10/08/2023
"امیلیانو زپاٹا"
میکسکو کا "انارکسٹ" انقلابی ہیرو"
"محسن پلھ"
"امیلیانو زپاٹا" 8 اگست 1879 کو میکسیکو کے شہر "مورلوس" میں پیدا ہوا، ان کا خاندان Anenecuilco گائوں کے چھوٹے سے تمبلیے میں کئی نسلوں تک رہتا تھا، جہاں "زپاٹا" نے گھوڑوں کی پرورش اور تربیت کی، "زپاٹا" امیر نہیں تھا وہ ایک کسان تھا جو عملی طور پر غلام تھا،
"امیلیانو زپاٹا" کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ 17 سال کا تھا، جس کہ بعد وہ خاندان کی ضرورتوں کو پورا کرنے لگا، تیس سال کی عمر میں اسے اپنے گاؤں کی ٹاؤن کونسل کا رہنما نامزد کیا گیا،
اور اس نے اپنے شہر کے لوگوں کے معاشی جبر کے بارے میں کچھ کرنے کا عزم کیا، جب حکومتی عہدیداروں کے ساتھ اس کی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس نے اپنے ساتھ شہر کے 80 ساتھیوں کو خود مسلح کیا، اور ضبط شدہ جائیداد یا لوگوں سے چھینے والی زمین واپس لینا شروع کر دی،
ڈکٹیٹر "پورفیریو ڈیاز" کی قیادت میں بڑے زمیندار قوانین اور املاک کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے، کسان برادری سے اکثر زمینیں چھین لیتے تھے، "زاپاٹا" کی کسان فوج جس میں تیزی سے اضافہ ہوا جب اس نے چوری شدہ زمین کو دوبارہ حاصل کرنا جاری رکھا، وہ بہت سے عوامل میں سے ایک تھی جس نے "ڈیاز" کو ملک سے فرار ہونے پر اکسایا جس سے میکسیکو کے انقلاب کا آغاز ہوا،
"امیلیانو زپاٹا" اور اس کی گوریلا فوج نے دولت مند چوروں سے زمین واپس لی اور اسے دوبارہ لوگوں میں تقسیم کر دیا، زمینی اصلاحات "زپاٹا" کے سیاسی عقائد کا بنیادی اصول تھا، جیسا کہ اس کی تحریک کا بنیادی نعرہ (زمین اور آزادی) تھا،
" امیلیانو زپاٹا" کے چاہنے والوں کو "زپاٹسٹاز" کے نام سے جانا جاتا تھا، وہ کسان جو دولت مند زمینداروں کے زیر قبضہ زمین کو دوبارہ تقسیم کرنے کے لیے پرعزم تھے جنہوں نے "ہیسینڈا Heciendas" کے نام سے جانا جاتا بہت بڑا خطہ خود چلایا،
"زپاٹا" نے ایک کامیاب ترین نعرہ بھی بلند کیا تھا، کہ (زمین ان کی ہے جو اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں) یہ الفاظ حال ہی میں 1990 کی دہائی میں میکسیکو کے مصنفین نے پورے ملک میں محنت کشوں اور مقامی لوگوں کے حقوق کی تلاش میں پیش کیے ہیں، زمین کی ملکیت کی لڑائی "زاپاٹا" کے گاؤں سے شروع ہوئی اور پورے میکسیکو میں پھیل گئی، "امیلیانو زپاٹا" کا بنایا ہوا (مورلوس کمیون) آج بھی موجود ہے، زپاٹا انارکسٹ اصولوں سے متاثر تھا، زپاٹا آزادی اور برابری کا عاشق تھا،
"امیلیانو زپاٹا" کے لئے بہت مشہور تھا کہ وہ ایک ضدی بھادر نوجوان تھا، اس کا ڈریسنگ اسٹائل بھی بہت اعلیٰ تھا،
"امیلیانو زپاٹا" (میکسیکن) کے روایتی شال سخت کالی پتلون، چاندی کے بٹن، ایک بڑا کنارہ دار "سرکلر سومبریرو" یعنی ایک بڑے تھال جیسی ٹوپی، ایک کتان کی قمیض، جیکٹ، اس کے گلے میں ایک رنگین اسکارف، پالش شدہ جوتے، چہرے پر "بائیک" کے "ہینڈل" نما مونچھیں، اور سب سے اہم بات ایک "پستول" اس کی بیلٹ میں ہمیشہ موجود رہتی تھی "زپاٹا" میکسیکن انقلابی کی شکل میں نمایاں نظر آتا تھا،
"زپاٹا" نے کہا تھا کہ میں گھٹنوں کے بل جینے کہ بجائے اپنے پیروں پر مرنا پسند کروں گا،
یے قول "چی گویرا" سے منسوب کیا جاتا ہے، معذرت کے ساتھ یے قول سب سے پہلے امیلیانو زپاٹا نے کہا تھا، "چی گویرا" نے نہیں، زپاٹا اپنی انقلابی سرگرمیوں کے باعث خیالات کا ایک عمدہ خلاصہ ہے جو امیر زمینداروں کی غلامی کی زندگی گزارنے سے سخت انکار کرتا ہے اور بہت نفرت کرتا ہے،
"زپاٹا" نے کہا کہ میری زندگی کے سب سے خوشگوار دنوں میں سے ایک وہ تھا جب میں نے تربوز کی فصل کی اور اس فصل سے میں نے چھے سئو روپئے بنائے تھے، اور سارے تربوزوں کو میں نے خود اٹھایا تھا،
"امیلیانو زپاٹا" کا مشہور قول:
اگر آپ پرندہ بننا چاہتے ہیں تو اڑیں، اگر آپ کیڑا بننا چاہتے ہیں تو رینگیں، پھر چیکھنا منع ہے،
"امیلیانو زپاٹا" کے مشہور الفاظ
میں "مردوں" کا نہیں "اصولوں" کا غلام بن کر مرنا چاہتا ہوں، میں قتل اور چوری کرنے والوں کو معاف کر سکتا ہوں کیونکہ انہوں نے یہ کام ضرورت سے کیا، لیکن غدار کو کبھی معاف نہیں کر سکتا، اگر عوام کو انصاف نہیں ملے گا تو حکومت کے لیے امن نہیں ہوگا۔
🚩🏴