28/08/2026
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام پی کے 76 کا مشترکہ اور اہم اجلاس دارالایتام ڈنڈو پل میں منعقد
پشاور: آج بروز جمعہ 28 اگست، بعد از نمازِ مغرب دارالایتام ڈنڈو پل میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (حلقہ مفتی سید قمر صاحب) اور جمعیت علماء اسلام پی کے 76 کا ایک مشترکہ و اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کا بنیادی مقصد 6 ستمبر ختم نبوت کانفرنس اور 7 ستمبر کے دیگر متعلقہ پروگرامات کی تیاریوں اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ختم نبوت کے عظیم عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مختلف ولیج کونسل تنظیموں نے اپنی کارکردگی و تیاریوں کی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں شرکت:
جمعیت علماء اسلام (پی کے 76): مفتی محمد اسلام (نماائندہ پی کے 76)، مولانا انعام اللہ (جنرل سیکرٹری)، ولیج کونسلز کے تمام کابینہ اراکین۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت: مفتی حبیب الرحمن (نگران ٹاؤن 4)، مولانا محمد معاویہ، مولانا حسین احمد، قاری شکیل جلالی، اور قاری حسین احمد۔
اجلاس میں اکابر علماء کرام، عہدیداران، اور ختم نبوت کے جیالوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے 6 ستمبر اور 7 ستمبر کو منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس اور دیگر تمام پروگرامات کو تاریخی اور کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔