Minority Affairs Department, KP

Minority Affairs Department, KP Working for the welfare of Minorities.

 #یومِ_استحصالِ_کشمیر 5 اگستمحکمہ اوقاف، حج ، مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشم...
05/08/2026

#یومِ_استحصالِ_کشمیر 5 اگست

محکمہ اوقاف، حج ، مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا۔

اس موقع پر محکمہ کے افسران و ملازمین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔۔

04/08/2026

آج صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمٰن کے استادِ محترم، جناب شیر افسر صاحب نے محکمہ اوقاف کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمٰن نے اپنے استادِ محترم کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے احترام و عقیدت کے اظہار کے طور پر انہیں اپنی کرسی پر بٹھایا، جبکہ سیکرٹری اوقاف نے استادِ محترم کو محکمہ کی مختلف سرگرمیوں، اصلاحاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے اساتذہ کی تعلیم، تربیت اور رہنمائی کا اہم حصہ ہے۔ اس لیے اساتذہ کی عزت و تکریم ہم سب کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔

استادِ محترم نے اپنے شاگردوں کو اہم سرکاری ذمہ داریاں نبھاتے اور عوامی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی کامیابی، دیانت داری اور ثابت قدمی کی دعا کی۔

دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے استادِ محترم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

04/08/2026
سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب عطا الرحمٰن صاحب کی زیرِ صدارت محکمہ کے کمیٹی روم میں ایک اہم ا...
03/08/2026

سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب عطا الرحمٰن صاحب کی زیرِ صدارت محکمہ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف جناب حبیب خان، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف جناب برکت خان، ایڈمنسٹریٹر اوقاف جناب محسن حبیب اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام میں بہتری لانے اور عوامی شکایات کے فوری اندراج، مؤثر پیروی اور بروقت ازالے کے لیے محکمانہ کمپلینٹ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری اوقاف نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ، معیار کی جانچ اور پیش رفت کی رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی سرگرمیاں منظور شدہ پی سی ون، مقررہ ٹائم لائن اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی جائیں۔

محکمہ اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اقلیتی برادری کو مزید آسانیاں اور...
22/07/2026

محکمہ اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اقلیتی برادری کو مزید آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 1,069 مستحق افراد میں بیوہ گرانٹ، جہیز گرانٹ، گرانٹ برائے یتیم بچے اور سپیشل پرسن گرانٹ تقسیم کیے، جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی افراد کے لیے قائم انڈوومنٹ فنڈ سے بھی مالی گرانٹس فراہم کی گئیں۔ اس سلسلے میں اوقاف بلڈنگ میں منعقدہ تقریب میں خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے مجموعی طور پر مستحقین میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔ تقریب میں سیکرٹری اوقاف جناب عطاءالرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف جناب حبیب خان، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف جناب برکت خان سمیت اقلیتی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر عدنان قادری نے اقلیتی برادری کے لیے قائم ویلفیئر پیکج کے تحت 756 بیوہ خواتین، 68 مستحق افراد، 155 یتیم بچوں اور 90 خصوصی افراد میں مجموعی طور پر1 کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار روپےکی مالی امداد تقسیم کی۔ اسی طرح دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی افراد کے لیے قائم انڈوومنٹ فنڈ کے تحت 167 متاثرہ افراد اور خاندانوں میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیکس متعلقہ مستحقین کے حوالے کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ریاستِ مدینہ کے وژن کے مطابق اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی افراد کے لیے قائم انڈوومنٹ فنڈ کی رقم دوگنا کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور کمیونٹیز کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور حکومت آئندہ بھی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور جناب عطاءالرحمن نے کہا کہ محکمہ اوقاف حکومتِ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق اقلیتی برادری کی فلاح، سماجی تحفظ اور بحالی کے لیے تمام اقدامات شفاف، منصفانہ اور بروقت انداز میں یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلفیئر پیکج اور دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی افراد کے لیے قائم انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں تک مالی امداد کی بروقت فراہمی حکومت کے عوام دوست وژن کا عملی مظہر ہے، اور محکمہ آئندہ بھی اقلیتی برادری کی خدمت اور ان کی بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتا رہے گا۔

16/07/2026
16/07/2026

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان اور وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری کی نیوز کانفرنس

10/07/2026

خیبر پختونخوا حکومت کا اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے اہم اقدام. صوبے بھر کی 117 اقلیتی عبادت گاہوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔

•117 عبادت گاہوں کے لیے 1,122 بنیادی سہولیات کا سامان فراہم کیا گیا. منصوبے میں 30 الیکٹرک واٹر کولرز، 25 ساؤنڈ سسٹمز، ایک ہزار سٹیل کرسیاں، 37 بڑے سائز کے پتیلے، ایک جنریٹر اور 30 دیگر اشیاء شامل ہیں۔

"ضم شدہ اضلاع کی 18 اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے بھی سہولیات کی منظوری ہو چکی ہے۔" وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور عدنان قادری.

نیو ڈیجیٹل کی خصوصی رپورٹ۔

Address

Eidgah Charsadda Road Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00

Telephone

+92919223505

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minority Affairs Department, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Minority Affairs Department, KP:

Shortcuts

Share