21/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر پشاور حسینہ کامران، ٹی ایم او چمکنی پشاور عابد علی کی وساطت سے طالب میموریل فاؤنڈیشن نے جی ٹی روڈ چمکنی تا نیفا پشاور کے قیمتی سایہ دار درختوں کو آگ لگا کر جلانے کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔
الحمدللہ متعلقہ حکام نے آج فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملبہ اٹھا دیا اور یقین دہانی کروائی کہ عید کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیمتی درختوں کے تحفظ اور مزید شجرکاری کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ہم اپنی ٹیم اور سول سوسائٹی پشاور کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر پشاور حسینہ کامران، ٹی ایم او چمکنی عابد علی اور پرسنل اسسٹنٹ خالد خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی شجرکاری مہم اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔