Govt. Lady Reading Hospital Peshawar

Call Directions Website Contact the organization

Govt. Lady Reading Hospital Peshawar Lady Bird News follower

02/10/2026

ایل آر ایچ لیبر روم سے مبینہ طور پر نومولود بچے کے اغوا کے حوالے سے ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا موقف سامنے آگیا۔

01/10/2026

پشاور، یکم اکتوبر 2026

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر واجد نے آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی نے معزز افسران کا استقبال کیا اور انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں معزز افسران نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

29/09/2026

الحمدللہ!

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور میں کئی سال بعد کارڈیک سرجری کی سروس دوبارہ بحال ہونے کے بعد مختصر عرصے میں 50 کامیاب دل کے آپریشنز مکمل کیے جا چکے ہیں، جو خیبر پختونخوا کے عوام، خصوصاً مستحق مریضوں، کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، بورڈ آف گورنرز، ایم ٹی آئی نظام، ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور تمام متعلقہ ٹیم کی مشترکہ محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی کو مزید ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے، تمام طبی عملے کو اپنی حفاظت میں رکھے، اور عوام کو اسی طرح معیاری، محفوظ اور بروقت طبی سہولیات فراہم ہوتی رہیں۔ آمین۔

نوٹ: یہ پوسٹ دستیاب معلومات کی بنیاد پر اس اہم پیش رفت کو سراہنے کے لیے شیئر کی جا رہی ہے۔

29/09/2026

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH MTI) پشاور کی ایک اور بڑی کامیابی!

‏آج LRH MTI میں 50 کامیاب کارڈیک سرجریز (دل کے آپریشنز) کی شاندار مکمل ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 🏥✨

‏یہ اہم سنگِ میل ہسپتال کے ماہر کارڈیک سرجنز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ کی ان تھک محنت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ LRH MTI خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔ 🩺👏

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH MTI) پشاور کی ایک اور بڑی کامیابی!‏آج LRH MTI میں 50 کامیاب کارڈیک سرجریز (دل کے آپریشنز) کی شاند...
29/09/2026

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH MTI) پشاور کی ایک اور بڑی کامیابی!

‏آج LRH MTI میں 50 کامیاب کارڈیک سرجریز (دل کے آپریشنز) کی شاندار مکمل ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 🏥✨

‏یہ اہم سنگِ میل ہسپتال کے ماہر کارڈیک سرجنز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ کی ان تھک محنت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ LRH MTI خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔ 🩺👏

19/09/2026

🏥 لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور | عوامی آگاہی پیغام

گزشتہ دنوں ادویات کی خریداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف خبروں کے حقائق جاننے کے لیے یہ ویڈیو آخر تک ملاحظہ کریں۔

عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بغیر تصدیق کسی بھی خبر یا معلومات پر یقین نہ کریں، کیونکہ غیر مصدقہ اطلاعات نہ صرف عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرتی ہیں بلکہ صحت جیسے اہم شعبے کے حوالے سے بے چینی کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

حقیقت پر مبنی معلومات، شفافیت اور عوامی اعتماد ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئیے ہم سب مل کر درست معلومات کو فروغ دیں اور ایسی گمراہ کن خبروں کی حوصلہ شکنی کریں جو کسی بھی ذاتی مفاد کے تحت عوام کو حقائق سے دور لے جانے کا باعث بنتی ہیں۔

اس اہم موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں محمد طارق خان برکی، ہسپتال ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور۔





18/09/2026

🏥 لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایم ٹی آئی پشاور میں اسلام آباد کے وفد کا پرتپاک استقبال

لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایم ٹی آئی پشاور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) اسلام آباد کے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے معزز وفد کا خیرمقدم کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ ہسپتال کی رجسٹرڈ نرس نازیہ ناصر نے بطور میزبان مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات، انتظامی نظام اور مریضوں کی خدمت کے عزم پر روشنی ڈالی۔

وفد کے اراکین نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طبی و انتظامی امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی تواضع ریفریشمنٹس سے کی گئی۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایم ٹی آئی پشاور معزز مہمانوں کی آمد کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایسے علمی و انتظامی تبادلۂ خیال سے اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

🏥 کوہاٹ بم دھماکے کے زخمیوں کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں علاج جاریکوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے پانچ زخمیوں کو فوری طبی ا...
18/09/2026

🏥 کوہاٹ بم دھماکے کے زخمیوں کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں علاج جاری

کوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے پانچ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایم ٹی آئی پشاور منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی طبی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو بہترین، بروقت اور مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا جائے اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں:
1. آغا گل ولد حیات خان (عمر 45 سال)
2. کاشف علی ولد محمد افضل (عمر 30 سال)
3. کاشف مجیب ولد دراز خان (عمر 45 سال)
4. کاشف رحیم اللہ ولد جلال جان (عمر 20 سال)
5. زری ولد امین گل (عمر 30 سال)

شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ایمرجنسی میں فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ماہر ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی اور علاج میں مصروف ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Department Of Media & Protocol Lady Reading Hospital Peshawar
Peshawar
2500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Lady Reading Hospital Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Govt. Lady Reading Hospital Peshawar:

Shortcuts

Share