقل کر دیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 لکی مروت

*ریسکیو 1122پشاور*  10 ستمبر  2023ریسکیو پشاور : ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 جناب ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی ہدایت پر اور ڈسٹر...
10/09/2023

*ریسکیو 1122پشاور*
10 ستمبر 2023

ریسکیو پشاور : ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 جناب ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اختر کی زیرنگرانی میں ریسکیو 1122
کے جوان مختلف مقامات كوہاٹ روڈ،گلبہار،ورسک روڈ، صدر، حیات آباد،چارسدہ روڈ اور ناصر باغ روڈ کے مختلف ہالز میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلے کیلئے ETEA ٹیسٹ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ریسکیو 1122 پشاور کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے کیمپ میں 3 اہلکار ،1 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیکنیشنز تعینات کیے گئے ہیں ، ریسکیو1122

پریس ریلیز عالمی دن برائے فرسٹ ایڈ ( ابتدائی طبی امداد)  خیبر پختونخوا ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے عالمی دن ...
09/09/2023

پریس ریلیز عالمی دن برائے فرسٹ ایڈ ( ابتدائی طبی امداد)

خیبر پختونخوا ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے عالمی دن برائے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122کیجانب سے روزمرہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو مختلف ایمرجنسیز میں بنیادی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ریسکیو1122 مختلف میڈیکل اور حادثاتی ایمرجنسیز کے دوران کسی بھی مریض یا زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر بین الاقومی معیار کے عین مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جاتا ہے، طریقہ استعمال کیا جا تا ہے ۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز تعلیم و تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور مختلف ایمرجنسیز کے دوران بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، ریسکیو1122 نہ صرف ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کررہی ہے بلکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں میں بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت فراہم کررہی ہے۔ جس سے اب تک لاکھوں افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

ریسکیو1122مردان/ ٹریفک حادثہ مردان:سوات موٹروے بابوزو انٹرچینج کے قریب موٹر کار الٹ کر حادثے کا شکار۔ ریسکیو1122مردان:حا...
09/09/2023

ریسکیو1122مردان/ ٹریفک حادثہ

مردان:سوات موٹروے بابوزو انٹرچینج کے قریب موٹر کار الٹ کر حادثے کا شکار۔ ریسکیو1122

مردان:حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد زخمی۔

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان:زخمیوں میں 33 سالہ داؤد خان، 17 سالہ کاشف اور ایک بچہ ساکنان تھانہ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 مردان:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 مردان نے 58 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی...
09/09/2023

ریسکیو 1122 مردان:

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 مردان نے 58 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 مردان کنٹرول روم کو 1815 کالز موصول ہوئیں۔

مردان، 11 روڈ ٹریفک حادثات، 40 میڈیکل، گولی لگنے کا 01، ڈیلیوری کیسز 03، گرنے یا دیگر کے 03، حادثات پیش آئے۔ ان حادثات میں 03 افراد نے موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار دی۔
58 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 09 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کئیں 09 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایمرجنسی سروسز *ریسکیو 1122پشاور*  ریسکیو 1122پشاور صدر بلور پلازہ، شالم پل، جھگڑا اسٹاپ، ہریانہ خراساں کیمپ، جی ٹی روڈ،...
09/09/2023

ایمرجنسی سروسز *ریسکیو 1122پشاور*

ریسکیو 1122پشاور صدر بلور پلازہ، شالم پل، جھگڑا اسٹاپ، ہریانہ خراساں کیمپ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، زنگلی نہر، پتنگ چوک میں پیش آنے والے *روڈ ایکسیڈنٹ* کے واقعات میں بروقت رسپانس کرتے ہوے عوام الناس کو ریسکیو1122 سروسیز فراہمی یقینی بنائی،
روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات میں کچھ كو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
انجینیئر نوید اختر

ریسکیو 1122 خاتون اہلکار فرسٹ ایڈ ٹریننگ فراہم کر رہی  ہےچترال
09/09/2023

ریسکیو 1122 خاتون اہلکار فرسٹ ایڈ ٹریننگ فراہم کر رہی ہے
چترال

*ریسکیو 1122پشاور*  جلوس چہلم امام حسین  پشاور:چہلم امام حسین کےسلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر  سے گزشتہ شب شبیہ ذ...
08/09/2023

*ریسکیو 1122پشاور*
جلوس چہلم امام حسین

پشاور:چہلم امام حسین کےسلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے گزشتہ شب شبیہ ذوالجناح کاجلوس برآمد

پشاور: جلوس میں عزاداروں نے سينہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اختر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں 15 میڈیکل ٹیکنیشن بمعہ 3 ایمبولینسز، ایک فائر ویکل,موٹر بائیک اور جلوس کے ساتھ میڈیکل ٹیم کے جوان ڈیوٹی پر معمور تھے ۔میڈیکل کمیپ میں زنجیر زنی کرنے والے 18 سےزیادہ عزاداروں کو مکمل ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک عزادار کو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا ۔

ریسکیو1122 ملاکنڈ 08ستمبر 2023   بٹخیلہ ظفر پارک کے قریب موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار تین افراد شدید زخمی...
08/09/2023

ریسکیو1122 ملاکنڈ
08ستمبر 2023

بٹخیلہ ظفر پارک کے قریب موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔

ملاکنڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 تحصیل بٹخیلہ میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا۔۔

ترجمان
ریسکیو1122 ملاکنڈ

Address

Peshawar Sadar
Peshawar

Telephone

+923354700095

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share