Kpk Police

Kpk Police Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kpk Police, Government Organization, Peshawar.

31/07/2023
06/06/2023

پشاور پولیس لائن دھماکے میں زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی فضل الرحمان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز...
12/05/2023

پشاور پولیس لائن دھماکے میں زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی فضل الرحمان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

اتمانزئی کے رہائشی کانسٹیبل مزمل خان جو چند دن قبل  نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور ہسپتال میں زیر...
08/05/2023

اتمانزئی کے رہائشی کانسٹیبل مزمل خان جو چند دن قبل نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے زخموں کی تاب نہ لاکر شھید ہوگئے الله پاک شہادت قبول فرمائے نمازجنازہ آج بروز پیر 8 مئی کو بوقت 3 بجے حاجی صاحب اتمانزئی قبرستان میں ادا کی جائیگی

چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔۔آپ کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے۔۔
20/04/2023

چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔۔

آپ کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے۔۔

*چارسدہ۔ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان کی کامیاب کاروائی،جعلی کرنسی کو استعمال اور تبدیل کرنے کی کو شیش ناکام،38عدد5000کاج...
13/04/2023

*چارسدہ۔ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان کی کامیاب کاروائی،جعلی کرنسی کو استعمال اور تبدیل کرنے کی کو شیش ناکام،38عدد5000کاجعلی کرنسی برآمد۔نوسرباز عوام کو بیواقوف بناکر جعلی نوٹوں سے دھوکہ دیتے تھے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ۔ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان*

ریجنل پولیس افسر مردان ریجن محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کے ہدایات پر چارسدہ پولیس تمام معاشرتی و دیگر جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان نے بمعہ دیگر پولیس نفری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عوام کو بیواقوف بناکر جعلی کرنسی کو استعمال اور تبدیل کرنے والا نوسرباز بخت شیر علی ولد نزیر محمد سکنہ ترنگزئی ہائی سکول ھال محمود آباد عمرزئی کو گرفتارکرکے 38عدد5000جعلی کرنسی یعنی ایک لاکھ90ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مردان: سٹی سرکل پولیس کا چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاںشہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور م...
12/04/2023

مردان: سٹی سرکل پولیس کا چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں
شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھیننے اورچوری میں ملوث 18ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
ایس پی آپریشن روخانزیب کی کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا پریس کانفرنس

تفصیلات: سٹی سرکل کی حدود میں راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل سرقہ ہونے کی وارداتوں کا ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان اور ایس پی آپریشن روخانزیب کی نگرانی اور سرکل ایس ڈی پی اوانعام جان خان کی سربراہی میں سٹی سرکل کے ایس ایچ اوزعاشق حسین، مقدم خان، عبدالسلام خان اور داؤد خان کی قیادت میں تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ ہوتی اور تھانہ پارہوتی پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ تفتیشی عمل کے ذریعے چوری، راہزنی سمیت موٹر سائیکل سرقہ ہونے کی مختلف 10مقدمات میں ملوث18ملزمان عرب شاہ عرف کوکو سکنہ چاٹو چوک، ضیاالرحمن سکنہ ڈھکی چارسدہ، زبیر اور عزیز ساکنان محب روڈ، شاہ فہد سکنہ تخت بھائی،سہیل و نوشاد سکنہ پشاور، ارسلان خان سکنہ بخشالی، عادل سکنہ ساڑوشاہ،صاحب زادہ سکنہ اتمان زئی چارسدہ، وقار علی سکنہ گنج کاٹلنگ، سجاد سکنہ لوندخوڑ، یاسر علی سکنہ شیرو، فرمان الحق اور توصیف الحق ساکنان مٹی کلے لوند خوڑ،فرمان علی سکنہ کڑہ مار بانڈہ،سہیل سکنہ اکوڑہ خٹک اور محمد شہزاد سکنہ رسالپور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
کارروائیوں کے حوالے ایس پی آپریشن روخانزیب نے ہمراہ ڈی ایس پی انعام جان خان اور سرکل ایس ایچ اوز پریس میڈیا کانفرنس کو مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان نے سٹی سرکل کے مختلف مقامات میں شہریوں سے اسلحے کی نوک پر راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور نقدی و موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہیں جنہوں نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے مجموعی طور پر مال مسروقہ سے حاصل شدہ سمیت چھینی گئی رقم ٹوٹل مبلغ 03لاکھ 93ہزار روپے، سرقہ شدہ 17عدد مختلف موٹر سائیکلیں،32عدد مختلف موبائل فونز اور کئی وارداتوں میں استعمال ہونے والے 03موٹرسائیکلوں سمیت 04 پستو ل معہ کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
ایس پی آپریشن نے مزید کہا کہ پولیس عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا عوام الناس کی خدمت خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ صف اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک اور غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مقامی پولیس کو بروقت مطلع کریں، قیام امن کیلئے عوام کی تعاون قابل ستائش ہے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kpk Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share