Abdur Razaq Afridi

Abdur Razaq Afridi ضلع خیبر صدر عبدالرزاق آفریدی (ANP)
(1)

بروقت قدم کبھی کبھی پوری زندگیاں بچا لیتے ہیں۔صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی، کی بروقت کوششو...
03/08/2026

بروقت قدم کبھی کبھی پوری زندگیاں بچا لیتے ہیں۔
صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی، کی بروقت کوششوں سے انسانی سمگلروں کے چنگل میں پھنسے دو کم عمر نوجوان بحفاظت بازیاب کر لیے گئے۔

بازیاب ہونے والوں میں محمد آفریدی ولد شکیل (قوم ملک دین خیل) اور سمیع اللہ ولد قلات (قوم ذخہ خیل) شامل ہیں، جنہیں رحیم یار خان سے محفوظ طریقے سے آزاد کرایا گیا۔

یاد رہے کہ انسانی سمگلروں نے دونوں کم عمر لڑکوں کو جھوٹے خواب اور سبز باغ دکھا کر ترکی بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا۔ بدقسمتی سے اسی طرح ہر سال سینکڑوں نوجوان انسانی سمگلروں کے دھوکے میں آکر غیر قانونی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں انہیں شدید مشکلات، تشدد، قید، مالی استحصال اور بعض اوقات موت جیسے المناک انجام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہم متعلقہ حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی سمگلنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محض چند سکوں کی خاطر معصوم نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کرنے اور خاندانوں کو اجاڑنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی مسافر بسوں میں سفر کرنے والے افراد، خصوصاً کم عمر نوجوانوں کی مؤثر جانچ پڑتال کے لیے جامع لائحۂ عمل مرتب کیا جائے تاکہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے اور مزید خاندانوں کو ایسے المناک حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

01/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی پر عوام کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

آج نائب صدر تیراہ سیاسی اتحاد و جماعت اسلامی کے اہم رکن محترم گل مت خان نے باچا خان بابا کے فلسفۂ عدمِ تشدد، امن اور عوامی خدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر ضلعی صدر سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی نے انہیں پارٹی کیپ پہنائی، جبکہ صدر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تیراہ، شاہین سحر نے پارٹی مفلر پہنا کر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے عوامی نیشنل پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔
اس موقعہ پر تحصیل باڑہ ترجمان نبی خان افریدی ،اے این پی قبیلہ ملک دین کے صدر ملک ولی خان افریدی ،فضل نور افریدی و دیگر بھی موجود تھے

عوامی نیشنل پارٹی پر عوام کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔آج نائب صدر تیراہ سیاسی اتحاد  و جماعت اسلامی کے اہم رک...
01/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی پر عوام کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

آج نائب صدر تیراہ سیاسی اتحاد و جماعت اسلامی کے اہم رکن محترم گل مت خان نے باچا خان بابا کے فلسفۂ عدمِ تشدد، امن اور عوامی خدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر ضلعی صدر سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی نے انہیں پارٹی کیپ پہنائی، جبکہ صدر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تیراہ، شاہین سحر نے پارٹی مفلر پہنا کر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے عوامی نیشنل پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔
اس موقعہ پر تحصیل باڑہ ترجمان نبی خان افریدی ،اے این پی قبیلہ ملک دین کے صدر ملک ولی خان افریدی ،فضل نور افریدی و دیگر بھی موجود تھے

31/07/2026

5 اگست کو ایک طرف حکومتی جلسے کی تیاریاں ہوں گی، جبکہ دوسری طرف تیراہ کے متاثرین اپنے گھروں، امن اور بنیادی حقوق کی بحالی کے منتظر ہوں گے۔

سوال یہ ہے کہ عوام کے اصل مسائل کا حل ترجیح ہے یا صرف سیاسی طاقت کا مظاہرہ؟

تیراہ کے متاثرین انصاف، امن اور باعزت واپسی کے منتظر ہیں۔ ان کی آواز سننا اور ان کے مسائل حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلعی صدر سفیر امن عبد الرزاق آفریدی کا ساتھیوں سمیت پارٹی کے سینئر رہنما حاجی یونس آفریدی کے رہائش گاہ...
31/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلعی صدر سفیر امن عبد الرزاق آفریدی کا ساتھیوں سمیت پارٹی کے سینئر رہنما حاجی یونس آفریدی کے رہائش گاہ آمد
جہاں پر انہوں نے ان کی دو بھتیجوں کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعائیں مغفرت کی گئی
یادرہے کہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار ضلعی سالار فضل الرحمان اور تحصیل لنڈیکوتل کبیر شاہ اور دیگر موجود تھے

ضلع خیبر، بالخصوص باڑہ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی کے نام پر روڈ کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے اصل احتجاج ان لوگوں کے خل...
28/07/2026

ضلع خیبر، بالخصوص باڑہ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی کے نام پر روڈ کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے اصل احتجاج ان لوگوں کے خلاف ہونا چاہیے جنہوں نے ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور کے تحت ایسے اختیارات دیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس قانون کے ذریعے ایسے اختیارات فراہم کیے ہیں جن کی بنیاد پر کسی بھی وقت کسی شہری کے گھر، تعلیمی ادارے یا دیگر نجی املاک پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔

مسئلے کی اصل جڑ سڑکوں کی بندش نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور کے تحت ایسے غیر معمولی اختیارات کا اجراء ہے۔ اس لیے احتجاج کا رخ بھی انہی ذمہ داران کی طرف ہونا چاہیے جنہوں نے یہ اختیارات دیے اور اس قانون کو نافذ کیا۔

صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر سفیرِامن عبدالرزاق آفریدی

عوامی نیشنل پارٹی کے باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز نے ضلعی صدر سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی کے دفتر کا دورہ کیا، جہا...
27/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز نے ضلعی صدر سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں خطے کو درپیش سنگین مسائل پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا۔

ملاقات میں تیراہ اور باجوڑ کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ بے امنی، بدامنی اور عوام کے جان و مال کو لاحق خطرات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر تیراہ اور باجوڑ کے عوام کے حقوق، امن کے قیام اور خطے میں دیرپا استحکام کے لیے بھرپور اور مؤثر آواز بلند کرتی رہے گی، جبکہ امن کے نام پر عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کرنے والی پالیسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

26/07/2026

مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ہدایت پر آج عوامی نیشنل پارٹی کے40 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلع خیبر میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی نے اپنے دفتر، رہائش گاہ اور ضلع کے مختلف مقامات پر پارٹی کا سرخ پرچم لہرایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا سرخ پرچم باچا خان کے فلسفۂ عدمِ تشدد، جمہوری اقدار، قومی یکجہتی، امن، عوامی خدمت اور پشتونوں سمیت تمام محکوم اقوام کے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے جاری جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق عوام کی خدمت، امن کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پارٹی کی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی

Address

Ring Road Peshtakhara
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdur Razaq Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Abdur Razaq Afridi:

Shortcuts

Share