ISF Sarhad University Peshawar

ISF Sarhad University Peshawar Insaf Students Fedration Sarhad University of Science & Information Technology Peshawar. Official Students Wing Of PTI
(1)

13/08/2026

ISF PESHAWAR RALLY

13/08/2026
شکریہ آئی ایس ایف خیبر پختونخوا!انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی کی جانب سے پانچ اگست کے کا...
07/08/2026

شکریہ آئی ایس ایف خیبر پختونخوا!

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی کی جانب سے پانچ اگست کے کامیاب جلسے میں بھرپور شرکت کرنے والے خیبر پختونخوا کے تمام آئی ایس ایف کارکنان، عہدیداران اور ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میں تمام ریجنز، اضلاع، کالجز، یونیورسٹیز اور ہر اس کارکن کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے نظم و ضبط، اتحاد اور جذبے کے ساتھ اس تاریخی جلسہ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آپ سب کی محنت، قربانی اور بھرپور شرکت قابلِ ستائش ہے۔

ان شاء اللہ اسی اتحاد، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ ہم آئندہ بھی ہر مرحلے پر بھرپور انداز میں شریک ہوں گے اور فائنل مرحلے میں بھی اپنی قوت، یکجہتی اور تنظیمی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

تمام آئی ایس ایف کے اراکین کا ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے شکریہ، مبارکباد اور خراجِ تحسین۔

06/08/2026

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع پشاور کے صدر عصمت اللہ جنرل سیکرٹری اعزاز مھمند چیرمین مہران خان سینیر وائس پریزیڈنٹ شاہزیب آفریدی کے ہدایات پر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سرحد یونیورسٹی کے صدر ہریرہ باغی چیرمین ساقب آفریدی جنرل سیکرٹری حارث خان کے سربراہی میں تمام کیبینٹ اراکین اور کارکنان کا5 اگست کے پاکستان تحریک انصاف کےجلسے میں شرکت کی
منجانب ترجمان سرحد یونیورسٹی صہیب اعظم

06/08/2026

الحمدللہ!

سیمی فائنل جلسے کی شاندار کامیابی پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا پوری تنظیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ تاریخی جلسہ ثابت کرتا ہے کہ جب قیادت مخلص، تنظیم مضبوط اور کارکن پرعزم ہوں تو ہر ہدف کامیابی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صوبائی صدر مشرف آفریدی کے سپرد جلسے کے تمام انتظامات تھے۔ انہوں نے اپنی بہترین قیادت، شبانہ روز محنت، مؤثر منصوبہ بندی اور غیر معمولی تنظیمی صلاحیت کے ذریعے ہر انتظام کو نہایت احسن انداز میں مکمل کیا، جس کے باعث یہ جلسہ نظم و ضبط، اتحاد اور تنظیمی طاقت کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آیا۔

یہ جلسہ حقیقی معنوں میں پاکستان تحریکِ انصاف کے آئین، تنظیمی ڈھانچے اور پارٹی ڈسپلن کے مطابق منعقد ہوا، جہاں ہر فیصلہ پارٹی آئین، انتہائی ذمہ داری اور تنظیمی اصولوں کے تحت کیا گیا۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے تمام صوبائی، ریجنل، ضلعی، تحصیل، یونیورسٹی اور کالج عہدیداران اور کارکنان نے جس نظم و ضبط، جذبے اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تحسین ہے۔

ان شاء اللہ، اسی اتحاد، نظم و ضبط اور ولولے کے ساتھ 27 ستمبر اسلام آباد کے تاریخی اجتماع میں پہلے سے کہیں زیادہ بھرپور، منظم اور مؤثر انداز میں شرکت کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا ہر امتحان میں صفِ اول کی تنظیم ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری صفوں میں اتحاد، اخلاص اور استقامت قائم رکھے اور ہمیں پاکستان اور عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

میڈیا ہیڈ سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا

04/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا رات گئے پشاور جلسہ گاہ کا دورہ

وزیراعلیٰ نے کل ہونے والے عوامی اجتماع کے انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے ملاقات کی، ان کے جوش و جذبے کو سراہا اور کامیاب اجتماع کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی

وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامیاب اور منظم اجتماع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور شرکاء کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

04/08/2026

آئی ایس ایف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی کا کل 5 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام۔

تمام آئی ایس ایف خیبر پختونخوا کے جوانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کل شام 5:00 بجے موٹروے گول گراؤنڈ پہنچیں، جہاں سے تمام کارکن قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوں گے۔
ان شاء اللہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت اس جلسے کو تاریخی بنائے گی-

04/08/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) ڈسٹرکٹ پشاور کے چیئرمین ملک مہران خان کا 5 اگست کے تاریخی جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ پشاور کے چیئرمین جناب ملک مہران خان نے 5 اگست کے تاریخی جلسے کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام طلبہ، نوجوانوں اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر جناب مشرف آفریدی کی ہدایات کے مطابق ان شاء اللہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ پشاور بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرے گی اور انہی کی قیادت و سربراہی میں منظم انداز سے جلسہ گاہ پہنچے گی۔

03/08/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر عصمت اللہ خان اور چیئرمین مہران خان کی قیادت میں 5 اگست کے تاریخی جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

کارکنان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ متحرک ہیں اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہیں۔ ان شاء اللہ آئی ایس ایف پشاور بھرپور شرکت کے ساتھ اس تاریخی اجتماع میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔

Address

Ring Road
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Sarhad University Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share